Page 1 of 1

ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticator پ

Posted: Sat Dec 20, 2014 7:21 pm
by چاند بابو
جی ہاں اب آپ اپنے ورڈپریس بلاگ کی سیکورٹی کو Google Authenticator ایپ کے ذریعے بہتر بلکہ بہترین بنا سکتے ہیں.

[center]Image[/center]
یہاں سے آپ Google Authenticator پلگ ان ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں اور اپنی پروفائل میں سے اسے ایکٹو کر سکتے ہیں. مختصر طریقہ کار ذیل میں موجود ہے.

سب سے پہلے تو آپ اپنے ورڈپریس ڈیش بورڈ میں سے نیا پلگ ان تلاش کریں
تلاش کی کمانڈ میں Google Authenticator لکھیں اور انٹر دبا دیں
مطلوبہ پلگ ان نظر آنے کے بعد اسے انسٹال کر لیں.
اب آپ اپنے یوزر پروفائل میں جائیں اور وہاں Google Authenticator کی ٹیب کو Activate کر دیں.

[center]Image[/center]

نیچے موجود سیکورٹی کی کے بٹن پر Create New Secret پر کلک کر کے نئی کی بنائیں اس کے ساتھ ہی ایک بارکوڈ نظر آنا شروع ہو جائے گا.

[center]Image[/center]

اب اپنے موبائل میں موجود Google Authenticator نامی ایپ کی مدد سے اس بارکوڈ کو اسکین کریں اور بس ہو گیا.

Image

اپنی ورڈ پریس سیٹنگ محفوظ کر لیں اور Two Step Authentication کے مزے لیں. اب جب بھی آپ لاگ ان ہونے کے لئے اپنا پاسورڈ انٹر کریں گے اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے موبائل پر موجود اس ایپ کا کوڈ بھی دینا ہو گا جو کہ ہر ایک منٹ بعد تبدیل ہو جاتا ہے یعنی اگر کسی کو آپ کے اس کوڈ کا پتہ چل بھی گیا تو ایک منٹ بعد یہ کوڈ اس کے لئے ناقابلِ استعمال ہو جائے گا.

[center]Image[/center]

یاد رہے Google Authenticator ایپ گوگل کی طرف سے تمام سمارٹ فونز کےلئے مفت دستیاب ہے جسے ڈاونلوڈ کر کے اپنے موبائل پر چلانا ضروری ہے اس کے بغیر یہ پلگ ان کام نہیں کرے گا.
ورڈپریس کے علاوہ آپ اپنے تمام گوگل اکاؤنٹس کےلئے اس ایپ کا انتخاب کر سکتے ہیں جو کہ ایک بہت ہی بہترین اور ابھی تک ناقابلِ تسخیر سیکورٹی فیچر ہے جو تمام گوگل صارفین کے لئے بالکل مفت دستیاب ہے.

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Sat Dec 20, 2014 7:33 pm
by محمد شعیب
v;g zub;ar
ماجد بھائی
اب میرے بلاگ پر کون انسٹال کریگا؟ :(

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Sat Dec 20, 2014 8:06 pm
by چاند بابو
میں کروں گا اور کون کرے گا جناب. لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے سمارٹ فون سمیت یہاں آنا پڑے گا. :P :P
دوسری صورت میں اوپر طریقہ لکھ دیا گیا ہے آپ خود کر لیں.

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Sat Dec 20, 2014 9:33 pm
by شازل
بہت عمدہ پلگ ان ہے
کوئی ایسا پلگ ان بھی ہونا چاہئے جو ہمارے لوگوں کی سیکورٹی کی ضمانت ہو :lol:

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Fri Jan 08, 2016 1:39 am
by محمد شعیب
میری کمپنی نے مجھے ورڈ پریس کی ایک تھیم خرید کر دی ہے. اس لئے مجھے بھی ورڈ پریس پر کام کرنا پڑ رہا ہے. اس فیچر کے بارے میں بھی سوچونگا.

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Fri Jan 08, 2016 3:07 am
by چاند بابو
جی بالکل سوچئے بہت عمدہ پلگ ان ہے.
کہیں مشکل درپیش آئے تو مجھ سے مت پوچھئے گا بلکہ اوپر موجود پوسٹ پڑھ لیجئے گا. :P

Re: ورڈپریس بلاگ کی بہترین سیکورٹی کے لئے Google Authenticat

Posted: Fri Jan 08, 2016 11:23 am
by nizamuddin
بہت عمدہ اور معلوماتی شیئرنگ ہے جناب