اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
السلام علیکم
اردونامہ پر الحمداللہ فعال اراکین کی تعداد کافی ہو گئی ہے، جس پر میں اپنے اللہ تعالٰی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اردونامہ پر وہ ترقی دی جس کا میں سالوں سے متمنی تھا۔
اس کے بعد میں اردونامہ کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اردونامہ کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی اور اسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے کےلئے ہمہ وقت کام کیا۔اس میں میں بلاتخصیص ہر رکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اردونامہ پر ایک لفظ بھی لکھا۔
اب چونکہ اردونامہ پر اراکین کا کافی رش موجود ہے اور کافی نئے اراکین بھی رکنیت حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی انتظامی معاملات بھی پیدا ہو رہے ہیں جیسے کہ اکثر نئے یوزرز اپنی پوسٹیں غلط جگہ پر لگا رہے ہیں اور کافی اراکین اردونامہ پر ایسے سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا جواب دینا ضروری بھی ہوتا ہے اور دینا بھی انتظامی اراکین کو ہوتاہے۔
پچھلے کافی دنوں سے میں اس کام میں کافی مشغول رہا ہوں لیکن اس سے میری اپنی فعالیت صفر ہو کر رہ گئی ہے جو مجھے اتنی اچھی بات نہیں لگی۔
اسی لئے میں نے آج اردونامہ پر دو تبدیلیاں کی ہیں تاکہ میرا بوجھ بھی کچھ ہلکا ہو سکے اور اردونامہ بھی اچھے طریقے سے چل سکے۔
سب سے پہلے تو اردونامہ کے بہت پیارے رکن محترم مدرس بھیا کو اردونامہ کے عربی سیکشن کا مدیر بنا دیا گیا ہے اور اس سیکشن کی تمام ذمہ داریاں انہیں سونپ دی گئی ہیں، اب یہ سیکشن چلانا اسے بنانا اسے بگاڑنا اس کی چیکنگ کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں گے۔البتہ کسی بھی مشاورت یا مدد کے لئے وہ جسے چاہیں اسے طلب کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد اردونامہ کے بہت پیارے اور بہت فعال رکن محترم اشفاق بھیا جنہوں نے کل شکایت کی تھی کہ اردونامہ کی وجہ سے وہ اپنا فورم بھی چھوڑ چکے ہیں ہے تو یہ ایک بری خبر لیکن اس خبر سے میرے کان کھڑے ہو گئے اور میں نے سوچا کہ انہیں بھی اردونامہ پر پھنسانے کا ایک اچھا موقع ہاتھ لگا ہے۔ تو جناب اشفاق بھیا سے باہمی مشاورت کے بعد کمپیوٹر سیکشن کی تمام تر ذمہ داریاں اشفاق بھیا کو سونپ دی گئی ہیں اب اس کے تمام سیاہ سفید کے ذمہ دار محترم اشفاق بھیا ہیں انہیں اس سیکشن کا مدیر بنا دیا گیا ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ ان کی ادارت میں کمپیوٹر سیکشن میں نت نئے اضافے اور نت نئے کمپیوٹر ٹپس اور معلومات سیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سیکشن میں ہونے والے تمام سوالات کے جوابات بھی یہی دیا کریں گے البتہ کسی مشاورت کے لئے وہ جسے چاہیں اسے طلب کر سکیں گے۔
ان دو تبدیلیوں کے علاوہ دونوں احباب کو اردونامہ کی انتظامیہ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے جس سے ان دونوں کو پورے فورم پر بھی مدیر کے اختیارات مل گئے ہیں جس کی بنا پر وہ فورم پر لگنے والی کسی بھی غیرقانونی پوسٹ کو حذف یا تبدیل کر سکیں گے اس کے علاوہ غلط زمرہ جات میں پوسٹ ہونے والے کسی بھی پیغام کو اس کی اصل جگہ پر لگانے کے اختیارات کے حامل ہو چکے ہیں۔
ان سے گزارش ہے کہ کسی بھی پوسٹ کو حذف کرنے یا تبدیل کرنے سے پہلے ایڈمن حضرات میں سے کسی سے مشاورت ضرور کر لیں۔

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
لو جی مدرس بھیا اور اشفاق بھیا آپکو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد وصول ہو.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
آپ نے بہت اچھا کیا کہ زمہ داریاں بانٹ دیں
آجکل کافی رش چل رہا ہے اور یوزرز کو کنٹرول کرنا ایک دو بندوں کا کام نہیںہے
آپ دونوں بھائیوں کو اس ذمہ داری پر بہت بہت مبارک باد قبول ہو

-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
واہ جی واہ
مدرس صاحب کو تو شادی کی خوشی کے بعد فورا نئی خوشی مل گئی.
اشفاق صاحب اور مدرس صاحب کو بہت بہت مبارک...
اگرچہ مدرس نے ابھی تک ولیمہ نہیں کھلایا.صرف امیدیں دلاتے رہے.

اجی وہ کہتے ہیں نہ کہ امید پر دنیا قائم ہے تو امید تو رکھنی ہی چاہیے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
مدرس بھائی اور اشفاق بھائی کو نئی ذمہ داریاں بہت بہت مبارک ہو۔
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
سلام دوستوں.
آج میرے لیے خوشی کا مقام ہے. کہ ایسا ادرہ جو پورے دنیا میں اردو کی ترویج کے لئے کام کر رہاہے. اور بہت ہی اعلی انداز میں مصروف عمل ہے. مجھے انہوں نے اس قابل سمجھا، اور مجھے اتنی عزت دی، واقعی میں اپ سب کا شکر گزار ہوں، اور اسکے علاوہ تمام دوستوں کابھی جن کی مبارکباد مجھے یا تو مل چکی ہے. یا ملنے والی ہے.

Last edited by علی خان on Mon Aug 09, 2010 12:04 pm, edited 2 times in total.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- مدیر
- Posts: 10960
- Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
- جنس:: مرد
- Location: اللہ کی زمین
- Contact:
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
مدرس بھیا اور اشفاق بھیا آپکو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
تمام حضرات کا بہت بہت شکریہ
دعاء کریںکہ اللہ پاک مجھ میںاس منصب کی اہلیت پیداکرے

<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
(آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
آمین ثم آمین
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- دوست
- Posts: 282
- Joined: Thu Nov 06, 2008 9:19 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
-
- دوست
- Posts: 259
- Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
بہت مبارک باد قبول ہو
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
لو جی مدرس بھیا اور اشفاق بھیا آپکو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد وصول ہو.
kaivrizvi
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
رضوی بھائی ایک سال بعد شکریہ تو بُسہ ہوگیا لگتا ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
اورلوگوں نے بھی اگر ادا کرنا ہے تو کرسکتا ہے آپ کے پاس کھلا ڈولا ٹائم ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مدرس بھیا اور اشفاق بھیا آپکو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد وصول ہو.
مدرس بھیا اور اشفاق بھیا آپکو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد وصول ہو.
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
افتخار بھائی ۔۔۔ آپ ہمیشہ ہی دیر کر دیتے ہو
پتہ نہیں چائے کب پلاؤ گے ۔۔۔۔
پتہ نہیں چائے کب پلاؤ گے ۔۔۔۔
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
ظاہر ہے اس میں بھی دیر ہے اب یہ نہیں معلوم کہ کتنی ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Re: اردونامہ پر چند انتظامی تبدیلیاں۔
ہماری طرف سے بہت مبارک ہو بھایوں کو بہت بہت