Page 1 of 1

کیا پاکستان میں لبرل دہشت گردی جائز ہو گئی ؟

Posted: Fri Jan 09, 2015 3:50 pm
by محمد شعیب
Image

Re: کیا پاکستان میں لبرل دہشت گردی جائز ہو گئی ؟

Posted: Sun Jan 11, 2015 4:43 pm
by چاند بابو
دہشت گردی سے نمٹنے کی نئی حکومتی پالیسی یقننا بہت سارے تضادات لئے ہوئے ہے جنہیں فی الفور درستگی کی ضرورت ہے.

Re: کیا پاکستان میں لبرل دہشت گردی جائز ہو گئی ؟

Posted: Sun Jan 11, 2015 5:10 pm
by محمد شعیب
دراصل ہوا کچھ یوں کہ جب پاکستان میں مذہبی جنگ (جہاد) کو لیگل قرار دیا گیا تھا اس وقت بہت سے غنڈے، جرائم پیشہ افراد اور ٹاگٹ کلر وغیرہ نے ڈاڑھیاں رکھیں، پگڑیاں باندھیں اور طالبان کا لیبل لگا کر اپنی دہشت گرد کاروائیوں (اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ وغیرہ) کو "لیگل" بنا لیا.
اب سانحہ پشاور کے بعد جب ہمیں زور کا جھٹکا لگا تو ہم نے ان کے خلاف کاروائی کا سوچا. اس کے لئے آئین میں ترمیم کی گئی. لیکن اس ترمیم میں یہ غلطی ہوئی کہ "مذہب" لفظ ڈال دیا گیا. جس سے یہ نقصان ہوگا کہ وہ لوگ جنہوں نے "مذہب کے نام پر دہشت گردی" کے جواز کے زمانے میں ڈاڑھیاں رکھیں تھی، وہ اب ڈاڑھیاں کاٹ کر لبرل بن کر دہشت گردی شروع کر دیں گے. کیونکہ اکیسویں ترمیم کے مطابق جو دہشت گردی مذہب کے نام پر نہیں ہو گی اسے فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا. اور انہیں سزائے موت بھی نہیں ہوگی. جیسے صولت مرزا کی سزائے موت کینسل ہو گئی.
لہٰذا پاکستان میں امن قائم نہیں ہوگا.