تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

Post by چاند بابو »

[center]تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار [/center]سائنسدان ورزش سے تھکاوٹ کو دور کرنے کی دوا تیار کر رہے ہیں جس سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بھی فائدہ ہو گا۔
کولمبیا یونیورسٹی کی ٹیم کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش کے بعد ہونے والی تھکاوٹ دراصل پٹھوں کے خلیے سے کیلشیم کے رسنے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے دوا تیار کی ہے جس سے کیلشیم کا رسنا بند ہو جاتا ہے اور ورزش کے بعد تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس دوا کے چوہوں پر مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
ان کی یہ تحقیق نیشنل اکیڈمی آف سائینسز نے شائع کی ہے۔ اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس دوا سے نہایت کمزوری کی وجوہات کا علاج ہو سکے گا۔
اس سے پہلے یہ سوچا جاتا تھا کہ سخت ورزش کے بعد تھکاوٹ کی وجہ لیکٹک ایسڈ کا پٹھوں پر جمع ہونا ہے۔
لیکن جدید تحقیق کے مطابق پٹھوں کے خلیے سے کیلشیم کے رسنے کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ یہ رسنے کا عمل چوہوں میں تین ہفتے کی سخت تیراکی کے بعد اور انسانوں میں تین دن کی سخت سائیکلنگ کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔
اس ٹیم نے زور دیا ہے کہ یہ رسنے کا عمل سخت ورزش کرنے والے انسانوں اور چوہوں میں پایا گیا ہے۔ جب کہ عام طور پر جسم اس قابل ہوتا ہے کہ وہ خود بخود اس رسنے کے عمل کو درست کر سکے۔
تاہم ان کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں میں یہ رسنے کا عمل مسلسل رہتا ہے اور پٹھوں کو بازیاب ہونے کا موقع نہیں ملتا۔ اور اس وجہ سے خون اور آکسیجن کی کمی سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو تھکاوٹ ہوتی ہے۔
اس دوا کو چوہوں پر تین ہفتے استعمال کیا گیا۔ دوا کے بغیر جانور ورزش کے بعد تھکے ہوئے تھے جب کہ وہ جانور جن کو یہ دوا دی گئی تھی وہ ورزش کے بعد بھی توانا تھے۔
اب اس دوا کو دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں پر استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی مفید معلومات ہیں ۔ یہ بھی مارچ مہینے سے اب تک نظر کیوں نہیں آ رہی تھی؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

شکریہ رضی بھائی میں تو سمجھا تھا کہ کسی کی نظر اس طرف نہیں گئی مجھے کیا پتہ تھا کہ یہ کسی کو نظر ہی نہیں آ رہے ہیں۔ ایک فنی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا جسے اب درست کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ !
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Post by kmazizi »

اللہ کرےکہ ہماری تھکاؤٹ بھی دور ہو جائے :lol:
اچھی معلومات ہیں۔ شکریہ
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

بہت ۔۔۔۔۔۔خوب چاند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راشد احمد
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Sat Jan 10, 2009 7:55 pm

Post by راشد احمد »

چاند بابو بہت بہت شکریہ

آپ نے بڑی اچھی معلومات دی ہیں
Post Reply

Return to “طب”