Page 1 of 1

نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Sun Aug 14, 2011 2:45 pm
by اضواء
[center]كيا نماز تراويح ميں امام كو بوڑھے اور كمزور وغيرہ افراد كا خيال كرنا چاہيے ؟


الحمد للہ:

" يہ چيز تو سب نمازوں ميں مطلوب ہے، چاہے نماز تراويح ہوں يا پھر نماز پنجگانہ امام كو كمزور و بوڑھے افراد كا خيال كرنا چاہيے كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تم ميں سے جو كوئى بھى لوگوں كى امامت كرائے تو وہ ہلكى نماز كرائے كيونكہ ان ميں كمزور اور چھوٹے اور ضرورتمند بھى ہوتے ہيں "

اس ليے امام كو مقتديوں كا خيال كرنا چاہيے، وہ رمضان كے قيام ميں ان سے نرمى كرے، اور پھر آخرى عشرہ ميں بھى خيال كرنا چاہيے، كيونكہ سب لوگ برابر تو نہيں بلكہ مختلف ہوتے ہيں، اس ليے ان كے حالات كا امام كو خيال كرنا چاہيے، اور انہيں مسجد ميں آنے كى ترغيب دلانى چاہيے وہ مسجد ميں حاضر ہوں.
كيونكہ جب وہ طويل نماز پڑھائےگا تو لوگوں پر مشقت ہوگى اور يہ چيز انہيں مسجد ميں آنے سے متنفر كرےگى، اس ليے اسے ايسي چيز كا خيال كرنا چاہيے جو انہيں مسجد ميں آنے پر ابھارے اور نماز كى ترغيب دلائے، چاہے وہ مختصر ہى نماز ادا كرے اور لمبى نہ كرے.
لہذا ايسى نماز جو لوگوں كے ليے خشوع و خضوع اور اطمنان كا باعث ہو چاہے وہ تھوڑى ہى ہو ايسى نماز سے بہتر اور اچھى ہے جس ميں خشوع و خضوع نہ پايا جائے اور جس ميں لوگ اكتاہٹ و سستى كا شكار ہو جائيں "

مجموع فتاوى الشيخ عبد العزيز بن باز رحمة اللہ

المملكة العربية السعودية
[/center]

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Sun Aug 14, 2011 3:06 pm
by پپو
نماز تراويح کی خوبی ہی یہ ہے کہ وہ بہت لمبی نماز ہوتی ہے اور اس میں جوان آدمی ہی شرکت کرتے ہیں یا وہ بوڑھے جو صحت مند ہیں

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Wed Aug 17, 2011 9:04 am
by نورمحمد
لہذا ايسى نماز جو لوگوں كے ليے خشوع و خضوع اور اطمنان كا باعث ہو چاہے وہ تھوڑى ہى ہو ايسى نماز سے بہتر اور اچھى ہے جس ميں خشوع و خضوع نہ پايا جائے اور جس ميں لوگ اكتاہٹ و سستى كا شكار ہو جائيں ".....................

یہ سب تو اپنے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ہے وگرنہ یہ نماز تو پوری رات پڑھنے کی تھی

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Wed Aug 17, 2011 8:55 pm
by چاند بابو
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترمہ

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Thu Aug 18, 2011 4:19 am
by اضواء
الله يجزاكم الخير جميعا و بارك الله فيكم ......

نفع الله بكم الآسلام و المسلمين ........

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Thu Aug 18, 2011 6:21 am
by رضی الدین قاضی
جزاک اللہ

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Thu Aug 18, 2011 9:57 am
by اضواء
أحسنت و بارك الله فيك رضی بھیا ............

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Sat Aug 20, 2011 10:15 am
by اعجازالحسینی
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ

Re: نماز تراويح ميں بوڑھے اور كمزور افراد كا خيال كرنا

Posted: Sat Aug 20, 2011 6:54 pm
by اضواء
اعجازالحسینی wrote:شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ




بارك الله فيك!!!