Page 1 of 1

ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Tue Jun 23, 2015 3:10 pm
by محمد شعیب
Image
اگر آپ ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 استعمال کر رہے ہیں اور آپ ونڈوز 10 مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے یہ اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 استعمال کرنے والوں کے لیے ونڈوز 10 ایک سال تک فری میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جو لوگ بھی مائیکروسافٹ ونڈوز -10 کے انسائڈر پرويو پروگرام میں شامل ہیں انہیں ونڈوز -10 مفت میں دیا جائے گا۔ ونڈوز انسائڈر پروگرام کے سربراہ گابے آل نے اس بات اعلان ایک بلاگ میں کیا ہے۔

اگر آپ ونڈوز 10 مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس پروگرام میں شامل ہونا پڑے گا۔ رجسٹریشن کے لیے یہاںکلککیجیے۔

اور اس کے بعد جو معلومات دی گئی ہے ان کی پیروی کیجیے تاکہ آپ مائیکروسافٹ کے ساتھ کام کر سکیں۔

اس پروگرام میں حصہ لیے بغیر آپ فری اپ گریڈ حاصل نہیں کرپائیں گے، آپ کو ونڈوز 10 کے ہوم یا پروانسائڈر ریویو پروگرام میں شامل ہونا ہوگا۔ ونڈوز 10 جولائی کے آخر میں مارکیٹ کردیا جائے گا۔

ونڈوز 95 کی کامیابی کے بعد مائیکروسافٹ کو اب تک اس طرح کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ انٹرنیٹ سہولت عام ہوجانے کے بعد ونڈوز کا ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر کا کاروبار اب کافی حد تک ماند پڑ گیا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اب کوشش ہے کہ اس کمپنی کو دوبارہ عروج حاصل ہوجائے۔
[link]http://www.dawnnews.tv/news/1022909/[/link]

Re: ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Tue Jun 23, 2015 8:18 pm
by محمد شعیب
میں نے انسٹال کر لیا. اب چیک کر بتلاتا ہوں ..
Image

Re: ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Tue Jun 23, 2015 10:33 pm
by میاں محمد اشفاق
میں نےا سکا پریویو چیک کیا تھا جب لانچ کیا گیا تھا مجھے تو بہت پسند آئی . ویسے ہمیں ابھی تک کو نوٹیفکیشن نہیں ملا 29 جون کے بعد ملنے کی امید ہے. باقی آپ بتائیں کہ اس میں کیا کیا نیا ہے

Re: ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Tue Jun 23, 2015 11:55 pm
by محمد شعیب
ٹیکنکل پری ویو میں مسائل تھے جو اس میں نہیں ہیں. ابھی تک ٹھیک چل رہی ہے.

Re: ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Sun Jul 26, 2015 8:54 am
by میاں محمد اشفاق
تین دن بعد ونڈوز 10 لانچ کی جا رہی ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،! آئی ٹی سے متعلق ساری دنیا اسکے انتظار میں ہے v;e;r;y;happ;y

Re: ونڈوز 10 مفت حاصل کیجیے

Posted: Sun Jul 26, 2015 10:08 pm
by محمد شعیب
اب پھر تاریخ آگے نہ کر دی جائے ..