Page 1 of 1

عمران خان سے کچھ سوالات (فیض اللہ خان)

Posted: Sat Dec 13, 2014 7:05 pm
by محمد شعیب
جناب فیض اللہ خان صاحب کی اجازت سے ان کی فیس بک پوسٹس یہاں شئر کر رہا ہوں
....................................................................................
یہ سوال اپنی جگہ پوری شدت کیساته موجود رهے گا کہ سیاست دانوں کو ملک کی بربادی کا ذمہ قرار دینے والے عمران خان فوج کی سیاسی مداخلت کیخلاف ایک لفظ بهی بولنے پر کیوں آمادہ نہیں ؟؟ آخر کیا وجہ هیکہ امریکی مداخلت ڈرون کی مخالفت اور لاپتہ افراد کے معاملات پر اقتدار کے حصول سے پہلے تک گهن گرج کیساته بولنے والے عمران خان کی دلچسپی کا محور و مرکز صرف اور صرف نواز شریف کی ذات بن گئی ، مولانا فضل الرحمن نواز شریف ، زرداری اور کسی حد تک سراج الحق کی دھجیاں اڑانے والے خان صاحب الطاف حسین کے مسلے کو ، غیر ضروری تصادم،قرار دینے کی گردان کرتے هوئے کیوں کنی کتر جاتے هیں ؟؟ خان صاحب کے چاهنے والے دل پہ هاته رکه کے بتائیں خان صاحب کے هاتهوں سب سیاستدان ذلیل هوئے آخر الطاف حسین سے اتنا خوف کیوں ؟؟؟ اگر الطاف حسین سے مفاهمت هوسکتی هے تو پهر اوروں میں کیا برائی هے ؟؟ اب ماضی کے حوالے مت دیجئے گا حال کی بات کریں

Re: عمران خان سے کچھ سوالات (فیض اللہ خان)

Posted: Sun Dec 14, 2014 3:20 pm
by چاند بابو
بہت شکریہ شعیب بھیا.

Re: عمران خان سے کچھ سوالات (فیض اللہ خان)

Posted: Sun Dec 14, 2014 10:28 pm
by محمد شعیب
پسند کرنے کا شکریہ

Re: عمران خان سے کچھ سوالات (فیض اللہ خان)

Posted: Sun Oct 07, 2018 3:48 pm
by sumreen.shahid
جیسا کہ آپ کے نام سے ظاہر ہے ۔ آللہ سے فیض حاصل کرنے والا۔ آپ نے بہت ہی اہم سوالات پوچھے ہیں جو کہ آپ کا حق ہے۔ میں سیاست سے نا واقف ہوں اور کم تر معلومات کی بنیاد پر سمجھتا ہوں کہ ایک مناسب وقت پر ایس ممکن ہے۔ ابھی کچھ وقت مزید انتظار کرنا ہوگا۔ کیوں کہ! جس برائی نے ایک لمبا عرصہ سے ہماری ثقافت، تہذیب اور قومی وقار کو منہدم کر کے رکھ دیا ہے۔ اسکو درست سمت میں لانا ایک بہت ہی کٹھن مرحلہ ہے۔ سمندر کے کنارے پر سمندر کی گہرائی کا علم نہیں ہوتا۔ کرپشن اور ملک سے غداری بلاشبہ بہت ہی بڑا جرم ہے۔ اور ایک لمبے منصوبے سے بہت کچھ کیا جا رہا ہے۔ آپ شائد بھول گئے کہ کراچی سے ملنے والا اسلحہ کسی جنگ کرنے کے منصوبے سے جمع کیا گیا تھا۔کلبوشن یادیو کا بیان، سابقہ حکومتوں کا خاموش سفر! کیا آپ سب کچھ فراموش کر چکے ہیں۔ کیا آپکو نہیں لگتا کہ درختوں کی جڑوں سے دیمک طریقے سے صاف کرنی ہوگی۔ کیا جلدی اور عجلت پسندی معملات کو بٍگاڑ نہیں‌دیتے۔ آپ صرف ایک فرنٹ مین کو دیکھ کر بات کر رہے ہیں اور میں پسِ پردہ عناصر کو دیکھ کر جواب دے رہا ہوں۔ پس ! جب آپ میرے نقطہ نظر کو سمجھ جائیں گے تو آپکو جواب مل جائے گا۔