اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
Posted: Sun Aug 08, 2010 10:32 pm
السلام علیکم
اردونامہ پر الحمداللہ فعال اراکین کی تعداد کافی ہو گئی ہے، جس پر میں اپنے اللہ تعالٰی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اردونامہ پر وہ ترقی دی جس کا میں سالوں سے متمنی تھا۔
اس کے بعد میں اردونامہ کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اردونامہ کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی اور اسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے کےلئے ہمہ وقت کام کیا۔اس میں میں بلاتخصیص ہر رکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اردونامہ پر ایک لفظ بھی لکھا۔
اب چونکہ اردونامہ پر اراکین کا کافی رش موجود ہے اور کافی نئے اراکین بھی رکنیت حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی انتظامی معاملات بھی پیدا ہو رہے ہیں جیسے کہ اکثر نئے یوزرز اپنی پوسٹیں غلط جگہ پر لگا رہے ہیں اور کافی اراکین اردونامہ پر ایسے سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا جواب دینا ضروری بھی ہوتا ہے اور دینا بھی انتظامی اراکین کو ہوتاہے۔
پچھلے کافی دنوں سے میں اس کام میں کافی مشغول رہا ہوں لیکن اس سے میری اپنی فعالیت صفر ہو کر رہ گئی ہے جو مجھے اتنی اچھی بات نہیں لگی۔
اسی لئے میں نے آج اردونامہ پر دو تبدیلیاں کی ہیں تاکہ میرا بوجھ بھی کچھ ہلکا ہو سکے اور اردونامہ بھی اچھے طریقے سے چل سکے۔
سب سے پہلے تو اردونامہ کے بہت پیارے رکن محترم مدرس بھیا کو اردونامہ کے عربی سیکشن کا مدیر بنا دیا گیا ہے اور اس سیکشن کی تمام ذمہ داریاں انہیں سونپ دی گئی ہیں، اب یہ سیکشن چلانا اسے بنانا اسے بگاڑنا اس کی چیکنگ کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں گے۔البتہ کسی بھی مشاورت یا مدد کے لئے وہ جسے چاہیں اسے طلب کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد اردونامہ کے بہت پیارے اور بہت فعال رکن محترم اشفاق بھیا جنہوں نے کل شکایت کی تھی کہ اردونامہ کی وجہ سے وہ اپنا فورم بھی چھوڑ چکے ہیں ہے تو یہ ایک بری خبر لیکن اس خبر سے میرے کان کھڑے ہو گئے اور میں نے سوچا کہ انہیں بھی اردونامہ پر پھنسانے کا ایک اچھا موقع ہاتھ لگا ہے۔ تو جناب اشفاق بھیا سے باہمی مشاورت کے بعد کمپیوٹر سیکشن کی تمام تر ذمہ داریاں اشفاق بھیا کو سونپ دی گئی ہیں اب اس کے تمام سیاہ سفید کے ذمہ دار محترم اشفاق بھیا ہیں انہیں اس سیکشن کا مدیر بنا دیا گیا ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ ان کی ادارت میں کمپیوٹر سیکشن میں نت نئے اضافے اور نت نئے کمپیوٹر ٹپس اور معلومات سیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن میں ہونے والے تمام سوالات کے جوابات بھی یہی دیا کریں گے البتہ کسی مشاورت کے لئے وہ جسے چاہیں اسے طلب کر سکیں گے۔
ان دو تبدیلیوں کے علاوہ دونوں احباب کو اردونامہ کی انتظامیہ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے جس سے ان دونوں کو پورے فورم پر بھی مدیر کے اختیارات مل گئے ہیں جس کی بنا پر وہ فورم پر لگنے والی کسی بھی غیرقانونی پوسٹ کو حذف یا تبدیل کر سکیں گے اس کے علاوہ غلط زمرہ جات میں پوسٹ ہونے والے کسی بھی پیغام کو اس کی اصل جگہ پر لگانے کے اختیارات کے حامل ہو چکے ہیں۔
ان سے گزارش ہے کہ کسی بھی پوسٹ کو حذف کرنے یا تبدیل کرنے سے پہلے ایڈمن حضرات میں سے کسی سے مشاورت ضرور کر لیں۔