Page 1 of 1

ملکی صورتحال سے سرمایہ کار پریشان

Posted: Mon Aug 11, 2014 2:01 pm
by مسلم
Image
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اسی طرح ابتر رہی تو مارکیٹ کریش بھی ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: ملک کی سیاسی صورتحال نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی شدید متاثر کرکے رکھ دیا ہے اور ایک گھنٹے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 300 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔
ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز انتہائی مندی کے ساتھ ہوا۔ ملک میں مخدوش سیاسی صورت حال کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 29ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا تاہم ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس ایک ہزار 355 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
1350 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد کاروبار میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی اور انڈیکس 28ہزار 228 پوائنٹس پر پہنچا تاہم ایک مرتبہ پھر مارکیٹ کو مندی سے آلیا اور اب سے کچھ دیر قبل انڈیکس 28ہزار ایک سو کی سطح پر موجود تھا۔

Re: ملکی صورتحال سے سرمایہ کار پریشان

Posted: Mon Aug 11, 2014 2:43 pm
by محمد شعیب
عمران اور طاہرالپادری ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں.
یہ سب پرویز مشرف کو چھڑوانے کے حربے ہیں.