Page 1 of 1

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

Posted: Tue Jul 07, 2015 2:26 pm
by محمد شعیب
پالے کیلے میں پاکستان کی تاریخی کامیابی
Image
یونس 171 ناٹ آوٹ، شان مسعود 125
Image

پالے کیلے: شان مسعود اور یونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 350 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرکے کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

پانچویں روز جب کھیل کا آغاز پاکستان نے 230 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم پہلے ہی سیشن میں شان مسعود 125 رنز بنا کر اسٹنپ آؤٹ ہو گئے۔

شام مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے یونس خان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں فتح دلوا دی۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان شان مسعود نے اپنے کیریئر کی پہلی جبکہ یونس خان نے اپنے کیریئر کی 30ویں سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن سری لنکن ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پہلی اننگ میں 64 رنز کی برتری کے سبب سری لنکا نے پاکستان کو میچ میں جیت کیلئے 377 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عمران خان پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ یاسر شاہ اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 13 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے احمد شہزاد اور اظہر علی اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔

اس موقع پر تجربہ کار یونس خان اور شان مسعود کریز پر یکجا ہوئے اور اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

Re: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

Posted: Tue Jul 07, 2015 10:21 pm
by افتخار
خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Re: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

Posted: Wed Jul 08, 2015 1:49 am
by اریبہ راؤ
:)

Sent from my EK-GC100 using Tapatalk

Re: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

Posted: Fri Jul 10, 2015 8:10 pm
by Ali Imran
:bismillah:;
بہت ہی اچھ خبر ہے Allah; ;jj; اسی طرح پاکستان کو ہر میدان میں فتح یاب کرے.
تمام اہل اردونامہ بہت مبارک ...