Page 1 of 1

تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 9:40 am
by عرفان حیدر
سلام،

جناب مجھے اسوقت اپنے ٹیٹوریلز کی تصاویر کا مسئلہ درپیش ہے، میرے پہلے ٹیٹورئلز کی تصاویر ایک دوسری سائٹ پر اپلوڈ کی گئی تھی اور وہ سائٹ اب بند ہوچکی ہے تو ساری کی ساری تصاویر غائب ہوچکی ہیں. اب ورڈ کانیا ٹیٹوریل لکھا ہے تو اسکی تصاویر کہاں پوسٹ کروں؟دوسری فری سائٹ کا بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ تصویر ڈیلٹ کردیتے ہیں.
کیا کوئی بھائی اس سلسلے میں میری مدد کرسکتا ہے.

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 9:44 am
by عرفان حیدر
سلام

یہ ایک ویب سائٹ ہے جو کہ تصاویر کو سپورٹ کرتی ہے اور مزے کی بات کہ فورمز کے اندر سے ہی فائل اپلوڈ ہوسکتی ہے.
اسکو زرا چیک کریں.
http://postimage.org/mod.php" onclick="window.open(this.href);return false;

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 9:52 am
by عرفان حیدر
سلام،

یہ ایک اور سائٹ ہے جو کہ تصاویر کو سپورٹ کرتی ہے اور فورمز کے اندر سے اپلوڈ ہوسکتی ہے.
http://www.2imgs.com/" onclick="window.open(this.href);return false;

فورمز میں ایڈ کرنے کا طریقہ
http://www.2imgs.com/api" onclick="window.open(this.href);return false;

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 5:02 pm
by محمد شعیب
ویسے تو بہت سی ویب سائٹس ہیں. لیکن میرا مشورہ ہے آپ فیس بک پر اپلوڈ کر کے تصاویر شئر کریں. وہاں سے ڈیلیٹ نہیں ہوتی..

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 6:29 pm
by چاند بابو
لیکن میرا مشورہ آپ دونوں سے الگ ہے.
آپ اپنی تصاویر photobucket.com پر اپلوڈ کر کے یہاں پیسٹ کریں.
میں پچھلے 5 سال سے یہ اکاونٹ استعمال کر رہا ہوں اور نہ تو یہ تصاویر حذف ہوئی ہیں اور نہ ہی یہ اکاؤنٹ بند ہوا ہے.
مزے کی بات یہ کہ پچھلے پانچ سال میں میں نے اس سائیٹ کو ایک منٹ کے لئے بھی ڈاؤن نہیں دیکھا ہے.

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Fri Sep 05, 2014 6:39 pm
by علی خان
ماجد بھائی کا مشورہ بالکل صحیح ہے. کیونکہ میں اس سائٹ کو پچھلے 4 سال سے استعمال کر رہا ہوں. اور میری کوئی بھی تصویر ابھی تک کہیں سے بھی ختم نہیں ہوئی ہے.

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Sun Sep 07, 2014 6:10 am
by عرفان حیدر
سلام،

فیس بک سوشل نیٹ ورک کی سائیٹ ہے ، اسپر اسطرح سے تصاویر نہیں ڈالی جاسکتیں.
چاند بابو آپکا مشورہ بھی اچھا ہے مگر اسمیں مصیبت یہ ہے کہ تصویر پہلے سائٹ پر اپلوڈ کرو اور پھر اسکا لنک نکال کر پیسٹ کرو، یہ ایک لمبی خواری والا کام ہے.
کیا کوئی طریقہ نہیں ہوسکتا جیسا کہ میں نے اوپر دو سائٹس کے ایڈرس دئیے ہوئے ہیں؟
اسمیں ایک تو تصویر موجود رہتی ہے دوسرا یہ فورمز کے اندر ہی سے ہوتا ہے اور پھر تصویر ایک دوسری سائٹ پر موجود ہوتی ہے.
اسمیں بھی ایک مسئلہ تصاویر کے لنکس کا ہے مطلب وہ کسی اکاونٹ سے منسلک نہیں ہوتے اور اسطرح سے انکا ریکارڈ رکھنا مشکل ہے.

فلحال تو میں نے فوٹوبکٹ میں اکاونٹ بنا لیا ہے لیکن امید ہے کہ اسکا مستقل حل نکالا جائےگا.

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Mon Sep 08, 2014 4:32 pm
by چاند بابو
چند ماہ پہلے تک اردونامہ کے پاس imageshack.com کا اکاؤنٹ موجود تھا جس میں جیسے آپ چاہتے ہیں ایسے ہی اپلوڈر فورم میں ہی دیا گیا تھا مگر افسوس اب وہ سہولت انہوں نے واپس لے لی ہے اور اپنی مفت سروسز بند کر دی ہیں.
جیسے ہی کوئی اور اچھی امیج ہوسٹنگ ملتی ہے تو پھر سے وہ سلسلہ شروع ہو سکتا ہے تب تک کےلئے معذرت.

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Tue Sep 09, 2014 10:34 am
by عرفان حیدر
سلام،

ٹھیک ہے جناب، تب تک میں کسی طرح سے اپنا کام نکال لیتا ہوں.

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Wed Sep 10, 2014 1:00 am
by چاند بابو
جی بہت بہت شکریہ،

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Tue Jun 09, 2015 1:09 pm
by عرفان حیدر
سلام،

فوٹو بکٹ سے میں نے کام لینا شروع کردیا ہے.
اس دھاگے کو حل شدہ کرکے بند کردیں.

وسلام

Re: تصاویر کا مسئلہ

Posted: Tue Jun 09, 2015 9:00 pm
by چاند بابو
جی شکریہ.


موضوع بطور حل شدہ مقفل کیا جاتا ہے.