Page 1 of 1

(پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Tue Jul 01, 2014 6:55 pm
by مسلم
Image
ہاے رے قسمت! پاکستان میں صورتحال تو یہ ہوگئی ہے کہ جہاں سے پتھر اُٹھاؤ آپ کو ایک احمق نظر آئے گا۔ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ احمقانہ پن اس کی خصوصیت سمجھی جائے گی۔ فوٹو: فائل
ہمارے ملک میں سیاسی موشگافیوں کے علاوہ سرکاری اداروں میں احمقوں کی فوج در فوج اکھٹی ہو چلی ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ نا صرف کھلے سانڈ کی طرح اس سسٹم کو چوہے کی طرح کترنے لگے ہیں بلکہ اپنی حماقتوں کے ایسے ایسے ثبوت فراہم کرنے لگے ہیں کہ الامان والحفیظ ۔۔۔ بندہ سر پیٹے یا گریبان چاک کریں، کچھ سمجھ نہیں آتا۔ میں سمجھا تھا کہ حماقتیں صرف قلم آرائیوں تک محدود ہے۔ مجھے تو ان میں مشتاق احمد یوسفی، شفیق الرحمن، ابن انشاء، پطرس بخاری، عطاء الحق قاسمی اور گل نوخیز اختر جیسے لوگ نظر آرہے تھےجو اپنی قلمی حماقتوں کے باعث دنیا جہاں میں مشہور ہیں۔
لیکن۔۔۔!
ہاے رے قسمت! پاکستان میں صورتحال تو یہ ہوگئی ہے کہ جہاں سے پتھر اُٹھاؤ آپ کو ایک احمق نظر آئے گا۔ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ احمقانہ پن اس کی خصوصیت سمجھی جائے گی۔ اکثر خبروں میں اس قسم کی خبریں سننے کو ملتی تھیں کہ9 ماہ کے بچے پر قتل کا مقدمہ درج ۔۔۔ اور حتیٰ کہ ایک بار تو یہ ہوا کہ قتل میں ملوث ۹ یا ۱۰ ماہ کے بچے کو عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔۔۔ اسی طرح کا ایک احمقانہ فیصلہ گزشتہ دن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کیا۔ آئیے دیکھیے ۔۔۔ سر دھنیے ۔۔۔ اگر ہوسکے تو پیٹ بھی لیجیے۔۔۔ کیوں کہ ان لوگوں سے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے مارچ‘ اپریل 2014 میں ڈیفالٹرز کو حتمی نوٹس جاری کیے‘ بورڈ نے وصولیوں کی اس مہم کے دوران محترمہ فاطمہ جناح کو بھی نوٹس جاری کر دیا‘ محترمہ کو نوٹس میں حکم دیا گیا‘ آپ کے ذمے پانی اور سیوریج کے دو لاکھ 63 ہزار 774 روپے واجب الادا ہیں۔ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے آپ یہ رقم 28 مئی تک جمع کروادیں ورنہ دوسری صورت میں آپ کی رہائش گاہ آر۔ اے 241 (یعنی فلیگ اسٹاف ہاؤس) کے پانی اور سیوریج کے کنکشن بھی کاٹ دیے جائیں گے ‘آپ کو لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سزا بھی ہو سکتی ہے اور اس سزا میں آپ کی جائیداد قرقی‘ آپ کی جائیداد کی نیلامی اور بھاری جرمانہ شامل ہے‘ نوٹس پر محترمہ فاطمہ جناح کا صارف نمبر0 A060039000 درج ہے محترمہ فاطمہ جناح کو یہ نوٹس ان کے انتقال کے 47 سال بعد جاری ہوا۔
اس میں دو تین باتیں نظر آرہی ہیں۔۔۔ ایک تو یہ کہ ہمارے محکموں میں چیکنگ کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔۔۔ دوسرا یہ کہ بل بھیجنے والا فاطمہ جناح کو یقیناً نہیں جانتا ہوگا۔۔۔ (اس یقیناً کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ نوٹس کو فائنل کرنے والے کو یہ نام سنا سنا سا محسوس ہوا ہوگا۔۔۔ اس نے ’’فاطمہ جناح‘‘ زیرلب بڑبڑاتے ہوئے اپنے کولیگ سے پوچھا ہوگا کہ ’’اکرم یار یہ جس کو نوٹس بھیج رہے ہیں فاطمہ جناح۔۔۔ کچھ جانا پہچانا نام نہیں لگ رہا ہے کیا۔۔۔‘‘ کولیگ نے بھی نام کو غور سے دیکھ کر ناک سکیڑی ہوگی۔۔۔ اپنی آنکھوں کے دیدے گھما کر اپنے ساتھی کو دیکھ کر رازداری سے بولا ہوگا کہ ’’یار یہ تو وہی ہے نا اپنی جناح ٹرمینل والے کی بیٹی۔۔۔ دماغ لڑا ذرا اپنا۔۔۔ اس کے نام کے آخر میں جناح آرہا ہے اور وہ ہے جناح ٹرمینل۔۔۔ سیدھی اور صاف بات ہے یہ اسی امیر ذادے کی اولاد ہے۔۔۔ بل ٹھیک ٹھاک بھجیو۔۔۔ تگڑی پارٹی لگے ہے مجھے۔۔۔ اتنا پیسا کیا قبر میں لیجاوے گی۔۔۔‘‘ کولیگ کی بات سن کر اس نے اپنی عقل کو کوسا ہوگا۔۔۔ اور کولیگ کی فہم فراست کا قائل ہو کر اسے اپنا استاد سمجھ لیا ہوگا)
تیسری بات تو صرف میرے لیے ہے کہ جو سمجھتا تھا کہ آج کے دور میں کوئی احمق نہیں پایا جاتا۔۔۔ اگر نہیں پایا جاتا تو ۱۰ ماہ کے بچے کو مجرم قرار دینے والا فرد۔۔۔ اور فاطمہ جناح کو نوٹس بھیجنے والے کو ہم کیا کہیں گے۔۔۔ مجھے تو سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ اگر آپ کی سمجھ میں اس کے لیے کوئی اچھا سا لفظ موجود ہے تو براہ کرم آگاہ فرماے تاکہ ہم اپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرلیں۔

