میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جناب چاند بابو کا حکم اور بندہ کا سرِ تسلیم خم (جہاں تک ممکن ہوسکے گا.)
میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر
کام تو پیش ہے پرچہ کے لئے دعاء فرمائیں...
اور کچھ نیا بتانے والے تو دیکھیں...
شاعر ہوتا تو چائے پلا کر کلام بھی گٹکا دیتا...
جیسا نمونہ دیا تھا اپنی ناتجربہ کاری کی بنا پر ویسا کر نہ سکا جو ہوا وہ حاضر ہے
اور بد ذوقی نے اسپر اکتفاء کرنے نہ دیا اسلیے اپنے من کی سن کر ایک اور خراش بینی
کا سامان کرڈالا....اسد صاحب شاعری کے موضوع ہر ہمیشہ ہوتے ہیں اگر صحرا میں اردونامہ کا نخلستان پر کوئی شعر موضوع فرماتے تو مزا آجاتا.. :cry: :cry: :cry: :cry:
Image

Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

طریقہ.....
اسلام علیکم
ایک قابل احترام بزرگ کے حکم پر انتہائی عجلت سے اسکو پورا کیا.استدعا ان سے اور سب سے کہ پیش
کرنے میں جو کوتاہی ہوئی اور جو کمی میری تقصیر سے ہے.اسکو درگذر فرمائیں گے.
اس مرتبہ پیش کرنے کا طریقہ تھوڑا بدلا ہوا ہے. کہ بھائی عمر نے تصویر پر عبارت کے واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی.علاوہ ازیں اردو محفل پرابن سعید صاحب نے بھی یونی کوڈ تحریر کی افادیت پر روشنی ڈال کر اسکے مطابق پیش کرنے کو کہا.چنانچہ تحریر الگ ہے اسکرین شاٹس الگ.
انداز کے بدلنے سے بھی دیر ہوئی کیونکہ سیکھتے سیکھتے کرتا ہوں اور کرتے کرتے سیکھتا ہوں.

