یو آر ایل کے بارے میں

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

اگر ڈومین نیم کسی خاص آئی پر لگا ہوا ہے اور پھر میں اس آئی پی پر ایک نیا فولڈر بنا کر اپنی سائٹ اس فولڈر میں رکھوں تو یو آرایل تبدیل ہو جائے گا
مثلا ایک ڈومین www.domain.com کو ایک آئی پی 96.96.96.96 پر سیٹ کیا ہوا ہے. پھر اس آئی پی میں ایک نیا فولڈر joomla کے نام سے بنا کر اس فولڈر میں جوملہ اپلوڈ کر کے انسٹال کر دیا، تو اب یو آر ایل یہ ہو جائے گا www.domain.com/joomla اور جب یوزر domain.com پر جائے گا تو ویب سائٹ نہیں کھلے گی.اسے /joomla کا اضافہ کرنا ہوگا. اس صورت میں کیا ڈومین کا یو آر ایل تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟
جسے میری بات سمجھ آ گئی ہو اور جواب معلوم ہو تو برائے مہربانی جواب دیں
جزاک اللہ خیرا

ویسے میں نے ایک جگاڑ کیا کہ ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج بنایا اور اس میں <iframe..> لگا کر اس میں مکمل یو آر ایل ڈال دیا. لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ ہوم پیج سے جس بھی صفحے پر جایا جائے ایڈریس بار میں ایڈریس صرف ڈومین کا ہی آتا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

اچھا شعیب میرے خیال میں آپ یہ چاہتے ہو کہ جب آپ اپنا یو آر ایل لکھیں تو ڈائریکٹ آپ کی جملہ سائیٹ ہی کھلے صارف کو کسی بھی سب ڈائریکٹری یا کسی بھی سب ڈومین کا ایڈریس نا لکھنا پڑے۔

اگر ایسا ہے تو اس کے لئے سب سے آسان طریقہ تو ہے آپ اپنی جملہ سائیٹ کو Joomla نامی ڈائریکٹری سے اپنی روٹ دائریکٹری میں منتقل کر لیں۔
یعنی جہاں آپ یہ Iframe والا Html کا صفحہ لگایا ہے اگر آپ کی ساری جملہ سائیٹ بھی وہی پر منتقل ہو جائے تو پھر یقینا آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا بغیر کسی دوسرے جھنجھٹ کے۔

اچھا کیا کہا آپ کو اس کا طریقہ معلوم نہیں ہے تو جناب یہ خادم کس لئے ہے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اپنی جملہ سائیٹ کسی اور ڈائریکٹری میں انسٹال کرنے کے بعد اپنی روٹ ڈائریکٹری میں منتقل کی جاتی ہے۔

تو جناب طریقہ یہ ہے:

1۔ اپنی جملہ ڈائریکٹری میں‌موجود تمام فائلز اپنی روٹ ڈائریکٹری میں Move کر لیں۔
2۔ اب اپنی روٹ ڈائریکٹری میں آیئے جہاں آپ نے فائلز منتقل کی ہیں۔ اور اپنی configuration.php فائل کھولیں اور نیچے موجود چند تبدیلیاں کر دیں۔

یہ لائن تلاش کریں
[code]var $log_path = '/home/user/public_html/joomla/logs';[/code]
اس کی جگہ یہ لائن لکھ دیں
[code]var $log_path = '/home/user/public_html/logs';[/code]


اب یہ لائن تلاش کریں
[code]var $tmp_path = '/home/user/public_html/joomla/tmp';[/code]
اس کی جگہ یہ لائن لکھ دیں
[code]var $tmp_path = '/home/user/public_html/tmp';[/code]


اب یہ لائن تلاش کریں
[code]var $ftp_root = '/public_html/joomla';[/code]
اس کی جگہ یہ لائن لکھ دیں
[code]var $ftp_root = '/public_html';[/code]


اب یہ لائن تلاش کریں یہاں yourdomain.com کی جگہ پر آپ کا ڈومین نیم ہو گا۔
[code]var $live_site = 'http://www.yourdomain.com/joomla';[/code]
اس کی جگہ یہ لائن لکھ دیں
[code]var $live_site = 'http://www.yourdomain.com';[/code]


اپنے Chache فولڈر میں موجود تمام فائلز حذف کر دیں جو کہ یہاں ہو گا۔
[code]public_html/cache [/code]


اب جب آپ اپنا یوآرایل لکھیں گے تو اب آپ کی یہی جملہ سائیٹ روٹ سے کھلے گی انشااللہ۔

امید ہے کہ میری یہ چھوٹی سی کاوش آپ کو پسند آئے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو آپ کے کیا کہنے.
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اتنی زیادہ فائلز کو پیچھے منتقل کرنے میں ٹائم بھی بہت لگتا ہے اور اگر نیٹ ڈسکنیکٹ ہو جائے یا لائٹ چلی جائے تو پھر اگلی مرتبہ یہ مشکل ہوتی ہے کہ رائٹ اوور لگانا پڑتا ہے. جس میں پھر اتنا ہی ٹائم ضائع ہو جاتا ہے.
میں کور ایف ٹی پی استعمال کر رہا ہوں. کیا اس سے بہتر کوئی اور ہے ؟
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by شازل »

