Page 1 of 1

تم نے خدمت نہیں کی ،تم نے عبادت کی ہے (عبدالستار ایدھی)

Posted: Sat Jul 09, 2016 12:31 pm
by محمد شعیب
تم کو نوبل کی ضرورت ہی نہیں ہے بابا ۔۔۔۔
کوئی اعزاز ،کوئی تاج ،کوئی تخت شاہی ۔۔۔۔
کوئی تمغہ نہیں دنیا میں تمہارے قد کا ۔۔۔
تم نے اس ملک کے لوگوں پہ حکومت کی ہے
تم نے خدمت نہیں کی ،تم نے عبادت کی ہے ۔۔
کوئی بھی مسند بھی تمہار لیے تیار نہیں ۔۔۔۔
تم کسی اور ستائش کے بھی حقدار نہیں ۔۔۔۔
لیکن آتی ہے کہیں سے یہ صدائے برحق
جھلملاتی ہوئی آنکھوں کی نمی میں تم ہو ۔
سب کے دکھ درد کے ساتھی ہو ،غمی میں تم ہو ۔۔
سب کی خوشیوں میں ہو موجود ،دکھ میں تم ہو ۔۔
سب کی سانسوں میں ہو مہکتے ،دلوں میں تم ہو..