میرا تعارف

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

میرا تعارف

Post by شمشاد »

کچھ بھی کہنے سے پہلے میں چاند بابو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔ بہت بہت مبارک ہو چاند بابو۔

خاکسار کو شمشاد کہتے ہیں۔ پاکستان میں پوٹھوہار کے خوبصورت علاقے راولپنڈی سے تعلق ہے۔ روزی روٹی کی خاطر مشرق وسطی کے صحراؤں کی ریت چھان رہا ہوں۔ شادی شدہ ہوں۔ معمولی پڑھا لکھا ہوں۔

ابھی کے لیے بس اتنا ہی۔
آپ کو اختیار ہے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔
میاں عرفان
کارکن
کارکن
Posts: 4
Joined: Fri Mar 07, 2008 8:02 pm

Post by میاں عرفان »

شمشاد اردو نامہ پر خوش آمدید۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

السلام علیکم شمشاد بھائی !
آپ کا اردو روز نامہ پر خیر مقدم ہے۔ آپ کے آنے سے محفل میں جان آ گئی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

محترم شمشاد بھائی۔
السلام علیکم۔
ہم سب آپ کو اردو نامہ پر بہت ہی گرم جوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ میں جانتا تھا کہ آپ میرے فورم پر ضرور آئیں گے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کی تشریف آوری فورم کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہو گی اور فورم کو رونق دوبالا ہو جائے گی۔امید ہے کہ آپ اس فورم کو اپنا ہی سمجھیں گے اور اس کی ترقی کے لئے ہمیں قدم قدم پر اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

واہ شمشاد بھائی مزا آگیا چاند بابو مجھے جب سے فورم بنا ہے رجسڑ ہونے کو کہہ رہے تھے مگر میں روز اس بات کو ٹالتا رہا مگر کل جب مجھے پتہ چلا کہ شمشاد بھائی نے بھی فورم جوائن کرلیا ہے تو یقین مانیے اتنی خوشی ہوئی کہ بیان نہیں کر سکتا مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ بورے والہ آگئے ہوں آپ جیسے شفیق بھائی کا دست شفقت ہم پر رہا تو انشااللہ یہ فورم بھی کامیاب ہوگا میں امید کرتا ہوں آپ ا‌‌ قیمتی آرا سے ہمیں نوازتے رہیں گے اور قدم قدم رہنمائی کریں گے اور ہاں آپ کو یہاں بہت بہت خوش آمدید حالانکہ آپ مجھ سے پہلے رجسڑ رکن ہیں لیکن چونکہ میں اس فورم پر آنے سے پہلے ہی اس کا منتظر تھا اس لیے میں آپ کو ویلکم کرتا ہوں اور یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میرےرجسٹر ہونے سے پہلے آپ یہاں موجود ہیں اور عہدادار بھی ہیں
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Post by شمشاد »

آپ سب حضرات کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔ پپو بھائی نے تو اسی خوشی میں دو دفعہ پیغام پوسٹ کر کے کہا اور چاند بابو آپ کا تو دو دفعہ شکریہ کہ ایک عدد عہدے سے بھی سرفراز فرمایا۔

مجھے پوچھنا یہ ہے کہ ‘ اردو نامہ ‘ کی جانب سے اراکین کو ای میل کے ذریعے پیغام کیوں نہیں جاتا کہ فلاں زمرے میں کوئی پیغام پوسٹ ہوا ہے، ملاحظہ فرما لیں۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شمشاد بھائی کی تجویز سے میں اتفاق نہیں رکھتا۔ ارے بھائی جب آپ اپنا میل چیک کرتے ہو ویسے ہی اردو نامہ پر حاضری
دیا کرو۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

جی ہاں شمشاد بھائی اگر آپ ہی چھٹیاں کرنے لگے تو باقی ہم جیسوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جناب شمشاد بھائی آپ کی غیر حاضری کی کافی شکایتیں موصول
ہو رہی ہیں۔ جلدی حاضر ہو جائیے ۔ ارے بھئی ہمیں آپ سے کچھ
سیکھنا ہے۔ کم از کم اپنی خیریت سے ہی آگاہ کیجیئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

لگتا ہے کہ شمشاد بھائی کسی بات پر ناراض ہو گئے ہیں‌ کیونکہ اتنے دن غیر حاضر رہنے والے ہیں تو نہیں وہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Post by شمشاد »

دوستو ناراضگی والی کوئی بات نہیں، مسئلہ پھر وہی ہے کہ ای میل نہیں آ رہی۔

چاند بابو میں تفسیر بھائی کا ربط ڈھونڈتا ہوں، وہ اس سلسلے میں ضرور آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

تفسیر بھائی اردو محفل کے پرانے رکن ہیں اور اپنا فورم “ دانشکدہ‌“ کے نام سے بنایا ہوا ہے۔
شمشاد
کارکن
کارکن
Posts: 29
Joined: Mon Mar 10, 2008 9:03 pm

Post by شمشاد »

ایک تجویز دوں گا اور وہ یہ کہ فورم پر کم سے کم انگریزی کے الفاظ استعمال کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ اردو الفاظ لکھے جائیں۔ جہاں اردو کا کوئی متبادل لفظ نہ ملے وہاں عربی یا فارسی کا لفظ لکھا جا سکتا ہے۔ جیسے کہ سپروائزر انگریزی کا لفظ ہے تو اس کی جگہ اردو کا لفظ یا اس کا کوئی متبادل یا عربی یا فارسی کا لفظ استعمال کیا جائے۔

آپ اراکین کی رائے کا انتظار رہے گا۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بجا فرمایا شمشاد بھائی نے۔ جب اردو فورم پر ہم اردو کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو انگریزی کے الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیئے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شمشاد بھائی کم از کم نئے نئے تجویز لے کر ہی حاضر ہوا کریں ۔
اس فورم کو آپ کے مشوروں کی ضرورت ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

شمشاد بھائی بہت بہت شکریہ آپ فورا تفسیر بھائی کا رابطہ دیں بلکہ اگر خود بات کریں تو بہت بہتر ہو گا۔امید ہے کہ فورم کو اب آپ ہی بہتری کی طرف لے جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

شمشاد بھائی کے علاوہ تمام اراکین کی ذمّہ داری ہے کہ اس فورم کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Post by خرم ابن شبیر »

مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ جناب ہر دل عزیز محترم شمشاد بھائی آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں میں نے تو آپ کو ابھی یہاں دیکھا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی آپ یہاں تشریف لا چکے ہیں
Post Reply

Return to “استقبالیہ”