میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
حافی
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Thu May 13, 2010 10:33 pm

میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by حافی »

[center]Image[/center]
میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گااردو شاعری کی عہد ساز شخصیت احمد فراز کو دنیا سے رخصت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں مگر ان کی مقبولیت اور شہرت میں فرق نہیں آیا۔ ان کا کلام آج بھی عوام اور خواص میں پذیرائی کی رفعتوں کو چھو رہا ہے۔

1931ء میں کوہاٹ میں پیدا ہونے والے سید احمد شاہ نے اوائل عمری سے ہی لفظوں کے ساتھ طبع آزمائی کی اور پھر بہت جلد دنیائے سخن نے احمد فراز کے روپ اس نوجوان شاعر کو ہردلعزیز ہوتے دیکھا۔
فراز کی شاعری میں جہاں غم جاناں کا ذکر تمام تر لطافتوں سے ملتا ہے وہیں غم دوراں کے قصے بھی اپنی پوری تلخی کے ساتھ لفظوں میں ڈھلے ملتے ہیں۔
سیاسی وسماجی زبوں حالی ہو کہ آمریت کا سیاہ دور،معاشرتی ناہمواریاں ہوں کہ ناانصافی کا کرب ان سبھی موضوعات کو عام فہم انداز میں شاعری کا روپ دینا فراز کے اسلوب کا اہم جزرہا۔
میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے
اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا
جبھی تو لُوچ کماں کا ،زبان تیر کی ہے
میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں
یقین ہے مجھے
کہ یہ حصارِستم کوئی تو گرائے گا
تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم
میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا۔
نوجوان نسل کے مقبول شاعر سید وصی شاہ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشرتی وسماجی ناانصافیوں کے بارے میں لکھے جانے والے اشعار بہت جلد نعروں کا روپ دھار لیتے ہیں اور بہت بلند آہنگ ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات ان پر نثر کا گمان ہونے لگتا ہے لیکن احمد فراز کے ہاں اس حوالے سے لکھے گئے اشعار اپنی نغمگی کو پوری کاٹ کے ساتھ برقرار رکھتے ہیں۔
وصی کہتے ہیں کہ فراز اپنے اسلوب میں یکتاہیں اور فی زمانہ ان کے بقول کسی شاعر کو اس اسلوب کے قریب تر کہنا تھوڑا مشکل ہے لیکن شعر کہنے والے بلاشبہ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
فراز کا انتقال 25اگست 2008ء کو اسلام آباد میں ہوا ۔ ان کا یہ شعر تاریخ کے بدترین سیلاب میں گھری پاکستانی قوم کے لیے آج بھی مشعل راہ ہے۔
شکوہ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
بشکریہ پاک نیٹ
میرا بلاگامجد کا بلاگ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by محمد شعیب »

بہت شکریہ حافی صاحب
فراز اس دور میں اردو، عربی اور فارسی کے امتزاج سے جو اعلی پیمانے کی ودھیا شاعری لکھ گئے، اس کی نظیر واقعی اس زمانے میں مشکل ہے.
غالب، ذوق، درد، میر وغیرہ کے زمانے میں تو ویسے ہی فارسی کا دور دورہ تھا. لیکن اس زمانے میں فارسی پر اتنا عبور احمد فراز اور ا نور مسعود کے علاوہ دیگر اردو شعراء میں کم ہی دیکھا گیا ہے.
فراز ایک جگہ کہتے ہیں
کجاست سنگ دیار یار من کہ دل بہ نہم
بر آستانہ شاہاں فراز پا نہ نہد

ترجمہ: میرے محبوب کی چوکھٹ کا پتھر کہاں ہے کہ وہاں دل رکھ دوں
حالانکہ فراز تو بادشاہوں کے آستانوں پر پاؤں بھی نہیں رکھتا

اس کے علاوہ بھی ان کی شاعری اس زمانے میں اپنی مثال آپ رہی
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by اضواء »

شکوہ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

بہت خوب !!
آپکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by علی عامر »

[center]اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہے
مگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے

محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانا
مزاجِ عشق میں کب اعتدال رکھا ہے

ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ
یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے

بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیں
سو میں نے رشتہ غم کو بحال رکھا ہے

ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خدا
سبھی نے وعدہ فردا پہ ٹال رکھا ہے

حسابِ لطفِ حریفاں کیا ہے جب تو کھلا
کہ دوستوں نے زیادہ خیال رکھا ہے

بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب
کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے

فراز عشق کی دنیا تو خوبصورت تھی
یہ کس نے فتنہ ہجر و وصال رکھا ہے
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by محمد شعیب »

علی عامر
بہت شکریہ
فراز کی ہر غزل ہی ایسی ہے کہ پڑھ پڑھ کر مزہ آتا رہتا ہے
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by علی عامر »

شعیب درست کہا آپ نے :inlove:
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا(احمد فراز)

Post by بلال احمد »

عمدہ انتخاب،شیئرنگ اور اضافہ پر شکریہ :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو شاعری”