[center] 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
لبنانی وزیر کی بشار الاسد کی خاطر
ٹی وی انٹرویو کے دوران فایز شکر میں بدبخت ابرھہ الحبشی کی روح حلول کر آئی
لندن . كمال قبيسی
لبنان کے سابق وزیر ڈاکٹر فایز شکر صراحہ میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اس وقت ماضی کے بدبخت کردار ابرھہ الحبشی کی روح حلول کر آئی کہ جب انہوں نے اپنے محبوب شامی صدر بشار الاسد کو گزند پہنچنے کی صورت میں 'کعبہ اللہ اور اس میں سب کچھ' تباہ کرنے جیسے یاوا گوئی شروع کر دی.
ڈاکٹر فایز نے لبنانی کابینہ میں وزیر رہنے کے ساتھ سات برس تک 'بعث پارٹی' کے علاقائی سربراہ کے طور پر خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں. فایز شکر صراحہ نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کے خلاف یاوا گوئی کا اظہار حزب اللہ کے حلیف اور لبنانی پارلیمنٹ کے رکن میشل عون کی جماعت 'الحر پارٹی' کے زیر انتظام چلنے والے نجی ٹی وی "او ٹی وی" میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا. العربیہ ڈاٹ نیٹ نے طویل انٹرویو سے وہ سمعی اور بصری کلپ اس خبر کے ویڈیو ٹیزر کے طور پر شامل کیا ہے جس میں فایز اپنے سیاسی مربی اور سرپرست بشار الاسد کی محبت میں دیوانہ وار بیت اللہ کے خلاف ہزیاں بکتا ہوا صاف طور دیکھا اور سنا جا سکتا ہے.
پروگرام کے میزبان نے جب فایز کی توجہ ان کی انتہائی اشتعال انگیر دھمکی کی طرف دلائی تو انسان کے روپ میں شیطان صف فایر یوں گویا ہوا کہ "کعبہ اللہ تو پتھروں سے چنی گئی عمارت ہے اور انسان کی وقعت کسی بھی پتھر اور پہاڑ سے زیادہ ہے." انہوں نے کہا کہ میں تو ماضی میں بشار الاسد کو نقصان کی صورت میں جبل صھیون کو بھی نقصان پہنچانے جیسا بیان دے چکا ہے.
انٹرویو لینے والے اینکر پرسن نے حیران ہو کر بتایا کہ مکہ مکرمہ ایک مقدس شہر ہے، یہ دیگر پہاڑوں کی طرح صرف جمادات نہیں، اس پر فایز نے کہا کہ چلیں میری بات سے آپ مقدس شہر کو نقصان پہنچانا ہی لے لیں، پھر اسی سانس میں انہوں نے بشار کو نقصان پہنچانے کی صورت میں جدہ اور ریاض کے حوالے سے بھی اپنے انتہاء پسند خیالات دہرائے.[/center]
'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
ان کو ابھی تک عقل نہیں آئی. جلد سمجھ جائیں گے.
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
کعبہ اللہ تعالیٰ کا مقدس گھر ہے اور اللہ سبحانہ نے خانہ کعبہ “ کو وہ حرمت و فضیلت بخشی کہ روئے زمین پر اسکی کوئی مثال نہیں مل سکتی
اللهم احفظ بلادنا واحمي بيتك الحرام یارب العالمین ....
اللهم احفظ بلادنا واحمي بيتك الحرام یارب العالمین ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
دشمنان اسلام کبھی کامیاب نہیں ہونگے.
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
کعبہ کو بچانے کی ذمہ داری اللہ تعالٰی نے خود لی ہے. یہ ان جیسے کتوں کی دھمکیوں سے تباہ ہونے والی نہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
اللہ، اس مقدس سر زمین کو حفظ و امان میںرکھے، اور دوست نما دشمنوں کے مکروہ عزائم کو خاک میںملا دے، آمین،
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: 'کعبہ اللہ کو تباہ' کرنے کی دھمکی
اللھم آمین یارب العالمین ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]