طریقہ کار
(وہ کام جن کا تذکرہ نہیں ہوگا مگر موقع با موقع کروں گا۔جس لئیر پر کام نہیں کرنا
اسکو invisible کردینا۔کام کے اعتبار سے zoom کا استعمال۔ تحریر کے آگے جو نمبر ہے. اسی نمبر کی تصویر اسکا بصری خلاصہ)
تصویر جس پر کام کرنا ہے اسکو PS CS4 ME میں کھولا۔
00ecff کلر (یاکسی بھی ہلکے رنگ سے) PT Bold Dusky فونٹ سے تحریر لکھی move tool سے جتنا بڑااکرنا ہے کیا۔ اسکا نام A رکھا۔(1)
ctrl+J سے اس لئیر کی 1 نقل بنائی۔نام Ext رکھا۔
AاورExtکو ایک ساتھ سلیکٹ کرکے ان لئیرس پر رایئٹ کلک کرکے rastreize type کرلیا۔ (2)
A کو invisible کردیا۔
Ext کو سلیکٹ کیا اسکے کلر کو پک کیا۔برش ٹول لیکر مناسب سائیز منتخب کرکے
اسکے اندر کے ڈیئزاین خلاء کو پر کردیا ۔(فونٹ کے خلاء کو ، و ، ہ ، م وغیرہ کو نہیں بھرا )۔اسکی ایک نقل بنائی نام 1 دیا
move tool سلیکٹ کرکے لئیر 1 کو visible اور سلیکٹ کرکے کی بورڈ پر up arrow key دو مرتبہ کلک دبا کر اور اسی طرحright arrow key دبا کر دو پکسل اوپر دو پکسل دائیں کر دیا۔
Ext کے تھمبنل پر ctrl+click کیا جس سے اسکے سب پکسل کے گرد سلیکشن بن گیا۔ (3)
select>save selection سے ظاہر ہونے والی آپشن ونڈو میں abc نام سے اس سلیکشن کو محفوظ کرلیا۔ (4)
لئیر 1 کو سلیکٹ کیا سلیکشن قائم ہے۔ delete key دبا کر سلیکٹیڈ حصّہ کو ختم کردیا۔
سلیکشن ختم کیا۔ select>Deselect سے۔ یا Ctrl+D
اب اسی لیئر 1 کو ایک پکسل نیچے اور بائیں واپس کرلیا۔(لئیر A اور لئیر 1 کے درمیان جو ہلکا سا خلاء سلیکشن ڈیلیٹ کرنے سے اگر بنا وہ چھپانے کے لئیے۔)
لئیر 1 کی 7 نقول بنائیں ۔2 سے 8 نام دیا ۔ (5)
2 کو سلیکٹ کیا sift دبا کر 8 ہر کلک کیا 2 سے 8 تک سب لئیر ایک ساتھ
سلیکٹ ہو گئیں۔
مذکورہ بالا طریقہ سے سب کو ایک پکسل اوپر ایک دائیں کردیا۔
لئیر 8کو ctrl+click سے Deselect کر دیا۔
بقیہ منتخب لئیرس کو پھر ایک پکسل اوپر اور دائیں کردیا لئیر 2 تک یکے بعد دیگرے Deselect اوپر دائیں کرتا چلا گیا۔
لئیر Aکو ساری نقول لئیر کے اوپر کردیا۔Ext کو A کے نیچے
لئیر 1 سے 8 تک سب کو ایک ساتھ سلیکٹ کر کے ان پر رائیٹ کلک کرکے merge layers آپشن سے آپس میں ضم کردیا۔
اس لئیر کا نام 1 ہے۔بدل گیا تو واپس 1 نام رکھ دیا۔
لئیر 1 کی ایک نقل بنائی۔
اس نقل کو 7 پکسل اوپر 7 پکسل دائیں کیا۔ لیئر 1 میں ضم کردیا ۔نام 1 ہی رہے گا۔
لئیر Ext کو سلیکٹ کرکے نئی لئیر آیکان پر کلک کرکے ایک نئی لئیر بنائی۔(جو Ext اور لئیر A کے بیچ بنکر خود ہی سلیکٹ ہو گئی)
اسکا نام pat رکھا۔pat کو سلیکٹ رکھے ہوئے محفوظ abc سلیکشن کو لوڈ کیا۔(6) select>load selection
edit>fill نمودار ہونے والی ونڈو میں پیٹرن منتخب کیا کونسا پیٹرن وہیں سے طے کیا۔ (7)
سلیکشن پیٹرن سے بھر گئی
کیسے کررہا ہوں سے پہلے یہ جان لیں کہ اس سے کیا چاہتا ہوں
1) ہر حرف کا رنگ جدا ہو
2) ہر حرف کے افیکٹ کا رنگ اسکے اصل کے مطابق لیکن gradient fill والا ہو اور ڈارک اور ہلکا شیڈ والا ہو۔
لئیر A کو سلیکٹ کرکے ایک حرف کو rectanguler marquee tool سے سلیکٹ کرکے Image>Adjustment>Hue/Saturation لیکر clourizeکو سلیکٹ کرکے کلر تبدیل کیا۔ ہر حرف کے لئے sturation=90 رکھا Hue من چاہا۔lightness میں کوئی
تبدیلی نہیں کی۔ (8)
یکے بعد دیگرے لئیر A کے حرفی شکل کو اسی ترکیب سے مختلف رنگ کا کیا۔
لئیرA کے ہر حرف کا رنگ الگ ہو چکا ہے۔لئیر 1 پر اسکے افیکٹ کو اسی کے مطابق کرنا ہے اس لیئے لئیر 1 کے تھمبنل پر ctrl+click کرکے اسکے پکسل کو سلیکٹ کیا
marquee tool لیکر مینو پر اسکا ایکشن subtract from selection اختیار کرکے مطلوبہ حصّے کے علاوہ سلیکشن کو ختم کیا۔ (9)
Gradient tool لیا لئیر A سلیکٹ کرکے ۔ option bar پر Gradient کا جو تھمبنل ہے اس پر کلک کرکے Gradient کے
سیٹنگ باکس کو کھولا۔ اور اس کی سیٹنگ کی (10 )
لئیر 1 واپس سلیکٹ کیا۔اسطرح Gradient fill کیا کہ ہلکا حصّہ بینڈ پر آئے۔(11)
سب حرف پر اس عمل کو دہرایا۔
اب مجھ کو پیٹرن والی یعنی لئیر pat جو حرف کے ڈئیزاینی خلاء سے نظر آتی
ہے اس پر کچھ ابھار کا ایفیکٹ لانا ہے۔ مگر وہ تو پورے حروف پر محیط ہے اگر
ایسے میں اسپر امبوس کا ایفیکٹ لائیں تو وہ بجائے ڈئیزاین کے حروف کے
بیرونی حصّے سے دیکھیں گے۔ اس کے لئے اس لئیر کو ایسے کاٹنا ہے کہ
ڈئیزاین کا حصّہ باقی رہے اور اس سے باہر کا ختم ہوجائے
اس کو کرنے کے لئے لئیر A کے تھمبنل پر Ctrl+click کیا اسکا پکسل سلیکٹ ہو گیا
لئیر pat کو سلیکٹ کیا delete دبا کر زائید حصّہ کو ختم کیا۔(13)
layer palette میں اسی لئیر پر ڈبل کلک کرکے blending option میں صرف
Bevel and Emboss آپشن ڈیفالٹ سیٹنگز پر لیا ۔
لئیر Ext ڈیلیٹ کردیا۔
کے بعد لئیر A , 1 ,pat کو ایک ساتھ سلیکٹ کرکے
merge کردیا۔لئیر A ان میں سب سے اوپر ،لئیر 1 نیچے اور لئیر pat درمیان میں رہے گی۔
ایک حرف کو سلیکٹ کرکے ctrl+T دبا کر ٹرانسفورم کو فعال کرکے ٹرانسفورم پر رائیٹ کلک کرکے اسکیل آپشن سے ڈائمنشن تبدیل کیا۔دوسرے آپشنس کو بھی استعمال کیا۔اسی طرح سب حرف کے ساتھ کیا۔(12)
یہ اصل کام تھا اب کچھ برش سے گھانس اور پانی وغیرہ کا افیکٹ ڈالنے کے بعد
layer>flatten image کرلیا -
File>save for web& devices>jpg High سے محفوظ کرلیا۔
Image
Last edited by انصاری آفاق احمد on Wed Feb 03, 2010 6:35 am, edited 2 times in total.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب آفاق بھائی ۔

