Page 1 of 1

پاکستان بمقابلہ آئر لینڈ ون ڈے سیریز

Posted: Thu Aug 18, 2016 10:15 pm
by محمد شعیب
پہلا ون ڈے پاکستان 255 رنز سے جیت گیا.
پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دو ون ڈے میچز کھیلے جا رہے ہیں. آج پاکستان نے آئر لینڈ کی خوب درگت بنائی. پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 337 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے. شرجیل خان نے 86 گیندوں میں 152 رنز سکور کئے جس میں 16 چوکے اور 9 شاندار چھکے شامل ہیں. شعیب ملک 57 محمد نواز 53 رنز کے ساتھ بالتریب دوسرے اور تیسرے نمبر پر اچھے سکورر رہے.
جواب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم صرف 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. عماد وسیم نے 5 اور عمر گل نے 3 وکٹیں حاصل کیں.

Re: پاکستان بمقابلہ آئر لینڈ ون ڈے سیریز

Posted: Fri Aug 19, 2016 1:44 pm
by چاند بابو
واہ کیا بات ہے۔
بہترین