Page 1 of 1

بکریوں کی اقسام

Posted: Thu Sep 21, 2017 9:37 pm
by مشعل
a.a
بکریوں کی اقسام
السلام علیکم
مجھے بکریاں پالنے کا بہت شوق ھے
لیکن مجھے بکریوں کی اصلی نسل اور ان کے اقسام کے متعلق کچھ علم نہیں
کہ پاکستان میں بکریوں کی کتنے اقسام ھیں
کونسا قسم زیادہ دودھ دیتے ھیں اور کونسا قسم زیادہ بچے دیتے
الغرض
بکریوں سے متعلق ھمہ جہت معلومات درکار ہیں
فورم کے دوستوں سے رھنمائی کی گزارش ھے

Re: بکریوں کی اقسام

Posted: Fri Sep 22, 2017 9:53 pm
by چاند بابو
بہت معذرت محترم شاید اردونامہ پر کوئی بھی ایسا فرد موجود نہیں‌ جس کے پاس بکریوں‌کے بارے میں زیادہ معلومات موجود ہوں۔
میں نے آپ کی آسانی کے لئے گوگل پر تلاش بھی کیا مگر وہاں بھی صرف ایک یوٹیوب کی گھٹیا سی ویڈیو اور آپ کی مختلف فورمز پر کی گئی یہی پوسٹ نظر آئی۔
البتہ میں کوشش کروں‌گا کہ کسی طرح آپ کے لئے کہیں سے معلومات تلاش کر سکوں اس کے لئے مجھے کچھ وقت دیجئے تاکہ میں کسی سے پوچھ سکوں یا کوئی ایسی کتاب تلاش کر سکوں‌جو آپ کے مطلب کی ہو۔

Re: بکریوں کی اقسام

Posted: Fri Sep 22, 2017 10:07 pm
by چاند بابو
لیجئے محترم اس سلسلے کی پہلی معلومات: (نوٹ ان معلومات کا سورس گوگل ہے میں ذاتی طور پر اس بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا ہوں)

بکری کی نسل بیتل کے بارے میں‌ معلومات
پاکستان میں بکری کی سب سے اعلی نسل خاص طور پر پنجاب میں بیتل نسل کی بکری کی ہے۔
بیتل کو لوگ مختلف ناموں سے جانتے ہیں جیسا کہ امرتسری (کالی ڈبی)، ناگری (رتی یا رتی ڈبی)، راجن پوری اور مکھی چینی۔
امرتسری کے لئے ساہیوال، شیخوپورہ، فیصل آباد، گجرانوالا اور سیالکوٹ
ناگری کے لئے ساہیوال
راجن پوری کے لئے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیاقت آباد
اور مکھی چینی کے لئے چشتیاں، بہاولنگر کے علاقت مشہور ہیں۔ ویسے یہ جانور پاکستان کی کسی بھی منڈی سے باآسانی مل جاتا ہے۔
دودھ کے حوالے سے اس نسل کے جانور 4 سے 5 لیٹر پیداوار دے سکتے ہیں تاہم پنجاب میں‌کی گئی تحقیق کے مطابق یہ بکریاں ڈیڑھ سے دو لیٹر چوبیس گھنٹے کی اوسط دودھ کی پیداوار دیتی ہیں۔ تاہم دودھ دینے کا دورانیہ 180 سے 220 دن ہے اور کل دودھ کی پیداوار 220 سے 240 لیٹر ہے۔ پاکستان میں بکریوں کے دودھ کو صنعتی طور پر نہیں لیا جاتا اور تمام کا تمام دودھ بکری کے بچوں کو پلانے یا گھروں میں استعمال کرنے کے کام آتا ہے۔ بکری کے بچے 3 سے 4 لیٹر دودھ روزانہ ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں (سوائے پہلے مہینے کے) اور اس دودھ سے ان کی بڑی تیزی سے بڑھوتری ہوتی ہے۔

Re: بکریوں کی اقسام

Posted: Fri Sep 22, 2017 10:17 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب چند ویڈیوز ملی ہیں جو ڈاکٹر اشرف صاحبزادہ صاحب کی ہیں۔
بلاشبہ ڈاکٹر صاحب اس حوالے سے ڈھیروں معلومات رکھتے ہیں، ان سے رابطے کی معلومات نیچے درج ہیں جو مجھے انٹرنیٹ سے ہی ملی ہیں مگر امید ہے کہ درست ہیں۔
فون نمبر: 03335121879
ای میل ایڈریس: a.sahibzada@hotmail.com
ویب سائیٹ: http://www.drashrafsahibzada.com
فیس بک صفحہ: https://www.facebook.com/DrAshrafSahibzada

ان کی اسی حوالے سے یوٹیوب ویڈیوز درج ذیل ہیں
[bbvideo=640,360]https://www.youtube.com/watch?v=14jNv2EiESA[/bbvideo]

[bbvideo=640,360]https://www.youtube.com/watch?v=h9CDX425TmU[/bbvideo]
[bbvideo=640,360]https://www.youtube.com/watch?v=OrHW879 ... 3tXrqYK-tS[/bbvideo]
بھیڑ بکریاں پالنے کے حوالے سے ان کا ڈیلی موشن پر ایک پورا چینل موجود ہے جس تک رسائی اس لنک پر کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔



امید ہے کہ آپ کو جو معلومات درکار تھیں میں اس حوالے سے آپ کے کم ازکم اتنا کام تو آ چکا ہوں کہ آپ کو ایک ماہر ڈاکٹر تک پہنچا دیا ہے اب آگے آپ کی قسمت اور میری خوش قسمتی کہ میں آپ کے کسی کام آ سکا۔