Page 1 of 1

سال نو

Posted: Fri Jan 01, 2016 8:35 pm
by شہزاد یمین
اے نئے سال بتا تجھ میں نیا پن کیا ہے ؟؟؟

اے نئے سال بتاتجھ میں نیاپن کیاهے؟
ہرطرف خلق نے کیوں شورمچارکهاهے؟

روشنی دن کی وہی،تاروں بهری رات وہی
آج بهی هم کونظرآتی ہے ہربات وہی

آسماں بدلا ہے افسوس،نہ بدلی ہے زمیں
ایک ہندسے کابدلناکوئی جدت تونہیں

اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرینے تیرے
کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے!!

جنوری فروری اور مارچ میں ہو گی سردی
اور اپریل مئی جون میں ہو گی گرمی

تیرا سن دهرمیں کچھ کهوئے گاکچھ پائےگا
اپنی میعادبسرکرکے چلاجائے گا

تونیاہے،تودکهاصبح نئی،شام نئی
ورنہ ان آنکهوں نے دیکهے ہیں نئے سال کئی

بے سبب لوگ کیوں دیتے ہیں مبارک بادیں؟؟
غالبابهول گئے وقت کی کڑوی یادیں

تیری آمد سےگهٹی عمرجہاں سے سب کی
فیض نے لکهی هے یہ نظم نرالے ڈهب کی

فیض احمدفیض

Re: سال نو

Posted: Sun Jan 03, 2016 10:36 pm
by چاند بابو
بہت بہترین شئیرنگ کا شکریہ.

Re: سال نو

Posted: Mon Jan 04, 2016 11:38 am
by محمد شعیب
بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