Page 1 of 1

اسلام آباد دھرنا - سیاست یا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Posted: Mon Nov 27, 2017 12:14 pm
by محمد شعیب
کئی روز تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رہا۔ دھرنا دینے والوں کا مطالبہ تھا کہ وزیر قانون استعفیٰ دیں۔
جب ہائی کورٹ نے دھرنا ختم کروانے کا حکم دیا تو پولیس نے غیر منظم طریقے سے دھرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جو ناکام رہا۔ اور اس آپریشن کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں الگ الگ احتجاج شروع ہو گیا۔
جب فوج کو طلب کیا گیا تو اس معاملے کی اصل حقیقت سامنے آنے لگی۔
بندہ کو یہ دھرنا دینی جذبے کے بجائے کسی سیاسی مفاد کا حصول لگ رہا ہے۔ آپ سب کی کیا رائے ہے ؟

Re: اسلام آباد دھرنا - سیاست یا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Posted: Mon Nov 27, 2017 1:42 pm
by چاند بابو
پاکستان میں ہونے والے ہر دھرنے اور احتجاج کے پس منظر میں‌کچھ اور ہی عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔
شاید یہ بھی اسی کی ایک کڑی تھی۔

Re: اسلام آباد دھرنا - سیاست یا عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم

Posted: Mon Nov 27, 2017 8:15 pm
by محمد شعیب
اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف ختم نبوت کے خلاف سازش کا کارڈ استعمال ہو سکتا ہے جیسے مسلم لیگ ق کو لال مسجد سانحے نے ختم کر دیا اسی طرح مسلم لیگ ن کو یہ واقعہ لے ڈوبے گا۔