وٹامن بی الزائمر کو آہستہ کر دیتا ہے

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

وٹامن بی الزائمر کو آہستہ کر دیتا ہے

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

ایک نئی تحقیق کے مطابق وٹامن بی زیادہ مقدار میں کھانے سے ان بوڑھے افراد میں دماغ سکڑنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے جن کو الزائمر کی بیماری لاحق سکتی ہے۔تحقیق کاروں کے مطابق یہ الزائمر کی بیماری ہونے میں تاخیر کا پتہ لگانے کے سلسلے میں پہلا قدم ہو سکتا ہے۔
الزائمر بیماری میں بوڑھاپے میں انسان کی یاد داشت بہت تیزی سے جاتی رہتی ہے اور اس بیماری کا کوئي علاج نہیں ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ انسان ذہنی طور پر خالی ہوجاتا ہے اور بالآخر اس کی موت ہو جاتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نتائج بہت اہم لیکن اس سے زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے۔پبلک لائبریری سائنس ون جریدے میں چھپنے والی تحقیق میں 168 بوڑھے افراد کے دماغ کے انحطاط کے درجوں کا مطالعہ کیا گیا ہے، جسے مائلڈ کوگنیٹو امپیئرمنٹ کہتے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران تقریباً آدھے سے زیادہ افراد کو وٹامن بی کی عام دی جانے والی مقدار سے زیادہ تعداد میں گولیاں دی گئیں۔ باقی آدھے افراد کو صرف نفسیاتی اثر ڈالنے کے لیے جھوٹ موٹ کی دوا دی گئی۔دو سال کے بعد یہ ماپا گیا کہ کس شرح سے دماغ سکڑا ہے۔ساٹھ سال کی عمر کے بعد اوسطاً دماغ 0.5 فیصد سکڑتا ہے۔ جن لوگوں کو مائلڈ کوگنیٹو امپیئرمنٹ ہے ان کا دماغ تیزی سے سکڑتا ہے۔ اور الزائمر کے مریض کا دماغ ایک سال میں 2.5 فیصد سکڑتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ جن افراد کو زیادہ مقدار میں وٹامن دی گئی تھی ان کے دماغ سکڑنے کے عمل میں 30 فیصد تک کمی آئی۔ کچھ میں تو یہ کمی 50 فیصد سے بھی زیادہ کم نوٹ کی گئی ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: وٹامن بی الزائمر کو آہستہ کر دیتا ہے

Post by بلال احمد »

معلومات کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “طب”