Page 1 of 1

23 مارچ

Posted: Fri Apr 21, 2017 6:59 pm
by Ali mujtaba
دانیال دادی ماں کے پاس آیا اور بولا دادی ماں 23 مارچ کو کیا ہوا تھا۔دادی ماں نے کہا بیٹا 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قراداد پاکستان رکھی گئی تھی۔دانیال نے کہا دادی ماں اس قراداد کا نام قراداد پاکستان کیوں رکھا گیا۔دادی ماں نے کہا بیٹا یہ قراداد 23 مارچ 1940 کو لاہور میں رکھی گئی جس کی وجہ سے اس قراداد کا نام قراداد لاہور رکھا گیا۔لیکن ہندوؤں کے اخباروں نے اس قراداد کو آپنے اخباروں میں قراداد پاکستان کے نام سے لکھا۔لیکن مسلمانوں کو یہ نام پسند آیا اور پھر اس قراداد کا نام قراداد پاکستان پڑ گیا۔بیٹا یہ دن ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔بیٹا اس قراداد کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔دانیال نے کہا دادی ماں ہمیں تو آزادی 14 اگست 1947 کو نصیب ہوئی تھی نا۔دادی ماں نے کہا جی بیٹا ہمیں آزادی 14 اگست 1947 کو ملی تھی ۔لیکن اس آزادی کی بنیاد 23 مارچ 1940 کو رکھی گئی تھی۔دانیال نے کہا دادی ماں مجھے سمجھ نہیں آئی۔دادی ماں نے کہا بیٹا کیا بغیر بیچ کے پودا اوگ سکتا ہے۔نہیں نا۔اسی طرح 23 مارچ 1940 آزادی کا بیچ تھا۔اس دن بیچ بویا گیا اور بالاخر ہمیں 14 اگست 1947کو آزادی نصیب ہوئی۔قائد اعظم نے 23 مارچ 1940 کو قراداد جمع کی۔بیٹا قائد اعظم ہمارے ہیرو ہیں۔بیٹا اس قرارداد کی یاد میں مینار پاکستان تعمیر ہوا۔سید علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر