Page 1 of 1

کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 4:37 am
by انصاری آفاق احمد
[center]Image[/center]
اسلام علیکم
مائکرو سافٹ ونڈوز،ایک زمانے سے بہت زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم رہا ہے، اور لوگوں کی پسند بھی لیکن وقت کے ساتھ بہت سی باتیں بدلتیں ہیں ، آج بھی ونڈوز کا زیادہ استعمال بطور پائیریٹیڈ ورژن ہی ہوتا ہے کیونکہ یہ مفت نہیں اور ہر ضرورت مند اس کو خرید سکے یہ بھی ممکن نہیں، اس کے علاوہ ایک طبقہ ایسا ہے جو سافٹ وئیر اجارہ داری کو تسلیم ہی نہیں کرتا. اس سلسلے میں یہ طبقہ حکومتی قوانین کو بھی خاطر میں نہیں لاتا کیونکہ حکومتی قوانین پر عمل آوری تو بزورقوت ہی ممکن ہوتی ہے ، مسلمانوں میں تو حلال وحرام کی تحدید اس بات سے بالا تر ہے. حرام میں مبتلاء افراد بھی عمومآ حرام ہونے کے احساس کو رکھتے ہیں اور پھر کسی چیز کے حرام ہونے میں کچھ اہل علم کا اختلاف ہوجائے تو پھر ضرورت مندوں کی چاندی ، کہ جس وقت جدھر نفع ادھر چھلانگ لگادی، مگر بہت سے احباب ایسے ہیں جو نہ صرف احتیاط پسند ہیں دینی معاملات میں ساتھ ہی ساتھ وہ قوانین دنیاوی حکومتوں کا بھی لحاظ رکھتے ہیں
ایسے اور ویسے بھی تمام احباب کے لئیے ایک خوشخبری یہ ہے اوبنٹو بیس پر ایک ایسا آپریٹنگ سسٹم بنایا گیا ہے جو خاص مسلم دنیا کو ہی مد نظر رکھ کر بنایا گیا . سب سے اہم بات یہ کہ یہ بلکل مفت ہے.اسکے بارے میں مکمل معلومات و ڈاونلوڈ لنک تو نیچے دی لنک سے جاکر اسکی وئیب پر ملے گی. چند تعارفی اسکرین شاٹس میں لگا دیتا ہوں. اسکی DVD کو آسانی سے ڈاونلوڈ ہوجائے اسکے لئیے متعدد لنک رکھی گئیں ہیں اور ٹورینٹ بھی.

[center]Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image

[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=ogD1JXdGWX0[/utvid][/center]

سائیٹ کا لنک
[link]http://www.sabily.org/website[/link]

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 10:31 am
by علی خان
شکریہ یہ تو واقعی ایک بڑا کارنامہ ہے.

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 10:34 am
by اعجازالحسینی
بہت خوب آفاق بھائی

واقعی بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 10:53 am
by رضی الدین قاضی
جزاک اللہ !

بہت ہی مفید شیئرنگ کے لیئے شکریہ آفاق بھائی۔

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 6:09 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ محترم آفاق بھیا۔
دیکھنے میں تو یہ او ایس بہت خوبصورت لگ رہا ہے اب دیکھتے ہیں چلتا کیسا ہے۔

کوشش کروں گا کہ ڈاونلوڈ کر کے انسٹال کر سکوں۔
لیکن ماضی میں میرا مائیکروسافٹ کے علاوہ کوئی بھی او ایس استعمال کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Tue Apr 06, 2010 7:09 pm
by علی عامر
جدیدآپریٹنگ سسٹم متعارف کروانےکا بے حد شکریہ ، اللہ آپ کو سلامت رکھے، آمین.

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Wed Apr 07, 2010 2:14 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
تمام احباب کو جزاک اللہ
یہ کوئی جدید OS نہیں ہے. لینکس کا اوبنٹو جو کے اوپن سورس ہے اسی کی بنیاد پر موڈیفایڈ کیا گیا ہے اور اسمیں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ استعمال کنندہ کے لئیے آسان رہے.
جو احباب ہمیشہ مائیکروسافٹ استعمال کرتے آے ہیں. ان کو میرا مشورہ کہ پہلے اسکو ورچول مشین پر انسٹال کرکے کچھ دنوں تک اس سے انسیت پیدہ کرلیں. ونڈوز کے مقابلہ میں ہلکا بھی ہے.
بہت سارے الگ الگ ملکوں کے احباب نے اسکے ڈیولپمینٹ میں حصّہ لیا ہے. مذکورہ سائیٹ پر اگر کوئی پروگرامر اسمیں کوئی اضافہ یا موڈیفکیشن میں مدد کرئے تووہ لوگ اسکو خوش آمدید کہیں گے
ویسے یہاں جناب شازل صاحب ابینٹو کو آزما چکے / رہے ہیں وہ بھی کافی حد تک اسمیں مدد کرسکتے ہیں.

