Page 1 of 1

پراسرار چور قسط نمبر 7

Posted: Wed May 31, 2017 10:31 pm
by Ali mujtaba
پراسرار چور قسط نمبر 7
رائٹر علی مجتبیٰ
انسپکٹر حیدر نے کہا میں اس چور کو پکڑ لوں گا۔آپ آرام کرو۔سلمان نے کہا لیکن چچا میں چور کو پکڑنے میں آپ کی مدد کروں گا۔انسپکٹر حیدر نے کہا نہیں تم آرام کرو گے کیونکہ تمہاری طبیعت خراب ہے ۔سلمان نے کہا چچا میں ٹھیک ہوں۔انسپکٹر حیدر نے مسکراتے ہوئے کہا میں تم سے نہیں جیت سکتا۔ٹھیک ہے تم میری مدد کرو گے۔لیکن تفسیس کل سے شروع کریں گے۔سلمان نے کہا ٹھیک ہے ۔اگلے دن سلمان اور انسپکٹر حیدر اپنے گھر میں تھے۔سلمان نے انسپکٹر حیدر سے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہمارے گھر کے پیچھے جو گھر ہے وہاں پر چور ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا لیکن یہ کیسے ہوسکتا ہے۔سلمان نے کہا کہ عابد کو اس گھر میں ایک عورت کی لاش نظر آئی تھی اور میں اور اس محلے کے چوکیدار انکل عبداللہ اور میں نے جب اس گھر کے سامنے والی سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کرنے لگے تو لیپ ٹاپ پھٹ۔انسپکٹر حیدر نے کہا تمہارا اندازہ درست ہے۔لگتا ہے کہ اس گھر کے پیچھے والے گھر میں ہی وہ چور ہے۔چلو وہاں چلتے ہیں۔جب وہ اس گھر میں پہنچے۔تو سلمان نے گھر کی گھنٹی بجائی۔لیکن پندرہ منٹ تک دروازہ کھولنے کوئی نہیں آیا۔انسپکٹر حیدر نے سلمان سے کہا کہ یہ چور دروازہ نہیں کھولے گا۔دروازہ ٹورنا پڑے گا۔انسپکٹر حیدر فتافت دروازہ ٹورا اور گھر کے اندر داخل ہوگئے۔گھر میں صرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔
(جاری ہے)