پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں "ضرب عضب" کے نام سے باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا ہے.
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی آپرشن کا نام ’ضربِ عضب‘ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے مذاکرات کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور ’ہم فیصلہ کن جنگ لڑیں گے‘۔
شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن
Re: شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن
یا اللہ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرما-آمین
-
- مشاق
- Posts: 1480
- Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
- جنس:: مرد
- Location: hong kong
Re: شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن
آمین
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں