Page 1 of 1

قرآن مجید سوفٹ وئیر

Posted: Wed Dec 16, 2009 10:46 pm
by muhammad_ijaz
"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم - السلام علیکم
اس لنک میں قرآن مجید سوفٹ وئیر دیا گیا ہے – اس کا سائز صرف ساڑھے پانچ ایم بی ہے
http://www.ecrore.com/mkashif/quranmajeed.html
اس سوفٹ وئیر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ایک سو چودہ سورتوں اور تیس پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی سورہ یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں
سجدہ
نیكسٹ - پریوس سجدہ بٹن كی مدد سے آپ براہ راست كسی بھی سجدے والی آیت پر جاسكتے ہیں
سرچ
آپ قرآن مجید كے اردو اور انگریزی ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں- سرچ ٹیب میں لینگوئیج كو سلیكٹ كریں اور كوئی لفظ ٹائپ كریں اور سرچ بٹن كو پریس كریں، آپكو تلاش كی ہوئی آیتیں ظاہر ہوں گی جس میں تلاش كیا ہوا لفظ پیلے رنگ میں نمایاں ہوگا ، آیت كے آخر میں نیلے رنگ میں بریكٹ میں سورہ اور آیت ہوگی مثلا ﴿ چار- دس ﴾ جسكو كلك كرنے سے وہ آیت ویور میں نیلے رنگ میں اوپن ہوجائے گی
اردو ٹائپنگ كیلئے كی بورڈ كا بٹن پریس كریں ، آن اسكرین كی بورڈ اوپن ہوگا ، لینگوئیج بار سے اردو سیلیكٹ كریں
كاپی ٹیكسٹ
اس سوفٹ وئیر كے ذریعے آپ عربی ، اردو اور انگریزی ٹیكسٹ كو كسی دوسری جگہ كاپی كرسكتے ہیں - ویور میں ٹیكسٹ كو منتخب كریں اور كنٹرول پلس سی پریس كریں اور پھر كسی دوسرے ڈاكومنٹ میں پیسٹ كردیں
سسٹم ریكوائرمنٹس
ونڈوز دو ہزار / ایكس پی یا زیادہ
اسكرین سائز 600*800 یا زیادہ
ڈاٹ نیٹ فریم ورك 2.0"

Re: قرآن مجید سوفٹ وئیر

Posted: Thu Dec 17, 2009 12:07 am
by محمدعمر
اچھی معلومات اور اچھا سافٹ ویئر ہے

Re: قرآن مجید سوفٹ وئیر

Posted: Thu Dec 17, 2009 8:31 pm
by چاند بابو
ایک نہایت مفید شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ بھیا جی۔

Re: قرآن مجید سوفٹ وئیر

Posted: Thu Dec 17, 2009 8:56 pm
by شازل
جزاک اللہ بھئی
بہت اچھے

Re: قرآن مجید سوفٹ وئیر

Posted: Sat Dec 19, 2009 10:08 pm
by اعجازالحسینی
جزاک اللہ