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Wed Apr 07, 2010 6:52 am
by شازل
بہت شکریہ
کل ہی میں‌نے دوبارہ سے اوبنٹو کو انسٹال کیاہے
کچھ عرصہ پہلے اسلامی اپریٹنگ کا غلغلہ بلند ہوا تھا کیا یہ اس کا تازہ ورژن ہے
اور کیا یہ عربی زبان پر مشتمل ہے یا اردو پر؟
چلو اس بات کو میں‌خود ہی دیکھ لیتا ہوں

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Thu Apr 08, 2010 2:00 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
جہاں تک میرا خیال ہے یہ عربی انگلش اور مزید کئی زبانوں پر مشتمل ہے چونکہ میں لینکس کا تجربہ نہیں رکھتا اسلئیے یہ نہیں بتا سکتا کہ اسمیں اور کیا ہے ویسے زبانوں کی سپورٹ الگ سے شامل کئی جاسکتی ہے مگر سسٹم جن زبانوں پر مشتمل ہوسکتا ہے اس کی مکمل تفصیل سائیٹ سے ملے گی.

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Thu Apr 08, 2010 8:38 pm
by چاند بابو
انصاری آفاق احمد wrote:اسلام علیکم
جہاں تک میرا خیال ہے یہ عربی انگلش اور مزید کئی زبانوں پر مشتمل ہے چونکہ میں لینکس کا تجربہ نہیں رکھتا اسلئیے یہ نہیں بتا سکتا کہ اسمیں اور کیا ہے ویسے زبانوں کی سپورٹ الگ سے شامل کئی جاسکتی ہے مگر سسٹم جن زبانوں پر مشتمل ہوسکتا ہے اس کی مکمل تفصیل سائیٹ سے ملے گی.

کچھ عرصہ پہلے تک اردو لینکس کوڈر والے محمد علی مکی صاحب اسے اردوانے کی کوشش میں تھے اب پتہ نہیں وہ اس کا اردوورژن ریلیز کر پائے ہیں کہ نہیں۔ اگر کسی کو علم ہے تو یہاں شئیر کریں۔

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Thu Apr 08, 2010 8:46 pm
by شازل
اردو سلیکس ملاحظہ فرمائیں
یہاں‌دیکھیں

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Thu Apr 08, 2010 8:47 pm
by چاند بابو
لیجئے مجھے ان کی بلاگ سے ہی اس بارے میں تحریر مل گئی ہے۔
پیش ہے دوسرا نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ اور پہلی ایسی اردو لینکس ڈیسٹرو جو باقاعدہ انسٹال کی جاسکے گی.

اردو سلیکس 2 کے اجراء کے بعد ایک ایسے اردو لینکس آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جسے باقاعدہ طور پر کمپیوٹر پر انسٹال کیا جاسکے، بہت سارے احباب نے اس طرف توجہ بھی دلائی اور بعض نے اس کے لیے زبنٹو کو نامزد بھی کیا، میں جانتا تھا کہ اردو سلیکس 2 کے جاری ہوجانے کے بعد ایسی تجاویز سامنے آئیں گی اسی لیے میں نے ساتھ ساتھ اس پر بھی کام جاری رکھا ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ اردو سلیکس 2 کو جاری ہوئے ابھی شاید ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور یہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے.

اسے ابنٹو کے حالیہ ایل ٹی ایس ہارڈی کے کرنل پر بنایا گیا ہے جسے ابنٹو کی طرف سے اپریل 2011 تک سپورٹ مہیا کی جائے گی اس طرح صارف بھی اس سے طویل عرصہ تک لطف اندوز ہوسکیں گے اور میں بھی اگلے ایل ٹی ایس تک چین کی نیند سو سکوں گا..

اردو ابنٹو کے لیے ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ڈیسک ٹاپ منتخب کرنے کی کئی وجوہات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ یہ پینٹئم ون جیسے پرانے کمپیوٹرز پر بھی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے، دوسرا یہ کہ میرے سست رفتار کنکشن پر اسے ڈاؤنلوڈ کرنا دوسرے کسی ڈیسک ٹاپ کے مقابلے زیادہ آسان تھا، اور تیسری وجہ یہ ہے کہ اگرچہ زبنٹو کو اردو قالب میں ڈھالا جاسکتا تھا جو کہ زیادہ آسان بھی تھا لیکن وہ صرف کسٹمائزیشن ہی ہوتی اور کہا بھی یہی جاتا، چنانچہ میں نے مشکل راستے کا انتخاب کر کے ایل ایکس ڈی ای کو بطور ڈیسک ٹاپ منتخب کیا کیونکہ ابنٹو ابھی تک ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ میں دستیاب نہیں ہے البتہ مستقبل میں ابنٹو کا ایک ذائقہ لبنٹو جاری کیا جانا ہے جو ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ پر مشتمل ہوگا لیکن آپ ابھی سے لبنٹو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں وہ بھی اردو میں..

