Page 1 of 1

سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Sun Nov 28, 2010 1:38 pm
by محمد شعیب
Image
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں سائنسدانوں نے ایک مربع انچ میں ایک سو ارب بائٹس کا ڈیٹا جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سائنسدانوں نے امید ہے ظاہر کی کہ اس کام کے لئے استعمال کئے گئے فیرو الیکٹرک طریقہ کار کو روائتی میگنیٹک ہارڈ ڈسک پر ترجیح حاصل ہوجائے گی جس کے تحت کم سے کم جگہ میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کی جاسکتی ہے۔ تاہم کمپیوٹروں کی ہارڈ ڈسک بنانے والی کمپنی سیگیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ارب بائٹس کی معلومات کو ایک مربع انچ میں جمع کرنے پر کام کررہی ہے جو موجودہ ریکارڈ سے 50 گنا زیادہ بڑا عالمی ریکارڈ ہوگا۔

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Sun Nov 28, 2010 7:01 pm
by محمد شعیب
یہاں آکر سب جائے جا رہے ہیں
کوئی کمنٹس نہیں دے رہا ...........

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Sun Nov 28, 2010 8:33 pm
by چاند بابو
کمال ہے یار، ایک دن آئے گا کہ یہ دنیا ہی کوئی کوزے میں بند کر دے گا۔

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Sun Nov 28, 2010 9:18 pm
by علی عامر
خبر کی شیئرنگ کے لئے شکر گزار ہوں.

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Mon Nov 29, 2010 5:38 am
by اضواء
!!! آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا !!!!!!!!!

نئی معلومات پر شکریہ

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Mon Nov 29, 2010 8:39 am
by محمد شعیب
شکریہ

Re: سمندر کو کوزے میں بند کر دیا گیا

Posted: Wed Dec 01, 2010 8:13 pm
by یاسر عمران مرزا
واہ کیا زبردست ٹیکنالوجی ہے جناب..........