Page 1 of 1

گوگل کا مشہور سافٹ وئیر اب مفت دستیاب

Posted: Sun Mar 27, 2016 5:25 pm
by میاں محمد اشفاق
فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ گوگل نے اپنا 150 ڈالرز (15 ہزار 700 پاکستانی روپے) کا فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اب مفت فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔

Nik Collection نامی یہ سافٹ ویئر فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے مختلف پلگ ان فراہم کرتا ہے اور اسے اب کمپنی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر کے پیچھے مقبول سنیپ سیڈ ایڈیٹنگ ایپ تیار کرنے والی کمپنی تھی جسے گوگل نے 2012 میں خرید لیا تھا۔

گوگل نے اس سافٹ ویئر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس کے پلگ انز کی قیمت 500 ڈالرز سے کم کرکے ڈیڑھ سو ڈالرز کردی تھی مگر اب اسے مکمل طور پر مفت کردیا گیا ہے۔

اور جس شخص نے بھی رواں سال اسے خریدا ہے وہ اپنی رقم واپسی کے لیے گوگل سے رجوع کرسکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر میں 7 پلگ انز فراہم کیے جاتے ہیں جنھیں فوٹوشاپ کے اندر یا خودمختار سافٹ ویئر کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اس کے فلٹرز میں ایچ ڈی آر ایفیکس پرو بھی موجود ہے جو متعدد ایچ ڈی آر فلٹر آپشنز فراہم کرتا ہے، اسی طرح کلر ایفیکس پرو کے ذریعے متعدد کلرز فلٹرز ملتے ہیں جبکہ ایڈوانس ان ہانسمنٹ ٹول Viveza بھی اس کا حصہ ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فوٹو گرافی کے شوقین اپنی تصاویر کو بہترین بنانے کے لیے Nik Collection کا استعمال کرتے ہیں۔

گوگل کے مطابق ہم موبائل ایڈیٹنگ ٹول کو بہترین بنانے کے لیے طویل المعیاد سرمایہ کاری کررہے ہیں جن میں گوگل فوٹوز اور سنیپ سیڈ وغیرہ شامل ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے Nik Collection کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہر ایک اسے استعمال کرسکے۔

لنک

Re: گوگل کا مشہور سافٹ وئیر اب مفت دستیاب

Posted: Mon Mar 28, 2016 6:21 pm
by محمد شعیب
ڈاؤن لوڈ نگ پر لگا دیا ہے. کیا یہ فوٹو شاپ کی طرح ہے یا مختلف ہے ؟
کیا آپ نے خود استعمال کیا ہے ؟

Re: گوگل کا مشہور سافٹ وئیر اب مفت دستیاب

Posted: Mon Mar 28, 2016 7:42 pm
by محمد شعیب
میں نے انسٹال کر لیا. لیکن سمجھ نہیں آرہی. یہ چند چھوٹے چھوٹے سوفٹ وئرز کا مجموعہ لگتا ہے. کیونکہ رن کرنے کے لئے کوئی ایک ایکزی فائل نہیں ہے. بلکہ چند فولڈرز ہیں. اور ہر فولڈر میں الگ ایکزی فائل ہے.

Image

اور ہر ایکزی فائل سے چند مخصوص اختیارات کے ساتھ ایک سوفٹ وئر چلتا ہے. کیا کوئی اس کا ٹیوٹوریل پیش کر سکتا ہے ؟

Re: گوگل کا مشہور سافٹ وئیر اب مفت دستیاب

Posted: Tue Mar 29, 2016 11:55 am
by میاں محمد اشفاق
جی بلکل شعیب بھائی یہ چند سافٹ وئیر کا مجموعہ ہے اور ہر سافٹ وئیر اپنی الگ الگ خصوصیت کا حامل ہے آپ انکی تفصیل ویب سائٹ کے ہوم پیجپر بھی دیکھ سکتے ہیں.