میں چاہتا تو اسے کسی دوسرے نام سے جاری کرسکتا تھا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر میں نے ایسا نہیں کیا، کیونکہ ڈیسٹرو بنا کر اسے نباہتے رہنا کافی مشکل کام ہے اور نا ہی میرے خیال سے ابھی وہ وقت آیا ہے کہ ہم باقاعدہ ایک اردو ڈیسٹرو جاری کر سکیں، تاہم جب تک وہ وقت آئے میں ابنٹو کے ہر ایل ٹی ایس کا ایک اردو نسخہ جاری کرنے کی کوشش ضرور کروں گا اگرچہ وعدہ نہیں کرتا کہ کل کس نے دیکھا ہے..!؟

ابنٹو میں صارفین کو جن مسائل کا سامنا رہتا ہے میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اردو ابنٹو میں انہیں پہلے سے حل کردیا جائے، اور سب سے پہلا مسئلہ شاید کوڈیک کا ہوتا ہے، چنانچہ میں نے اس میں تمام تر کوڈیک شامل کردیے ہیں اب شاید ہی کوئی فارمیٹ ہو جو اس پر نہ چل سکے، ملٹی میڈیا کے حوالے سے اس میں شامل ہیں سی ڈی اور ڈی وی ڈی رپنگ ٹول، آڈیو اور ویڈیو کنورٹر، آڈیو ویڈیو اور ڈی وی ڈی پلیئرز، ویڈیو ایڈیٹر، ڈیسک ٹاپ ریکارڈنگ اور ٹیوٹوریل بنانے کے ٹول، غرض کہ آپ اسے ملٹی میڈیا ایڈیشن قرار دے سکتے ہیں.

موبائل فونز کے حوالے سے اس میں شامل ہے گنوم فون منیجر، گنوکی فون منیجر، بلومین بلوٹھ منیجر، بلوٹوتھ فائل شیئرنگ اور موبائل میڈیا کنورٹر، اس طرح آپ ڈیسک ٹاپ فارمیٹس کو موبائل فارمیٹس میں بدل کر بذریعہ بلوٹوتھ اپنے موبائل فون میں منتقل کر سکتے ہیں.

طباعت کا بھی بھرپور اہتمام ہے، ریڈ ہیٹ سے ایک پرنٹر منیجر لیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ سکین کر کے اپنا پرنٹر بڑی آسانی سے دریافت کر سکتے ہیں، اس کے علاو نیٹ ورک کارڈ اور ڈی ایس ایل کنکشن وضع کاری اور وی پی این کنکشن بنانے کے ٹولز کے ساتھ وی وائیرلیس کا زیڈ ٹی ای سیٹ بھی پہلے سے کنفگر ہے.

انٹرنیٹ کے حوالے سے شامل ہیں ویب براؤزر، ڈاؤنلوڈ منیجرز، انٹرنیٹ میسنجرز، ٹورنٹ اور ایف ٹی پی کلائینٹ اور بہت کچھ.. مزید اس میں اوپن آفس اور کئی دیگر مفید اطلاقیے اور لوازمات شامل ہیں جن کی تفصیل بیان کرنا کافی مشکل ہے حتی کہ ذیل کے سکرین شوٹ بھی صرف ایک اندازہ ہی دے سکتے ہیں، اس کی اصل خوبیاں آپ اسے نصب کر کے ہی دریافت کر سکیں گے.
[center]Image

Image

Image

Image

Image

Image[/center]


باقی معلومات کے لئے [link]http://makki.urducoder.com/?p=570[/link]

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Wed Jul 06, 2011 8:08 pm
by طارق راحیل
کافی بہترین چیز ہے یہ مکی بھائی کا بنایا ہوا ہے نا؟

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Wed Jul 06, 2011 9:31 pm
by یاسر عمران مرزا
شئرنگ کا شکریہ . جزاک اللہ....

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Mon Apr 22, 2013 3:34 pm
by ثاقب بشیر
جزاک اللہ خیرہ
بھائی شیرنگ کا شکریہ

Re: کمپیوٹر کے لئیے ایک مفت اسلامی آپریٹنگ سسٹم sabily

Posted: Wed May 15, 2013 3:49 pm
by محمد اسفند
انسٹالیشن کیسے کرنی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میں نے کرنے کی کوشش کی مگر ساری ہارڈ فارمیٹ ہوگی. be;a be;a be;a