Page 1 of 1

جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Tue Nov 23, 2010 9:17 pm
by محمد شعیب
السلام علیکم
پوچھنا یہ ہے کہ جوملہ میں فونٹ سائز اور فونٹس تبدیل کرنے کے لئے آرٹیکل لکھتے ہوئے کچھ سٹائل دیئے گئے ہوتے ہیں.
لیکن میں چاہتا ہوں ٹیمپلیٹ تبدیل ہونے کی صورت میں اگر سارے ٹیکسٹ کا کلر، سائز یا اسٹائل تبدیل کرنا ہو تو کسی ایک یا دو سی ایس ایس فائلز میں کچھ ردوبدل کر کر لیا جائے.
کیا ایسا ممکن ہے ؟
عام ٹیکسٹ کی سی ایس ایس فائل کہاں ہوتی ہے اور کس نام سے ہوتی ہے ؟
ہیڈ نگز کی سی ایس ایس فائل کہاں اور کس نام سے ہوتی ہے ؟

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Tue Nov 23, 2010 9:55 pm
by شازل
templates نام کے فولڈر میں تھیم کی ڈائریکٹری میں‌جائیں اور وہاں css کا فولڈر ہوگا. اسی میں template.css نام کی فائل ہوگی اسی میں اکثر ساری معلومات ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھار دوسری سی ایس ایس فائلز بھی ہوتی ہیں وہیں پر فونٹس کو تبدیل کیا جاتا ہے
جیسے

Code: Select all

font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq',  'Nafees Webdings Naskh', Tahoma;
میں‌آپ کی بات یہیں تک سمجھ سکا ہوں.
ویسے آپ تو چاند بابو کو کچھ بتا رہے تھے یہ بتاتے بتاتے پوچھنے کیوں بیٹھ گئے :lol:

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Tue Nov 23, 2010 9:59 pm
by یاسر عمران مرزا
ہمم، کافی کامپلیکیٹیڈ سوال ہے.

یہ سی ایس ایس ٹیکسٹ ایڈیٹر کی سٹائل شیٹ میں‌تو نہیں ہوتا؟ ویسے اگر آپ جوملہ کی ڈائریکٹری میں‌سرچ ماریں اور تمام سٹائل شیٹ فائلیں‌ڈھونڈ لیں . پھر دیکھیں‌بنیادی ایچ ٹی ایم ایل کو کہاں ڈیفائن کیا گیا ہے.

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 9:35 am
by محمد شعیب
شازل wrote:templates نام کے فولڈر میں تھیم کی ڈائریکٹری میں‌جائیں اور وہاں css کا فولڈر ہوگا. اسی میں template.css نام کی فائل ہوگی اسی میں اکثر ساری معلومات ہوتی ہیں لیکن کبھی کبھار دوسری سی ایس ایس فائلز بھی ہوتی ہیں وہیں پر فونٹس کو تبدیل کیا جاتا ہے
جیسے

Code: Select all

font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq',  'Nafees Webdings Naskh', Tahoma;
میں‌آپ کی بات یہیں تک سمجھ سکا ہوں.
ویسے آپ تو چاند بابو کو کچھ بتا رہے تھے یہ بتاتے بتاتے پوچھنے کیوں بیٹھ گئے :lol:

مجھے فونٹ کلر اور سائز تبدیل کرنا ہے.
اور شازل بھیا میں نے کہاں چاند بابو کو کو بتلایا ہے ؟ میں تو خود ان سے سیکھ رہا ہوں

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 9:37 am
by محمد شعیب
یاسر عمران مرزا wrote:ہمم، کافی کامپلیکیٹیڈ سوال ہے.

یہ سی ایس ایس ٹیکسٹ ایڈیٹر کی سٹائل شیٹ میں‌تو نہیں ہوتا؟ ویسے اگر آپ جوملہ کی ڈائریکٹری میں‌سرچ ماریں اور تمام سٹائل شیٹ فائلیں‌ڈھونڈ لیں . پھر دیکھیں‌بنیادی ایچ ٹی ایم ایل کو کہاں ڈیفائن کیا گیا ہے.

میں نے ایسا ہی کیا تھا
ساری سی ایس ایس فائلز سرچ کر کے کلر چینگ کرتا رہا.لیکن ہوم پیج پر جو ٹیکسٹ ہے اس کا کلر اور سائز تبدیل نہیں ہو رہا. میں نے جو تھیم استعمال کی ہے اس کا بیک گراؤنڈ کلر بلیک ہے. اور اگر فونٹ کلر بھی بلیک ہو تو دکھے گا ہی نہیں.

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 11:13 am
by محمد شعیب
آخر کر ہی لیا کام
جو ایکٹیو تھیم ہو اس کی سی ایس ایس فائل میں تبدیلی سے کام ہوتا ہے

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 11:56 am
by شازل
واہ جی
تو کیا آپ دوسری تھیم میں تبدیلیاں کررہے تھے.
چلو اچھی بات ہے

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 11:58 am
by یاسر عمران مرزا
محمد شعیب wrote:آخر کر ہی لیا کام
جو ایکٹیو تھیم ہو اس کی سی ایس ایس فائل میں تبدیلی سے کام ہوتا ہے
لیکن یہ بات تو سب کو پہلے سے ہی معلوم ہے. سوال تو یہ ہے اگر آپ یہ تھیم تبدیل کر دیں تو سائٹ‌کا فونٹ وغیرہ تبدیل کرنے کے لیے مزید کتنی فائلوں میں تبدیلی درکار ہو گی.

