Page 1 of 2

بوجھو تو جانیں

Posted: Tue Sep 16, 2014 12:48 pm
by محمد شعیب
ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں. اس میں پہیلیاں بوجھی جائیں گی.
جب تک آخری پوچھی گئی پہیلی کا جواب نہ دے دیا جائے، تب تک نئی پہیلی نہ پوچھی جائے.
اگر کسی پہیلی کا جواب کسی کو بھی معلوم نہ ہوا، تو پوچھنے والا جواب دیگا.
اور اگر کسی کو جواب معلوم نہ ہو تو وہ یہ لکھے گا "ہار مان لی"
تو چلو شروع کرتے ہیں.


پہلی پہیلی مزاح کے طور پر پوچھ رہا ہوں ..
بچپن میں پوچھا کرتے تھے،
"کبھی کلی کبھی پھول"
بتلاؤ کیا ہے ؟

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Thu Sep 18, 2014 10:00 am
by میاں محمد اشفاق
چھتری


لال گائے لکڑی کھائے
پانی پیئے اور مر جائے

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Thu Sep 18, 2014 10:06 am
by علی خان
آگ

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Fri Sep 19, 2014 12:35 am
by محمد شعیب
دُبلی پتلی سی اِک رانی
اوپر آگ اور نیچے پانی
منھ چُومو تو شور مچائے
بات کرو تو چُپ ہو جائے

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Fri Sep 19, 2014 5:25 pm
by چاند بابو
[center]حقہ[/center]

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Fri Sep 19, 2014 8:59 pm
by محمد شعیب
میری پہیلی بوجھو گے تُم
ایک انچ چڑیا ، دو گز کی دم

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Sat Sep 20, 2014 4:58 pm
by چاند بابو
سوئی دھاگہ :P

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Sat Sep 20, 2014 8:22 pm
by محمد شعیب
دنیا میں ہیں ہم دو بھائی
بھاری بوجھ اٹھانے والے
پاؤں تلے دب جانے والے
لیکن یہ ہے بات نرالی
دن بھر تو ہم بھرے ہوئے ہیں
رات آئے تو بالکل خالی

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Mon Sep 22, 2014 1:14 am
by زین
جوتے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Mon Sep 22, 2014 4:12 pm
by محمد شعیب
جواب درست ہے ...

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Mon Sep 22, 2014 4:19 pm
by محمد شعیب
وہ کہنے کو تو چلتا ہے مگر ہلتا نہیں ہرگز​
بنایا ہے کسی نے خوشنما صندوق جادو کا​
جو راضی ہو تو بلبل کی طرح نغمے سناتا ہے​
بگڑ جائے تو پھر رونا سنو تم اس سے الّو کا​

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Mon Sep 22, 2014 7:27 pm
by زین
ریڈیو

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Mon Sep 22, 2014 7:27 pm
by زین
خود ہلے دوسروں کو ہلائے
اسکا ہلنا دل کو بھائے

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Tue Sep 23, 2014 3:33 pm
by محمد شعیب
جھولا

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Wed Sep 24, 2014 3:24 pm
by محمد شعیب
ابھی لاہور سے نکلی ابھی ملتان میں پہنچی​
اسے آتا نہیں ایک جا آرام سے رہنا​
کئی چھوٹے محلے گود میں لے کر وہ پھرتی ہے​
روا ہے اس انوکھی چیز کو شہر رواں رہنا​

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Thu Sep 25, 2014 9:39 pm
by زین
محمد شعیب wrote:جھولا

غلط جواب

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Fri Sep 26, 2014 12:06 am
by محمد شعیب
ارے بھائی
آپ کی پوچھی گئی پہیلی تو جھولے پر پوری طرح منطبق ہوتی ہے.
اگر اس کے علاوہ بھی کسی چیز میں یہ خوبی ہے تو یہ پہیلی ہی غلط ہو گی. کیونکہ یہ بیک وقت ایک سے زائد مفہومات پر صادق آئے گی.

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Sat Sep 27, 2014 5:00 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا کا جواب بالکل درست ہے اس پہیلی کا جواب جھولہ ہی بنتا ہے.

اور شعیب بھیا والی کا جواب ہے ریل گاڑی

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Sat Sep 27, 2014 5:02 pm
by چاند بابو
[center][center]بتاؤ کون ہے پردار، ان پڑھ ڈاکیا ایسا​
سلیقہ ہے جسے پیغام لے کر آنے جانے کا​
نکالا سب سے پہلے ڈاک لے جانے کا گرُ اس نے​
مناسب ہے اسے بانی کہیں ہم ڈاک خانے کا​
[/center][/center]

Re: بوجھو تو جانیں

Posted: Sun Sep 28, 2014 2:10 am
by محمد شعیب
کبوتر ؟؟