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Tue Jul 01, 2014 7:39 pm
by سید انور محمود
محترم مسلم صاحب
اسلام علیکم
یہ مانا کہ آپکو کاپی پیسٹنگ اچھی آتی ہے مگر یہ اختیار آپکو کس نے دیا ہے کہ دوسرئے کی محنت پر آپ اپنا نام ٹھوس دیں. یہ آرٹیکل آج روزنامہ ایکسپریس میں شایع ہوا ہے اور اس کے مصنف اعظم طارق کوہستانی ہیں. دوسروں کے لکھے ہوئے کو ضرور شایع کریں لیکن اُس زریعہ کے ساتھ جہاں سے وہ تحریر لی جائے، ویسےیہ آپکی کم اور موڈیٹر کی ذمیداری زیادہ ہے.

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Tue Jul 01, 2014 11:05 pm
by محمد شعیب
سید انور محمود wrote:محترم مسلم صاحب
اسلام علیکم
یہ مانا کہ آپکو کاپی پیسٹنگ اچھی آتی ہے مگر یہ اختیار آپکو کس نے دیا ہے کہ دوسرئے کی محنت پر آپ اپنا نام ٹھوس دیں. یہ آرٹیکل آج روزنامہ ایکسپریس میں شایع ہوا ہے اور اس کے مصنف اعظم طارق کوہستانی ہیں. دوسروں کے لکھے ہوئے کو ضرور شایع کریں لیکن اُس زریعہ کے ساتھ جہاں سے وہ تحریر لی جائے، ویسےیہ آپکی کم اور موڈیٹر کی ذمیداری زیادہ ہے.
بھائی اتنا غصہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے. مسلم نے اپنا نام تو کہیں نہیں ڈالا. البتہ مصنف کا نام اور جہاں سے کاپی کیا ہے اس کا لنک یا حوالہ نہیں دیا.
یہ بات تسلی سے بھی ہو سکتی ہے. اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کیا کریں.

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Wed Jul 02, 2014 12:50 am
by سید انور محمود
محمد شعیب نہ تو آپ مسلم ہیں اور نہ ہی موڈیٹر اسلیے اپنی اوقات میں رہو، اس سے پہلے بھی میرئے ایک تبصرئے پر بدتمیزی کرچکے ہو، اب مجحے اخلاق بھی آپ سے سیکھنا ہوگا. کیا مجھ سے کوئی ذاتی رنجش ہے یا میرئے سیاسی مضامین سے کچھ زیادہ ہی تکلیف ہے، بہتر ہے اپنی اوقات میں رہو، اور اپنے دماغ سے منتظم اعلی کا کیڑا نکال دو، آئندہ اگر میرئے کسی مضمون یا تبصرئے پر اپنی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تو تماری طبیت صاف کرنے میں دیر نہیں کرونگا.

