Page 1 of 1

صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Sun Jun 19, 2016 12:07 am
by شاہنواز
السلام علیکم

انتہائی دکھ و تکلیف کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میری ہمسفر وائف جو کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں رضائے الہٰی سے انتقال فرماگئیں ہیں سوگوران میں مجھ سمیت میرے دومعصوم بچے 8سالہ اور 12 سالہ کو چھوڑ کر گئیں ہیں سب سے ان کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا کی استدعا ہے . یہی وجہ تھی کہ میں حاضر نہیں‌ ہوپارہا تھا .

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Sun Jun 19, 2016 8:20 am
by عمرفاروق
اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغرت فرمائیں‌... اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں‌.

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Sun Jun 19, 2016 9:57 am
by علی خان
شاہنواز wrote:السلام علیکم

انتہائی دکھ و تکلیف کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میری ہمسفر وائف جو کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں رضائے الہٰی سے انتقال فرماگئیں ہیں سوگوران میں مجھ سمیت میرے دومعصوم بچے 8سالہ اور 12 سالہ کو چھوڑ کر گئیں ہیں سب سے ان کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا کی استدعا ہے . یہی وجہ تھی کہ میں حاضر نہیں‌ ہوپارہا تھا .
شاہنواز بھائی.
سُن کر انتہائی دُکھ ہوا. اور بہت زیادہ دکھ اس بات پر ہے. کہ اپکے 2 بچے ہیں جو کہ عمر میں ابھی چھوٹے ہیں. اللہ پاک اپکی ہمسفر کے درجات بلند کرے. اور اپکے ساتھ ساتھ اپکے بچوں اور خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائیں. یقین کریں اس خبر کو پڑھ کر میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے کہ میں کن الفاظ میں اپکی دلجوئی کروں.
موت ایک برحق ہے اور تمام انسانوں کو اسکا مزہ چکنا ہے. اور اللہ تعالیٰ نے اپکی ہمسفر کے لئے یہی مہینہ چُنا جسمیں دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور جنت کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں. اور وفات شدگان سے غذاب قبر ہٹا لیا جاتا ہے. اور جو بھی مسلمان اس مہینے میں وفات پاتا ہے. اُس پر غذاب قبر نہیں ہے.

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Sun Jun 19, 2016 3:34 pm
by میرا پاکستان
شاہنوازبھائی
اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور مرحومہ کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف کرمائے .آمین

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Mon Jun 20, 2016 6:57 pm
by شاہنواز
علی خان wrote:
شاہنواز wrote:السلام علیکم

انتہائی دکھ و تکلیف کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میری ہمسفر وائف جو کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں رضائے الہٰی سے انتقال فرماگئیں ہیں سوگوران میں مجھ سمیت میرے دومعصوم بچے 8سالہ اور 12 سالہ کو چھوڑ کر گئیں ہیں سب سے ان کی مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا کی استدعا ہے . یہی وجہ تھی کہ میں حاضر نہیں‌ ہوپارہا تھا .
شاہنواز بھائی.
سُن کر انتہائی دُکھ ہوا. اور بہت زیادہ دکھ اس بات پر ہے. کہ اپکے 2 بچے ہیں جو کہ عمر میں ابھی چھوٹے ہیں. اللہ پاک اپکی ہمسفر کے درجات بلند کرے. اور اپکے ساتھ ساتھ اپکے بچوں اور خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائیں. یقین کریں اس خبر کو پڑھ کر میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے کہ میں کن الفاظ میں اپکی دلجوئی کروں.
موت ایک برحق ہے اور تمام انسانوں کو اسکا مزہ چکنا ہے. اور اللہ تعالیٰ نے اپکی ہمسفر کے لئے یہی مہینہ چُنا جسمیں دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور جنت کے تمام دروازے کھول دئیے جاتے ہیں. اور وفات شدگان سے غذاب قبر ہٹا لیا جاتا ہے. اور جو بھی مسلمان اس مہینے میں وفات پاتا ہے. اُس پر غذاب قبر نہیں ہے.
جزاک اللہ ، اللہ پاک کی مرضی تھی علاج ہر طور کروایا لیکن جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا ہی گیا . خیر اس میں اللہ پاک ہی بہتر سمجھتا ہے کہ کیا حکمت ہے اب میں اور بچے اکیلے ہیں تین افراد ہیں بس آپ کی دعاؤں اور رہنمائی کی سخت ضرورت ہے ایک سال میں دو فوتگیاں دیکھیں ابو اور وائف کی

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Mon Jun 20, 2016 9:44 pm
by میاں محمد اشفاق
اناللہ و اناعلیہ راجعون. محترم جان کر افسوس ہوا ، اللہ آپ کو اور دیگر اہل خانہ کو صبر عطا کرے،
اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین ثم آمین

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Wed Jun 22, 2016 4:41 pm
by عبیداللہ عبید
اللہ تعالیٰ آپ کو اور تمام خاندان والوں ہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،
اور آپ کی زوجہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے آمین

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Sat Jun 25, 2016 11:44 pm
by چاند بابو
اناللہ وانا الیہ راجعون
شاہنواز بھیا اللہ پاک آپ کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں‌اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں.
بس اللہ پاک کو ان کی اتنی زندگی ہی منظور تھی.

Re: صدمہ و دعائے مغفرت کی استدعا

Posted: Tue Jun 28, 2016 1:29 am
by شاہنواز
السلام علیکم

تمام برادران عزیزان کا شکریہ کہ آپ سب نے میری ہمت افزائی کی اللہ پاک آپ سب کی مناجات قبول فرمائیں اور تمام مرحومین کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین