Page 1 of 1

سلیکن کیا ہے ؟

Posted: Tue Jun 14, 2016 8:40 pm
by Aamirfarooq13
Image


سلیکن کیا ہے ؟ آج کل جو موبائل کی چپ بن رہی ہے اس میں سلیکن کا استعمال ہوتا ہے یہ کیا چیز ہے دھات ہے ؟ کوئی مٹی کی ریت ہوتی ہے ؟ یا کوئی ایسی چیز جسے پگلا کر اس میں کوئی کیمیکل ملا کر اسے سلیکن کا نام دے دیا ہے ؟



Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk

Re: سلیکن کیا ہے ؟

Posted: Wed Jun 15, 2016 7:20 am
by عمرفاروق
کوئی کمسٹری ایکسپٹ تشریف لائیں .......

Re: سلیکن کیا ہے ؟

Posted: Wed Jun 15, 2016 11:50 pm
by چاند بابو
عامر فاروق صاحب اور عمر فاروق صاحب ویسے تو میرا کیمسٹری سے دور دراز کا تعلق بھی نہیں ہے البتہ اس بارے میں کچھ پڑھ کر یہ جان پایا ہوں‌کہ یہ قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک ایسا ایلیمنٹ ہے جو آکسیجن کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ موجود ایلمنٹ ہے. کرہ ارض کی تہہ جسے ارتھ کرسٹ بھی کہا جاتا ہے اس کا نوے فیصد حصہ سیلیکون کی مختلف حالتوں پر مشتمل ہے. خالص سیلیکون دھات کی صورت بھی ملتی ہے جس کی شکل نیچے موجود تصویر میں واضح ہے. مٹی اور ریت میں بڑے پیمانے پر سیلیکون پائی جاتی ہے.

[center]Image[/center]

سیلیکون اس وقت تک دریافت ہونے والا سب سے بہترین سیمی کنڈکٹر ہے اس لئے اسے وسیع پیمانے پر الیکٹرونکس آلات کے بورڈز تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. سیمی کنڈکٹر یا نیم موصل وہ شے جس کا برقی ایصال ۔ دھاتی اور موصل شے کے بین بین ہو ۔

رہا آپ کے سوال کا جواب کہ کیا یہ مٹی یا ریت ہوتی ہے یا کوئی دھات جسے پگھلا کر استعمال کیا جاتا ہے تو جناب یہ دونوں‌ حالتوں میں موجود ہے اور دونوں طرح استعمال ہوتا ہے. عام طور پر یہ ریت سے ہی حاصل کی جاتی ہے کیونکہ اس یہ اس کا سب سے سستا ذریعہ ہے.

اس سے آگے میری انگریزی جواب دے گئی ہے خاص طور پر اس لئے کہ نہ تو میں کمیسٹری سے واقف ہوں اور نہ ہی الیکٹرونکس سے. :P

Re: سلیکن کیا ہے ؟

Posted: Tue Jun 21, 2016 6:04 pm
by Aamirfarooq13
چاند بھائی بہت شکریہ اس معلومات کو اردو میں صحیح اور سادے طریقے سے بتانے کے لیے


Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk

Re: سلیکن کیا ہے ؟

Posted: Sat Jun 25, 2016 11:44 pm
by چاند بابو
پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ محترم
مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کے کسی کام آ سکا.