جاری رکھیئے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب آفاق بھائی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ تو کمال ہے۔

چاہے میری پچھلی دی گئی تصویر اس سے مختلف تھی لیکن اس میں بھی لکھنے کا سٹائل یہی تھا جو آپ نے اپنایا ہے۔اس میں بھی اسی طرح پھول بوٹوں سے لکھا گیا تھا اور یہاں پر بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔

دوسری تصویر بھی کافی خوبصورت ہے جہاں صحرا میں اردونامہ کے پھول کھلا گئے ہیں۔
اسد اللہ شاہ صاحب سے شعر کی فرمائش کی گئی تھی جو میں پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔


[center]سکونِ صحرا میں بسنے والو!ذرا رُتوں کا حساب سمجھو
جو آج کا دن سکوں سے گزرا ،تو کل کا موسم خراب ہوگا[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
کیا کہنے ماشاءاللہ
کیا شعر مارا ہے. :mrgreen:
صحرا تو آگیا. مگر صحرا میں ایک بھٹکے ہوئے بھوکے پیاسے کیلئے پانی سایہ اور غذا کی جو اہمیت
ہوتی ہے.ویسے اردو داں کیلئے اردو نامہ کی ہے اسکی تشبیہ تصویر میں دینے کی کوشش کی ہے
شعر میں بھی اگر وہی تشبیہ آئے تب تکون بنے گا.. :idea:
Image
Last edited by انصاری آفاق احمد on Sat Jan 23, 2010 2:15 am, edited 1 time in total.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by چاند بابو »

ایسا شعر تو اسد اللہ غالب ہی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ :D :D :D :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

چاند بابو wrote:ایسا شعر تو اسد اللہ غالب ہی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ :D :D :D :D
اسلام علیکم
واہ جناب اسد اللہ شاہ کی موجودگی میں غالب کا تذکرہ کہیں شاہ صاحب برا نہ مان جائیں...
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by رضی الدین قاضی »

نہیں جی اسد بھائی اپنے بھائیوں کی بات کا برا نہیں مانتے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by اعجازالحسینی »

اگر برا مان گئے تو پھر انکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو ۔۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
وہ سب تو ٹھیک ہے
پر یہ اسد بھائی کہاں ہیں کیا میں نے شاعری سے ان کے شغف کا غلط انداز لگالیا
اگر میرا انداز صحیح ہے.اور شیر نہیں بن رہا تو بکری بلّی گ...سے ہی کام چلالیں
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

چاند بابو wrote:بہت خوب یہ تو کمال ہے۔

چاہے میری پچھلی دی گئی تصویر اس سے مختلف تھی لیکن اس میں بھی لکھنے کا سٹائل یہی تھا جو آپ نے اپنایا ہے۔اس میں بھی اسی طرح پھول بوٹوں سے لکھا گیا تھا اور یہاں پر بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔

دوسری تصویر بھی کافی خوبصورت ہے جہاں صحرا میں اردونامہ کے پھول کھلا گئے ہیں۔
اسد اللہ شاہ صاحب سے شعر کی فرمائش کی گئی تھی جو میں پوری کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔


[center]سکونِ صحرا میں بسنے والو!ذرا رُتوں کا حساب سمجھو
جو آج کا دن سکوں سے گزرا ،تو کل کا موسم خراب ہوگا[/center]
اسلام علیکم
Image

یہ شعر کیسا لگا
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
محمدعمر
کارکن
کارکن
Posts: 140
Joined: Mon Aug 10, 2009 11:00 pm
جنس:: مرد
Location: گوگل
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by محمدعمر »

ٹیوٹوریل کہاں ہے؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by چاند بابو »

معاف کیجئے گا محترم یہ شعر نہیں بلکہ صرف ایک عبارت ہے۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

میں مزاق ہرگز نہیں اڑا رہا ہوں لیکن یہ بھی نہیں چاہتا ہوں کہ کوئی آپ کا تب مزاق اڑائے جب یہ عبارت اردونامہ کی زینت ہو جائے بطور شعر۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جناب چاند بابو صاحب
بندہ تو شاعری اور اس کے رموز سے ناواقف ہے.اس پر طرّہ یہ کہ جمالیاتی حس بھی کم رکھتا ہے
کہ شعر اور نثر میں فرق کرسکتا.بس اتنا کہہ کر دامن چھڑاؤ گا.کہ یہ میرے مقام کے چند شعراء کی
طبع آزمائی ہے.
اب مور ناچنے کو تیار نہیں تو کوّئے ہی اپنا راگ الاپ رہے ہیں.
معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی جاننے ہی والے کمی پکڑتے ہیں.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ آپ نے میری بات کو غلط انداز میں نہیں بلکہ ایک تعمیری انداز میں سمجھا ہے۔

کیا کوئی شاعر نہیں ہے ہمارے فورم پر؟؟؟؟؟؟؟؟؟

دو بندے ہیں لیکن وہ آج کل آتے نہیں ہیں

ایک تو ہیں م م مغل صاحب اور دوسرے رفیع تبسم صاحب۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جزاک اللہ
مومن مومن کا آئینہ ہے.آئینہ مذاق نہیں اڑاتا بھلے کے لئے عیب اجاگر کرتا ہے
جب تک دونوں جانب یہ سوچ ہے تب تک خیر و بھلائی
اللہ تعالٰی اس صفت کو میرے اندر پیوست کرے باقی رکھے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by چاند بابو »

آمین ثم آمین

بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
سبھی احباب کو اطلاع ہو کہ پرچہ لگا دیا ہے.
خاص طور سے جناب مجیب منصور صاحب اور محمّد عمر بھائی کو.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: میرا پرچہ اردو نامہ اندازِ تحریر

Post by انصاری آفاق احمد »

چاند بابو wrote:معاف کیجئے گا محترم یہ شعر نہیں بلکہ صرف ایک عبارت ہے۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

میں مزاق ہرگز نہیں اڑا رہا ہوں لیکن یہ بھی نہیں چاہتا ہوں کہ کوئی آپ کا تب مزاق اڑائے جب یہ عبارت اردونامہ کی زینت ہو جائے بطور شعر۔
اسلام علیکم
جناب چاند بابو کی بات ذہن میں تھی اردو محفل پر شاعری کے متعلق گفتگو چلی تو میں نے اس شعر کو داخل موضوع کردیا نیچے سوال و جواب نقل ہے.
:?: اسلام علیکم
یہاں بات کا موضوع تو کچھ اور ہے۔ لیکن جو بات مجھ کو پوچھنی ہے وہ اس سے تعلق ضرور رکھتی ہے،
ایک شعر (بقول بنانے والوں کے( یا بھر نثر بقول ایک صاحب کے۔ اسکا فیصلہ کرنا ہے۔اور یہ آپ حضرات ہی کرسکتے ہیں جو شعر وشاعری پر دست رس رکھتے ہیں۔اچھا ہے یا برا یہ سوال نہیں علاوہ فیصلہ کےاگر وزن یا بحر کی بھی وضاحت با سہولت ہوجاے۔ تو سونے پر سہاگہ۔۔ جزاک اللہ
شعر یا نثر یہ ہے۔۔۔۔ مغربی افکار کے تپتے ہوئے صحراوں میں ــــــــ ایک نخلستان جس کا نام اردو نامہ ہے۔
:idea: نثر ہے یہ ’شعر‘، ’اردو نامہ‘ویب سائٹ کا سلوگن ہو سکتا ہے، شاعری نہیں۔(الف عین،مدیر سہ ماہی ’سمت‘ )
:idea: وزن کی حد تک یہ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن میں ہے اور اسے بحر رمل مثمن محذوف کہا جاتا ہے۔
مغربی افکار کے تپتے ہوئے صحراوں میں
ایک نخلستان جس کا نام اردو نامہ ہے ( فاتح ، لائبریری ٹیم رکن )
:idea: واقعی، اس کا خیال نہیں تھا ، میں اردو نامہ کو مکمل پڑھ رہا تھا، نامہ بروزن فعلن۔(الف عین،مدیر سہ ماہی ’سمت‘ )
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”