نصیحت کا نرالا انداز

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

نصیحت کا نرالا انداز

Post by نورمحمد »



خدیجہ جمشید گوجرانوالہ

شیخ جلال الدین کا شمار عراق کے معروف علماء میں ہوتا تھا۔ سلاست بیان، حسن اخلاق اور موعظہ حسنہ کی بنا پر عوام و خواص میں بہت مقبول تھے۔ ایک مرتبہ شیخ بیمار پڑ گئے اور بغرض علاج آپ کو بغداد کے القادسیہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ہسپتال میں آپ کی دیکھ بھال پر جس خاتون ڈاکٹر کو مامور کیا گیا وہ شیخ کے علم، تقویٰ اور حسن اخلاق کی بنا پر ان کی بہت زیادہ تکریم کرتی تھیں اور ان کی خدمت کو اپنے لیے باعث شرف و اختیار سمجھتی تھیں۔ شیخ کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ اس خاتون ڈاکٹر نے اکثر و بیشتر مغربی لباس زیب تن کیا ہوتا تھا جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ستر پوشی کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتا تھا۔ خصوصاً شارٹ سکرٹ کی وجہ سے ٹانگیں برہنہ رہتی تھیں۔ شیخ چاہتے تھے کہ اس خاتون کو اس لباس سے منع کریں لیکن کسی مناسب وقت اور مناسب انداز میں۔ ایک دن وہ خاتون بازار جا رہی تھیں، انہوں نے شیخ سے پوچھا کہ آپ کوکسی چیز کی ضرورت ہو تو بتلائیے تاکہ میں آپ کے لیے لیتی آؤں۔شیخ نے فرمایا: بیٹا! بکری کی ایک سالم ران لیتی آنا لیکن ایک شرط ہے کہ کسی تھیلی یا شاپنگ بیگ میں ڈال کر نہیں بلکہ سرعام ہاتھ میں تھام کر ۔ ڈاکٹر صاحبہ کہنے لگیں: حضرت! میں بکری کی سالم ران تو لے آؤں گی لیکن جس طرح آپ فرما رہے ہیں اس طرح تو میرے لیے ممکن نہیں۔ شیخ نے پوچھا بیٹا کیوں ممکن نہیں؟ کہنے لگیں بغیر کسی تھیلی کے خالی ران کو تھامے دیکھ کر لوگ میرا مذاق اڑائیں گے اور یہ میرے لیے ناقابل برداشت ہے۔ شیخ نے موقع غنیمت جانا اور فرمانے لگے: بیٹا مسلمان خاتون کی ران بکری کی ران سے کہیں زیادہ چھپائے جانے کے لائق ہے۔ اتنے شفیق اور پر اثر انداز میں کی گئی نصیحت سن کر ڈاکٹر صاحبہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ انہوں نے شیخ کو گواہ بنا کر اللہ تعالیٰ سے توبہ کی اور مستقبل میں کبھی بھی غیر شرعی
اور مغربی لباس نہ پہننے کا عہد کیا۔ سچ ہے کہ نصیحت اگر مناسب وقت پر مناسب انداز میں کی جائے تو ضرور اثر دکھاتی ہے۔ شیخ جلال الدین کی وفات 2006ء میں بغداد میں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبر پر بے پایاں رحمتیں نازل فرمائیں
۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نصیحت کا نرالا انداز

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ محترم نور محمد بھیا،
بہت خوبصورت واقعہ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو اور ہماری ماؤں بہنوں کو اسلامی شعائر اپنانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
محمد نور
کارکن
کارکن
Posts: 16
Joined: Wed Jan 19, 2011 9:17 pm
جنس:: مرد

Re: نصیحت کا نرالا انداز

Post by محمد نور »

ماشآءللہ بہت عمدہ شیرنگ ہے۔ :*: :*: :*: :*:
Image
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: نصیحت کا نرالا انداز

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ نور محمد بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: نصیحت کا نرالا انداز

Post by یاسر عمران مرزا »

نصیحت کرنے کا ایک اچھا طریقہ....جزاک اللہ خیر
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”