مدرس wrote:زبردست شعیب بھیا زبردست تسی کام کے بندے ہو
لو اسی خوشی میںتھوڑی سی پٹائی کھاو
بقر عید پر گوشت کی جگہ پٹائی کیوں کھلا رہے ہو
عید کے دوسرے دن گوشت لے کر میری طرف آنا
میں نے گھر کرائے پر لیا ہے
کڑائی کا پروگرام بنائیں گے
کچھ اور ساتھی بھی ہیں
محمد شعیب wrote:اب میں ان کی بنائی ہوئی سیٹنگ کی بھی واٹ لگا سکتا ہوں
لیکن ایسا نہیں کروں گا
کیونکہ نقصان اپنا ہوگا.....
بھول ہے آپکی۔
جب ہم نئے نئے تھے تو ہمیں بھی ایسا ہی لگتا تھا کہ ہم تو یاہو یا گوگل کی ڈیٹابیس اڑا دیں لیکن ایسا ہوا کبھی نہیں۔
چاند بابو آپ کی بات کسی حد تک صحیح ہے کہ زیادہ گڑ بڑ نہیں کی جاسکتی
لیکن کل میں نے ان کی ایک سروس "ایزی اپلیکیشن" کے بنائے ہوئے ڈیٹا بیس کی وہ جگہ معلوم کر لی جہاں سے اس کا پاسورڈ مل سکتا ہے
ایک کنفیگریشن فائل تھی
وہ یوزرز کو اس فائل تک نہیں پہنچنے دیتے
کہ کہیں یوزر ڈیٹا بیس میں گڑ بڑ نہ کر دے
لیکن میرے خیال میں آپ دوبارہ اس فائل تک جانا چاہیں گے تو وہ اب آپ کو جانے نہیں دیں گے۔
کیونکہ صرف وقتی طور پر انہوں نے آپ کی مدد کے لئے وہ لنک پبلک کیا ہو گا اس کے بعد پھر غائب کر دیا ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل wrote:میں منتظر ہوں کہ شعیب بھائی اسے اردواتے کب ہیں.
مبارک ہو.
بھائی میرا اردو سائٹ کا تو اردہ ہی نہیں ہے
میں تو ایڈسینس کے لئے بنا رہا ہوں
اردو کا تو اس میں تھوڑا بہت مواد ہوگا اور بس
باقی رہا اس انگلش ورژن کا اردو ترجمہ
تو اگر آپ دیکھنا چاہیں تو
http://www.shaheedeislam.com/
یہ سائٹ دیکھیں
یہ مکمل انگلش ورژن کو اردوایا گیا ہے
اور میں الحمد للہ یہ کام کر سکتا ہوں
لیکن ٹائم نہ ہونے کی وجہ سے ابھی نہیں کر سکتا
Last edited by محمد شعیب on Thu Nov 18, 2010 1:08 pm, edited 1 time in total.
چاند بابو wrote:ارے واہ یہ کیا یہ تو سراسر بھاگنے والی بات ہے۔
نہیں چاند بابو
بھاگنے والی بات نہیں ہے
یقین جانیں سسٹم پر آنے کا ٹائم ہی نہیں ملتا
عید کی مصروفیت کے ساتھ ساتھ شادی کی تیاریاں بھی چل رہی ہیں
بس 15 یا 20 دن باقی ہیں شادی میں
سوچیں کیا حالت ہوگی