Page 1 of 1

نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sat Apr 17, 2021 10:49 am
by شازل
السلام علیکم دوستو:
جب سے ریپڈ شیئر سائیٹ بند ہوئی ہے نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر دو ایسے نام ہیں‌جو اس کمی کو پورا کررہے ہیں لیکن ان کی سبسکرپشن بہت زیادہ ہیں جو کہ ایک عام بندہ پوری نہیں‌کرسکتا۔
مجھے پورے پاکستان میں ایک ہی بندہ ملا ہے جو یہ ضروریا ت پوری کررہا ہے لیکن آجکل اس کے نخرے بہت زیادہ ہوگئے ہیں ایک تو وہ تین ماہ کا ایڈوانس مانگتا ہے اور ماہانہ فیس 1500 یا اس سے اوپر ہے ۔
اگر اپ بھی فائل شیئرنگ سائیٹس استعمال کرتے ہیں تو پاکستان میں آپ کس طرح ان سے رجسٹر ہیں‌
ڈائریکٹ پے منٹ کرتے ہیں‌یا کسی سے شیئرڈ اکاؤنٹ لیا ہوا ہے؟

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sat Apr 17, 2021 9:01 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

شازل بھیا آپ بہت عرصے بعد اردونامہ پر پھر سے واپس آئے یقین مانیں اتنی خوشی ہوئی کہ بیان سے باہر ہے۔
رہی بات فائل اپلوڈنگ سائیٹس کی تو محترم میرے ذاتی تجربے میں تو یہ دونوں ویب سائیٹس نہیں ہیں۔
میں تو اپنی فائلز ہمیشہ میڈیا فائر پر رکھتا ہوں اور وہ بھی فری والے اکاؤنٹ میں کیونکہ زیادہ بینڈ ودتھ کی کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی ہے۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sun Apr 18, 2021 9:54 am
by شازل
بہت بہت شکریہ چاند بھائی!
ایک تو مذکورہ سائیٹس بہت زیادہ رفتار سے ڈائنلوڈ کی سہولت دیتی ہیں‌جو کہ یقینا بڑی فائلز ہوتی ہیں‌اور ریزیوم کی سہولت بھی ہوتی ہے
یہاں‌تازہ ترین ڈیٹا ہوتا ہے جو کہ فری والی سائیٹس پر نہیں‌ہوتا
اشفاق بھائی آجائیں‌تو یقنا وہ اس بارے میں‌جانتے ہونگے

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sun Apr 18, 2021 11:51 am
by علی خان
شازل بھیا۔ ان دونوں سائڈوں کو ہمارے جیسے جگاڑوں پاکستانی استعمال ہی نہیں کرتے ۔ کیونکہ ایک تو ہمارے پاس سپیڈ 10 ایم سے زیادہ نہیں ہوتی دوسرا ہم ہمیشہ فری کی تلاش میں ہی رہتے ہیں۔ اس لئے میں ماجد بھیا کے مشورے سے متفق ہوں ۔کیونکہ میں بھی پچھلے ایک دہائی سے میڈیا فائر ہی استعمال کر رہا ہوں۔ ایک تو اُنکی سپیس 50 جی بی تک ہے۔ اور دوسرا وہ فری بھی ہے۔ اور سپیڈ تو میڈیا فائر کی بھی بہت اچھی ہے۔ کبھی کوئی مسئلہ سپیڈ کے متعلق نہیں آیا میڈیا فائر پر۔ خیر میں اسکے علاوہ 4shared.com بھی استعمال کرتا ہوں۔ وہ بھی اچھا ہے۔ اور اُسمیں ایک اور اچھائی بھی ہے۔ کہ اُس میں پہلے سے موجود لوگوں کے اَپ لوڈیڈ مواد کو سرچ کیا جا سکتا ہے۔ جو اُنہوں سے اپنے شئیرڈ فولڈر میں رکھا ہوتا ہے۔ باقی بڑی فائلوں کو بھی میڈیا فائر سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اگر اپ کا اس بارے میں کوئی اور سوال ہو تو بندہ حاضر ہے۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sun Apr 18, 2021 8:09 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب اشفاق بھیا بھی آ گئے اور اپنے مفید مشورے سے بھی نواز دیا۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Sun Apr 18, 2021 9:26 pm
by شازل
اشفاق بھائی نہیں‌علی بھائی آئے ہیں
میڈیا فائر کی اسپیڈ لاجواب ہوتی ہے
میں‌دراصل یہ سائیٹ https://sanet.st/full/ پر فائلز تلاش کرتا ہوں‌تو یہ یہاں‌میڈیا فائر یا فری والی سائیٹس کا لنک نہیں‌ہوتا۔
امید ہے آپ میری پریشانی سمجھ چکے ہونگے :(

