دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند کرنے

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند کرنے

Post by محمد شعیب »

اسلام آباد . . . . . پاکستان نے امریکا سے بلوچستان کے شمسی ایئر پورٹ کو 15دن میں خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا یہ مطالبہ مہمند ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو اور ایساف کی جانب سے کئے جانے والے حملے اور اس کے نتیجہ میں24پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے رد عمل میں کیاگیا ۔جیو نیو کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا جس کے بعد فوری طور پر نیٹو فورسز کی لاجسٹک سپلائی بند کرنے کے فیصلہ کے ساتھ امریکا کو 15 دن میں شمسی ایئر بیس خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ۔وزیراعظم پاک امریکا تعلقات پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لیں گے جبکہ نیٹو اورایساف سے مستقبل کے تعلقات پربھی پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،عوام اورفوج ملکی تحفظ اور خود مختاری کو ہرقیمت پر یقینی بنائینگے،سفارتی ،سیاسی،ملٹری اور انٹیلے جنس تعلقات پر نظرثانی کی جائیگی۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند ک

Post by پپو »

جب کرینگے تب کی بات ہے اور پھر کیا ہوگا یہ یونہی چلتا رہے گا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند ک

Post by اضواء »

یہ کرینگے... وہ کرینگے ....ایسا ہوگا .... صرف باتوں پر ٹالتے رہتے ہے ....

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند ک

Post by محمد شعیب »

اب فوج کو خود کوئی قدم اٹھا چاہئے ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دفاعی کمیٹی کا اجلاس،شمسی ایئر بیس اور نیٹو سپلائی بند ک

Post by چاند بابو »

یہی تو اصل وجہ ہے ہماری تمام خرابیوں کی کہ اب فوج کو خود کوئی فیصلہ کرنا ہو گا.

یہی وجہ ہے کہ ہماری افواج کے جنرل منہ زور گھوڑوں کا روپ دھار چکے ہیں.

اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے حکمران ان منہ زور گھوڑوں کی آشیرباد حاصل کیئے بنا اقتدار میں آنے جرات نہیں رکھتے ہیں.

حالانکہ پارلیمنٹ ہمیشہ فوج سے بالا تر ہوتی ہے مگر یہاں کا باوا آدم ہی نرالہ ہے.

اور یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی نااہل شخص ایوان صدر میں بیٹھ کر فوج سے راہ و رسم کی بنا پر ملک میں کچھ بھی کرتا رہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے.


بہرحال یہ ایک اچھا قدم ہے اور اس جیسے بے شمار فیصلوں اور ان پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”