جنگ صفین

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
طارق راحیل
دوست
Posts: 282
Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

جنگ صفین

Post by طارق راحیل »

جنگ صفین

جنگ صفین جولائی 657 عیسوی میں مسلمانوں کے خلیفہ علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور شام کے گورنر امیر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان ہوئی۔ یہ جنگ دریائے فرات کے کنارے اس علاقے میں ہوئی جو اب ملک شام میں شامل ہے۔ اس جنگ میں شامی افوج کے 45000 اور خلیفہ کی افواج کے 25000 افراد مارے گئے ۔ جن میں سے بیشتر اصحاب رسول تھے۔ اس جنگ کی پیشینگوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کی تھی اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بتایا تھا کہ اے عمار تجھ کو ایک باغی گروہ شہید کرے گا۔ [1] [2] [3] حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بھی اسی جنگ میں شہید ہوئے۔ یہ دونوں اصحاب رضی اللہ عنہ حضرت علی کی فوج میں شامل تھے۔

حوالہ

1. ^ صحيح البخاري کتاب الجھاد والسير
2. ^ سنن الترمذی مناقب عمار بن ياسر رضی اللہ عنہ
3. ^ صحيح مسلم الفتن واشراط الساعۃ
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”