علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا انقلاب..

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
فرخ
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Mon Sep 08, 2008 1:06 pm

علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا انقلاب..

Post by فرخ »


السلام و علیکم دوستو۔
اگر مجھ سے پہلے یہ اہم اعلان کسی اور نے نہیں‌کیا، تو میں‌سمجھتا ہوں‌ یہ میرے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے :D

اردو زبان کے لکھنے میں خط نستعلیق کو شائید سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ رسم الخط ہے جس میں ہماری اردو، معاشرتی علوم، اسلامیات کی ٹیکسٹ کی کتابیں ہوا کرتی ہیں۔
آپ نے مشہور اردو پروگرام "ان پیج" تو استعمال کیا ہوگا۔ اس میں استعمال ہونے والا رسم الخط نوری نستعلیق ہے جو واقعی اپنی مثال آپ ہے۔ مگر ان پیج کا فونٹ ہم سوائے ان پیج کے کہیں اور استعمال نہیں کر سکتے اور اس معاملے میں ان پیج کے ہی پابند ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ ان پیج کافی مہنگا بھی ہے۔

تو ایک بہت اچھی خبر یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر آج ہی کے دن یعنی 2 نومبر 2008 کو اب سے چند گھنٹے پہلے ایک نیا نستعلیق فونٹ ریلیز کیا گیا ہے۔ جو کوالٹی میں اپنی مثال آپ ہے۔اور سب سے بڑی بات یہ کہ اسے انسٹال کر لینے کے بعد اسے آپ اپنی ونڈوز میں تقریباً ہر اس پروگرام میں استعمال کر سکتے ہیں جس میں فونٹ استعمال ہونے ہیں، جیسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، اوپن آفس وغیر ۔
یہ اہم اور خوبصورت فونٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
http://www.urdushare.net/alvi/Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip
اور اسے انسٹال کرنا بھی بہت آسان ہے۔
ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد، زپ فائل سے یہ فائل باہر نکالیں:
Alvi Nastaleeq_1_0_0_shipped.ttf
اور پھر اسے اس فولڈر میں کاپی کر دیں:
C:\WINDOWS\Fonts
اب اگر آپکی ونڈوز میں اردو زبان اور اسکا کی بورڈ انسٹال ہے، تو پھر آپ اس فونٹ کو جہاں چاہے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اس موضوع پر تفصیلاً معلوماتان روابط سے حاصل کر سکتے ہیں۔:
http://www.alqlm.org/forum/viewtopic.php?p=16502#p16502

اور ویسے میری یہ تحریر بھی اسی فونٹ میں لکھی گئی ہے۔ جب آپ فونٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں تو پھر دوبارہ میری اس تحریر کو دیکھئے گا۔ یا اوپر دیئے گئے روابط پر جائیے گا تو آپ کو اس فونٹ کی انٹرنیٹ پر استعمال کی اہمیت بھی سمجھ آجائے گی۔

اُمید ہے،آپ اس فونٹ کو استعمال کریں گے اور اردو کو ایک بہتر خط نستعلیق کی صورت میں دیکھیں گے۔

نوٹ: یہ فونٹ ویسے توسب جگہوں پر کافی اچھا چلتا ہے، مگر انٹرنیٹ ایکسپلوریر میں بہترین کارکردگی دکھاتاہے۔
والسلام
فرخ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت بہت شکریہ فرخ جی !
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ فرخ بھیا آپ نے اپنی پہلی پوسٹ میں ہی ہمیں بہت بڑی خوش خبری دی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اب جب علوی نستعلیق میدانِ عمل میں اترچکی ہے تو یہ ہماری بدنصیبی ہو گی اگر ہم اس فونٹ سے فائدہ نہ اٹھائیں میں نے اردونامہ میں فونٹ سلیکشن ایریا میں علوی نستعلیق کو بھی تجرباتی طور پرشامل کر دیا ہے اب آپ فرخ صاحب کے بتائے ہوئے طریقے سے فونٹ ڈاونلوڈ کر لیجئے اور اسے اپنی ونڈوز کی فونٹس ڈائریکٹری میں شامل کر لیں اور اگر کوئی پیغام آپ اردونامہ پر علوی نستعلیق میں لگانا چاہتے ہیں تو لکھنے کے بعد فونٹ ٹائپ میں سے علوی نستعلیق سلیکٹ کر لیں اور دیکھئے اس خوبصورت فونٹ کا کمال۔
میں نے یہ پوسٹ بھی علوی نستعلیق میں ہی لکھی ہے لیکن یہ آپ کو علوی نستعلیق میں اسی صورت میں نظر آئے گی جب آپ نے علوی نستعلیق فونٹ ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کر لی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”