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Mon Apr 19, 2021 1:54 pm
by علی خان
سب سے پہلے بہت بہت شکریہ۔
اور میرا پورا نام اشفاق علی خان ہی ہے۔ مگر انٹرنیٹ پر میری پہچان علی خان کے نام سے ہی ہے۔
باقی میں اپکی بات بالکل سمجھ گیا ہوں۔ اصل میں یہ اس ویب سائڈ کی پالیسی ہے کہ وہ اپنی تمام فائلز کو اس ویب سائڈ پر اَپ لوڈ کرتی ہے۔ بلکہ وہ اس ویب سائڈ کے ایک قسم کے پروموٹرز ہیں۔ اور اسکا الٹرنیٹ حل مشکل ہے۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Mon Apr 19, 2021 9:50 pm
by شازل
دراصل میں‌میاں‌اشفاق کی بات کررہا تھا۔ علی بھائی
وہ اکثر اس قسم کے پنگے لیتے رہتے ہیں

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Tue Apr 20, 2021 9:46 am
by علی خان
شازل بھیا ۔ وہ تو کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ اسکا پتہ صرف بلال بھائی کو ہوگا۔ یا پھر ہو سکتا ہے۔ کہ ماجد بھائی کچھ کہہ سکیں۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Wed Apr 21, 2021 2:03 am
by چاند بابو
علی خان wrote:شازل بھیا ۔ وہ تو کافی عرصہ سے غائب ہیں۔ اسکا پتہ صرف بلال بھائی کو ہوگا۔ یا پھر ہو سکتا ہے۔ کہ ماجد بھائی کچھ کہہ سکیں۔
میں انشااللہ میاں اشفاق صاحب کو بھی یہاں بلاتا ہوں۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Wed Apr 21, 2021 9:20 am
by میاں محمد اشفاق
واعلیکم السلام،
امید ہے کہ شازل بھائی بخیریت و عافیت میں ہوں گے انشااللہ، دراصل آپ چاہ رہے ہیں کہ اوپر دی گئی ویب سائٹ سے جو بھی فائل آپ ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہینں اسکو اپنے فائل شئیر والے اکاونٹ میں آن لائن ٹرانسفر کر لیں بعد میں جب چاہے اسکو ڈاونلوڈ کر سکیں، باقی پاکستان میں فائل شئیرڈ ہوسٹنگ سروس زیادہ تر مفت ہی استعمال کی جاتی ہے جیسا کہ گوگل ڈرائیو یا میڈیا فائر، مگر آپ ایک ویب سائٹ سے منسلک دو سروسز کی بات کر رہے ہیں اور وہ دونوں مفت میں یہ سروسز فراہم نہیں کرتے، اگر ہم ریپیڈ گیٹر کی بات کریں تو یہ ویب سائٹ پے منٹ کے لئے لگ بھگ تمام سروسز استعمال کرتی ہے، پاکستان سے انکو پےمنٹ کرنے کے لئے سب سے بہترین آپشن غالباء جیز کیش کی ویزا کارڈ سروس سے رقم کا ٹرانسفر ہے صارف نے جتنے پیسے ٹرانسفر کرنے ہوں وہ جیز کیش اکاونٹ میں ڈالے اور پے منٹ کر دے، میں زاتی طور پر یا تو میڈیا فائر استعمال کرتا ہوں یا خود کی ڈبلیو ڈی مائے ہوم کلاوڈ استعمال کرتا ہوں اس سے ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رہتا ہے اگر انٹرنیٹ ناں بھی میسر ہو تو ڈیٹا یو ایس بی کے زریعے یا لوکل شئیرنگ کے زریعے ڈیٹا نکال سکتے ہیں، اسکے علاوہ اسکو جی میل یا ون کلاوڈ کے ساتھ کنیکٹ کر کے تمام ڈیٹا اس میں محفوظ کر سکتے ہیں،اگر آپ کو صرف یہی ویب سائٹ کا پریمیم اکاونٹ درکار ہے تو میں کوشش کرتا ہوں کہ کوئی جگاڑ لگا لوں آپ کے لئے، یا اگر کوئی بھی کلاوڈ سروس چل جائے گی تو اسکے لئے آپ میرا اکاونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

Re: نائٹروفلیئر، ریپڈ گیٹر فائل شیئرنگ سائیٹس۔۔۔

Posted: Fri Apr 23, 2021 11:24 pm
by شازل
میاں‌جی میرے خیال میں‌
میری بات آپ نہیں‌سمجھے میں‌اپلوڈ کرنے کی قطعی بات نہیں‌کررہا
دراصل مجھے جو سافٹ ویئر یا موویز دیکھنی ہوتی ہیں وہ فری سائٹس والے اکاونٹ میں ڈائنلوڈ کے لیے دسیتاب نہیں ہوتیں
چلو میرے خیال میں میں‌اسی بندے سے رابطہ کرتا ہوں‌کہ پندرہ سو یا تین ہزار میں‌اکاونٹ دے دے۔