Page 1 of 1

اکرام اللہ خان نااہل قرار

Posted: Wed Sep 24, 2014 5:31 pm
by محمد شعیب
Image

پشاور: الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈاپور کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 67 سے تحریک انصاف کے رکن اور صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈگری کو مخالف امیدوار فتح اللہ میاں خیل نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد اکرام اللہ گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اکرام اللہ گنڈاپور نے گزشتہ برس اپنے بھائی اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔

Re: اکرام اللہ خان نااہل قرار

Posted: Sat Sep 27, 2014 6:53 am
by رضی الدین قاضی
صرف نا اہل قرار دینے سے کام نہیں چلے گا ایسے شخص کو سزا ہونی چاہیئے.

Re: اکرام اللہ خان نااہل قرار

Posted: Sun Sep 28, 2014 2:13 am
by محمد شعیب
جی بالکل
ان لوگوں نے اپنے گاؤں کے لوگوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا. ان کے گاؤں کی اکثریت گاؤں چھوڑ چکی ہے.
پہلے ان کا والد گاؤں کا سردار تھا. پھر یہ بن گیا.
اس کا چھوٹا بھائی کچھ اچھا تھا. اس نے کچھ ترقیاتی کام بھی کئے. لیکن وہ ایک خودکش حملے میں فوت ہو گیا.
پھر یہ اس کی سیٹ پر منتخب ہو گیا. اب اس کا پول کھل گیا.