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 7:22 pm
by چاند بابو
دیکھو شازل بھیا آپ مجھے یا شعیب کو اس بات پر بلیک میل نہیں کرسکتے ہو کہ کون سیکھ رہا ہے یا کون سکھا رہا ہے۔
یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے، ایک طرف اگر وہ شاگرد ہیں تو دوسری طرف میں طفلِ مکتب اور جہاں میں استاد ہوں وہیں انہوں نے بھی اپنی قابلیت کا سکہ جمایا ہے۔
چند دنوں میں پی ایچ پی سیکھ جانا انہی کا خاصا ہے ورنہ ہم تو پچھلے چار سال سے اسی ایک فورم پر تجربات کیئے جا رہے ہیں۔
بلا شبہ وہ ایک بہت قابل شخص ہیں لیکن ہر قابل شخص کو علم بہرحال کہیں نا کہیں سے سیکھنا پڑتا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ شعیب آپ بھی مجھ سے کوئی اتنی توقع نا رکھومیں نے پہلے ہی اعتراف کیا تھا کہ میں جملہ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہوں۔
ہاں جب آپ کام شروع کردیتے ہو تو مجھے بھی اکثر شوق شروع ہوتا ہے لیکن دو دن بعد ہی یہ شوق پھر سے مصروفیات کی نظر ہو جاتا ہے۔

اور ہاں یہ جو یاسر عمران صاحب چپکے چپکے باتیں کر رہے ہیں نا یہ بھی اپنے فن میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔
اب نا بتانا چاہیں تو الگ بات ہے ورنہ آپ کے سوالات کا تشفی جواب دینے کی اہلیت ہے ان میں۔

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Nov 24, 2010 8:55 pm
by محمد شعیب
یاسر بھائی والی بات آپ نے بالکل صحیح کہی
یہ حضرت چھپے رستم ہیں

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Thu Nov 25, 2010 11:52 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو wrote:
اور ہاں یہ جو یاسر عمران صاحب چپکے چپکے باتیں کر رہے ہیں نا یہ بھی اپنے فن میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔
اب نا بتانا چاہیں تو الگ بات ہے ورنہ آپ کے سوالات کا تشفی جواب دینے کی اہلیت ہے ان میں۔
او بھائیو ، کیوں میرے سر الزام لگاتے ہو جواب نہ دینے کا. یقین مانیے ایسی کوئی بات نہیں. میں‌ یہ نہیں‌ کہتا کہ مجھے جوملہ کی آگاہی نہیں ہے . کمپنی کے لیے ایک آفیشیل سائٹ جوملہ میں‌بنا رکھی ہے اور اسے کبھی کبھار چھیڑ لیتا ہوں. لیکن جوملہ پر باقاعدگی سے کام نہیں کرتا.

زیادہ کام ورڈ پریس پر کر رکھا ہے اور اسی کی نسبت جوملہ کے تھیم سٹرکچر سے کچھ حد تک واقف ہوا ہوں.

اور اگر میرے بس میں ہو تو ضرور جواب دے دیتا ہوں. اگر خود سوال کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو بندہ رائے ہی دے سکتا ہے کہ اس طرح، اس طرح کر لیں. اور وہی کر دیا ہے. میرا خیال ہے اب تک شعیب بھائی کو حل مل بھی چکا ہے.

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Fri Nov 26, 2010 7:49 am
by شازل
جس وقت اردونامہ کا تعارف میں نے ایک فورم پر پیش کیا تھا تو سب سے پہلے یاسر بھائی نے ہماری حوصلہ افزائی کی تھی اور پھر دوبارہ جب ہوسٹنگ کا مسئلہ درپیش ہوا تو انہوں نے اپنے بلاگ پر ہماری اپیل لگائی جس کی وجہ سے بہت سے دوستوں نے دل کھول کر ہماری مدد کی.
یعنی یاسر بھائی ہر فن میں تاک ہیں چاہے وہ کسی کی حوصلہ افزائی ہو یا مدد یا کمپیوٹر کا کوئی مسئلہ ہو.
جزاک اللہ

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Fri Nov 26, 2010 11:55 am
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ دوستو

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Fri Nov 26, 2010 1:53 pm
by چاند بابو
اچھا دوستو ایک سوال کا جواب تو دو ذرا۔

کیا ایک ایسا شخص جسے جملہ پر پورا عبور نا ہو اپنی کمپنی کی کمرشل سائیٹ بنا سکتا ہے؟؟؟؟ :(

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Wed Dec 01, 2010 8:23 pm
by یاسر عمران مرزا
شازل بھائی آپ نے میری کسی کاوش کو یاد رکھا. بہت ممنون ہوں. آئندہ بھی کسی قسم کی مدد کر سکا تو ضرور کروں گا.

چاند بھائی. میرے خیال سے ناواقف شخص اگر سیکھنے کی جستجو رکھتا ہو تو وہ ضرور جوملہ میں اچھی سائٹ بنا سکتا ہے. اسے جتنا زیادہ وقت دیں‌گے اتنا ہی زیادہ سیکھ پائیں گے.

Re: جوملہ کی سی ایس ایس کے بارے میں

Posted: Tue Dec 21, 2010 5:22 pm
by محمد شعیب
یار یہ تو جوملہ کے کنٹرول پینل سے ہی سی ایس ایس فائل میں تبدیلی ممکن ہے
یہاں دیکھیں
میں کوشش کرونگا کہ اس کو اردو میں ترجمہ کر کے پیش کروں
لیکن میرے خیال سے اگر یاسر بھائی اس کا اردو ٹیوٹوریل بنا دیں تو بہت آسانی رہے گی
کیا خیال ہے ؟


:D