Page 1 of 1

Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sat Jan 03, 2015 6:20 pm
by علی خان
اینڈ رائڈ والے تمام موبائلز فونز کے لئے ایک بہت ہی بہترین اور اچھا سافٹوئیر ہے. جسکے ذریعے ہم اپنے موبائل میں موجود تمام کنٹیکس میں باآسانی تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں. نئے کنٹکیس بھی شامل کر سکتے ہیں. اور پرانے والے ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں.
موبائل میں موجود تمام ڈیٹا بشمول کال لاگ، ایس ایم ایس، ایپس ، امیجز، ویڈیوز وغیرہ کی بیک اَپ لے سکتے ہیں. تاکہ اگر کبھی موبائل کو ریسیٹ کروانے کی نوبت آئے . تو تمام ڈیٹا محفوظ رہے. اور باآسانی ایک کلک کے ذریعے واپس موبائل میں بمع ایپس کے واپس ریسٹور کیا جا سکے.
اس کے ذریعے نئے ایپس بھی انسٹال کی جا سکتی ہے. اور انسٹال شدہ ایپس کو اَن انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے.
اسکے ذریعے ہم ایس ایم ایس بھی بھیج سکتےہیں. اور موصول شدہ ایس ایم ایس کو دیکھا بھی جا سکتا ہے.
اسکے علاوہ بھی اس سافٹوئیر میں بہت کچھ ہے جو استعمال کرنے کے بعد ہی اپکو معلوم ہو سکتا ہے. اس سافٹوئیر کا رجسٹرڈ ورژن آپ نیچے دئیے گئے لنک سے باآسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں.

[link]http://www.mediafire.com/download/ndn98 ... _4.3.0.rar[/link]

Re: Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sat Jan 03, 2015 10:36 pm
by شازل
بہت اعلیٰ ایپ لگ رہی ہے اینڈرائیڈ کے علاوہ ونڈوز فون کے لیے بھی دستیاب ہے
علی بھیا اینڈرائیڈ میں کریک سافٹ ویئر انسٹال کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن ونڈوز فون میں کریک سافٹ ویئر انسٹال کرنا کافی مشکل ہوتا ہے
کیا ونڈوز فون میں آپ نے کبھی جگاڑ لگائی ہے

Re: Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sat Jan 03, 2015 11:12 pm
by علی خان
نہیں شازل بھیا !
کیونکہ ہمارے ہاں ونڈوز موبائل فونز کی مارکیٹ ہی نہیں ہے. ورنہ جگاڑ تو لکھا ہی ہمارے حصے میں ہے. اور وہ ہم کہیں پر بھی کسی بھی چیز میں کر ہی لیتے ہیں.

Re: Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sun Jan 04, 2015 12:27 am
by محمد شعیب
ابھی ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کرتا ہوں...

Re: Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sun Jan 04, 2015 3:24 am
by چاند بابو
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
شازل بھیا جتنا مشکل ونڈوز کریک کرنا ہے بس اتنا آسان ہی ہے ونڈوز فون میں سافٹ وئیر انسٹال کرنا ہے بس

Re: Wondershare MobileGo 4.3.0

Posted: Sun Jan 04, 2015 9:22 am
by شازل
درست کہا جناب
مجھ سے تو ٹولز ہی ڈھونڈے جاتے بلکہ ڈاونلوڈ کا آپشن ہی نہیں ملتا