کیوٹ ایف ٹی پی سے اچھا شاید ہی کوئی ایف ٹی پی پروگرام ہو، ہو سکتا ہے کہ موجود ہو لیکن مجھے بہرحال یہی پسند ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

لیکن شعیب بھیا ایک فولڈر سے دوسرے فولڈر میں فائلز کی منتقلی نہایت آسان اور بہت ہی کم وقت میں ممکن ہوتی ہے آپ ایک بار تجربہ تو کریں۔
بہرحال اگر اس میں کسی بھی قسم کا رسک ہے تو پھر آپ اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں سے فائل مینجر سے ذریعے یہ عمل کریں اس سے منتقلی کے عمل کا دورانیہ دو منٹ سے زیادہ وقت نہیں لے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by علی عامر »

فائل زلاء (File Zilla) بھی اچھا پروگرام ہے. چیک کیجئے گا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

بہت شکریہ دوستو
ٹرائی کرتا ہوں چاند بابو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

ٹھیک ہے اگر کامیاب رہی تو بتایئے گا اور اگر خدانخواستہ ناکامی ہوئی تو مجھے نا کہنا کہ تم نے غلط بتایا تھا کیونکہ میں نے تو خود یہ انٹرنیٹ سے سیکھا ہے۔ ;)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

کور ایف ٹی پی کے ذریعے ایک فولڈر سے دوسرے فولڈر میں کٹ پیسٹ تو بہت فاسٹ ہوتا ہے
اتنا تو اپنی ہارڈ ڈسک میں بھی جلدی نہیں ہوتا جتنا وہاں ہو جاتا ہے
شکریہ چاند بابو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by یاسر عمران مرزا »

میں فائل زیلا استعمال کرتا ہوں. یہ بھی ایک مفت اور اچھا سافٹ وئر ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

الحمداللہ آپ کا کام ہو گیا اور میں آپ کے کسی کام آنے میں ایک بار پھر کامیاب رہا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

جی چاند بابو
آپ تو آپ ہیں. :lol:
کیا یہ لطیفہ سنا ہے "آپ تو آپ ہیں" ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

نہیں سنا تو نہیں اگر سنا دیں تو پھر سن بھی لیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

چلیں پھر سن لیں
ایک شخص کو بہت تیز پیشاب آیا ہوا تھا. وہ بیت الخلاء کے لئے بھاگ رہا تھا. راستےمیں بہت رش تھی. وہ سب کو سامنے سے ہٹاتے ہوئے کہہ رہا تھا "ہٹ گدھے سامنے سے،ہٹ گدھے سامنے سے"
اچانک ایک گدھا اس کے سامنے آگیا. اس شخص نے غصے میں گدھے کو کہا "آپ تو آپ ہیں، سامنے سے ہٹئے"
کچھ پلے پڑا ؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by بلال احمد »

محمد شعیب wrote:چلیں پھر سن لیں
ایک شخص کو بہت تیز پیشاب آیا ہوا تھا. وہ بیت الخلاء کے لئے بھاگ رہا تھا. راستےمیں بہت رش تھی. وہ سب کو سامنے سے ہٹاتے ہوئے کہہ رہا تھا "ہٹ گدھے سامنے سے،ہٹ گدھے سامنے سے"
اچانک ایک گدھا اس کے سامنے آگیا. اس شخص نے غصے میں گدھے کو کہا "آپ تو آپ ہیں، سامنے سے ہٹئے"
کچھ پلے پڑا ؟
یار چاند بھائی ایسے تھوڑی ہیں :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

ارے صاحب کس بے دماغ سے ملا دیا مجھے یار اب اتنا بدھو بھی نہیں تھا میں۔ :@ :@ :@ :@ :@ :@ :@ :@
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:ارے صاحب کس بے دماغ سے ملا دیا مجھے یار اب اتنا بدھو بھی نہیں تھا میں۔ :@ :@ :@ :@ :@ :@ :@ :@
ویسے شعیب بھائی کہتے تو ٹھیک ہیں کہ آپ تو آپ ہیں :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by محمد شعیب »

یار بلال صاحب اب یہ ان کی چھیڑ نہ بنا دینا :rofl:
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by بلال احمد »

محمد شعیب wrote:یار بلال صاحب اب یہ ان کی چھیڑ نہ بنا دینا :rofl:
ارے رے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

لو بھی سب سن لو

کوئی بھی چاند بھائی کو (آپ تو آپ ہیں) نہ کہے

اگر کسی نے چاند بھائی کو (آپ تو آپ ہیں) کہا تو

ہم اسے چاند بھائی کو (آپ تو آپ ہیں) کہنے کے جرم میں

اور چاند بھائی سے (آپ تو آپ ہیں)کہنے کی معافی مانگنے کا حکم جاری کر دیں گے :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یو آر ایل کے بارے میں

Post by چاند بابو »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
اب میں آپ سے کیا کہوں آپ تو آپ ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”