سعودی عرب: شہزادہ نائف ولی عہد مقرر

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

سعودی عرب: شہزادہ نائف ولی عہد مقرر

Post by علی عامر »

[centImageer][/center]

شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سنہ انیس سو پچہتر سے ملک کے وزیر داخلہ ہیں
سعودی عرب میں السعود خاندان کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔

اٹھتر سالہ شہزادہ نائف سنہ انیس سو پچہتر سے سعودی عرب کے وزیر داخلہ ہیں اور اب ان کے پاس ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ بھی ہو گا۔

اسی بارے میںسعودی عرب کے ولی عہد انتقال کر گئےمتعلقہ عنواناتمشرقِ وسطٰیشہزادہ نائف مرحوم ولی عہد سلطان کے بھائی ہیں اور شاہ عبداللہ کے برعکس وہ اپنے بھائی کی طرح ملک میں اصلاحات کرنے کے زیادہ حامی نہیں سمجھے جاتے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن پر شاہی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے ملک میں جانشینی کا فیصلہ کرنے والی کونسل سے ملاقات کے بعد شہزادہ نائف کا نام نامزد کیا ہے۔

یہ کونسل سال دو ہزار چھ میں قائم کی گئی تھی تاکہ قدامت پسند اسلامی سلطنت میں جانشین کو مقرر کرنے کا عمل باآسانی اور منظم طریقے سے طے پا سکے۔

سعودی عرب میں اب تک شاہ عبداللہ کے بیٹوں کو ہی جانشین مقرر کیا جاتا ہے۔ شاہ عبداللہ نے سنہ انیس سو دو سے انیس سو ترپن تک اپنی بادشاہت کے دوران موجودہ سعودی عرب کی بنیاد رکھی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلا ولی عہد شہزادہ نائف کا چھوٹا بھائی شہزادہ سلمان ہونگے جو ریاض کے گورنر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز امریکہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

ولی عہد عبدالعزیز نیو یارک کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کو سرطان کا مرض تھا۔ وہ سعودی عرب کے تقریباً پچاس سال وزیر دفاع تھے۔

بشکریۃ: بی بی سی اردو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سعودی عرب: شہزادہ نائف ولی عہد مقرر

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سعودی عرب: شہزادہ نائف ولی عہد مقرر

Post by اضواء »

خبرکی آگاہی پر آپکاشکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: سعودی عرب: شہزادہ نائف ولی عہد مقرر

Post by نورمحمد »

آپکاشکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”