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Wed Jul 02, 2014 2:45 am
by مسلم
بھائی میں نے تو کبھی بھی کسی آرٹیکل کو اپنا ذاتی قرار نہیں دیا-
بلکہ اگر آپ اس آرٹیکل کو ہی لے لیں-اس میں تصویر بھی وہی ہے جو روزنامہ ایکسپریس میں موجود ہے-بلکہ وہیں سے لنک ہے-
اور ایسا تو میں اکثر کرتا ہوں کہ اگر کوئی چیز مجھے اچھی لگتی ہے تو میں اسے شیئر کرتا ہوں-
اگر یہ اردونامہ کی پالیسیز کے خلاف ہے تو آئندہ سے میں اس طرح کی شیئرنگ سے باز رہا-

خوش رہیں-

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Wed Jul 02, 2014 12:23 pm
by محمد اسفند
مسلم wrote:بھائی میں نے تو کبھی بھی کسی آرٹیکل کو اپنا ذاتی قرار نہیں دیا-
بلکہ اگر آپ اس آرٹیکل کو ہی لے لیں-اس میں تصویر بھی وہی ہے جو روزنامہ ایکسپریس میں موجود ہے-بلکہ وہیں سے لنک ہے-
اور ایسا تو میں اکثر کرتا ہوں کہ اگر کوئی چیز مجھے اچھی لگتی ہے تو میں اسے شیئر کرتا ہوں-
اگر یہ اردونامہ کی پالیسیز کے خلاف ہے تو آئندہ سے میں اس طرح کی شیئرنگ سے باز رہا-

خوش رہیں-
بھائی آپ نے ٹھیک کیا ہے بس آپ کسی کی بات کا غصہ نہ کریں میں بھی اکثر بغیر حوالے کے شئیر کر دیتا ہوں

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Wed Jul 02, 2014 12:35 pm
by محمد شعیب
سید انور محمود wrote:محمد شعیب نہ تو آپ مسلم ہیں اور نہ ہی موڈیٹر اسلیے اپنی اوقات میں رہو، اس سے پہلے بھی میرئے ایک تبصرئے پر بدتمیزی کرچکے ہو، اب مجحے اخلاق بھی آپ سے سیکھنا ہوگا. کیا مجھ سے کوئی ذاتی رنجش ہے یا میرئے سیاسی مضامین سے کچھ زیادہ ہی تکلیف ہے، بہتر ہے اپنی اوقات میں رہو، اور اپنے دماغ سے منتظم اعلی کا کیڑا نکال دو، آئندہ اگر میرئے کسی مضمون یا تبصرئے پر اپنی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تو تماری طبیت صاف کرنے میں دیر نہیں کرونگا.
اس بد تمیز کو بین کر رہا ہوں
یہ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Sat Jul 19, 2014 3:15 pm
by شاہنواز
میں بھی آرٹیکلز شئیر کرتا رہتا ہوں اور کبھی حوالے دینا بھول جاتا ہوں اور کبھی دے دیتا ہوں میری غلطی ہوتی ہے لیکن اس میں غصہ کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ ہم سب کا فیملی فورم ہے ہم سب کو اس کا خیال رکھنا ہوگا ابھی اس کے ممبر گنتی کے ہیں ممبرا ن میں اضافہ کے لئے اپنے آپ اخلاق بہتر کرنا ہوگا ورنہ مہماں حضرات اس قسم کی باتیں پڑھیں گے تو کیا وہ اس فورم کے ممبر بننا پسند کریں گے

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Sun Jul 20, 2014 11:20 am
by darwesh
حیرت ھے لگتا ھے مسلم نے ناشتہ میں مرچیوں کاپوراڈبہ ھڑپ کیا بداخلاقی کی انتہا کردی آپ نے اچھا کیا بین کرکے اوراس کی ‏ipنظر میں رکھیں یہ دوبارہ بھی بے ھودگی کرسکتاھے

Re: (پاکستان ایک نظر میں) - جناح ٹرمینل والے کی بیٹی ...

Posted: Sun Jul 20, 2014 11:58 am
by محمد شعیب
darwesh wrote:حیرت ھے لگتا ھے مسلم نے ناشتہ میں مرچیوں کاپوراڈبہ ھڑپ کیا بداخلاقی کی انتہا کردی آپ نے اچھا کیا بین کرکے اوراس کی ‏ipنظر میں رکھیں یہ دوبارہ بھی بے ھودگی کرسکتاھے
لگتا ہے آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے. مسلم کو نہیں بلکہ سید انور محمد کو بین کیا گیا ہے. بدتمیزی بھی انور محمود نے کی تھی.
اس موضوع کو مقفل کیا جارہا ہے.
مزید بحث کی ضرورت نہیں.