Page 1 of 1

کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے کے بعد دھماکا ، 3 افراد جاں

Posted: Thu Oct 23, 2014 5:57 pm
by محمد شعیب
کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے کے بعد دھماکا ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Image
کوئٹہ: شہر آج دھماکوں سے گونج اٹھا جہاں دوسرا دھماکا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جلسہ گاہ کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ میں مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے صابر شہید گراؤنڈ میں جمعیت علمائے اسلام کےتحت مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں جلسہ ختم ہونے کے فوراً بعد ہی جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے، دھماکا اس وقت ہوا جب مولانا فضل الرحمان اپنے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے گزرنے کے فوراً بعد ہی دھماکا ہوگیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
پولیس کےمطابق دھماکہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی گاڑی بم پروف ہونے کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دھماکا ان کا قافلہ گزرنے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ وہ مکمل طور پرمحفوظ رہے۔

Re: کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے کے بعد دھماکا ، 3 افراد

Posted: Thu Oct 23, 2014 7:14 pm
by چاند بابو
اللہ پاک ان ظالموں کو ہدایت بخشے

Re: کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے کے بعد دھماکا ، 3 افراد

Posted: Thu Oct 23, 2014 8:09 pm
by اضواء
اللھم آمین یارب العالمین .....