Page 1 of 1

یونس خان کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا

Posted: Thu Jun 12, 2014 1:00 am
by مسلم
Image
چیئرمین پی سی بی نے یونس خان کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ تسلیم کرلیا۔ فوٹو: فائل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز یونس خان کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا اور پی سی بی نے شدید تنقید کے بعد ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ” اے کٹیگری” میں شامل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کی جانب سے انہیں ” اے کٹیگری ” سے ” بی ” میں رکھے جانے پرشدید احتجاج کیا جس کے بعد چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے یونس خان کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں دوباہ ” اے کٹیگری” میں شامل کرنے کا اعلان کردیا، یہی نہیں پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے آئندہ کپتانی کرنے والے کرکٹرز کو اے کٹیگری میں ہی شامل کئے جانے کا بھی اعلان کیا۔
سابق کپتان یونس خان کی صرف ٹیسٹ ٹیم میں نمائندگی کی وجہ سے تنزلی کی گئی تھی اور انہیں” اے” سے “بی” کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب وہ مصباح الحق، محمد حفیظ ، شاہد آفریدی کے ساتھ اے کیٹگری میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے5 ماہ کی تاخیر سے 5 جون کو 31 کرکٹرزکے لئےسنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں یونس خان کی تنزلی کردی گئی تھی جب کہ جونیئر کھلاڑی جنید خان کو اے کٹیگری میں شامل کیا گیا تھا جس پر کرکٹ بورڈ کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

Re: یونس خان کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا

Posted: Thu Jun 12, 2014 10:54 am
by افتخار
خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ

Re: یونس خان کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا

Posted: Thu Jun 12, 2014 11:14 am
by محمد شعیب
یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق جیسے بڑے پلئرز کے ساتھ اکثر زیادتی ہوتی ہے.
خبر شئر کرنے کا شکریہ

Re: یونس خان کا احتجاج بالآخر رنگ لے آیا

Posted: Thu Jun 12, 2014 4:30 pm
by مسلم
پاکستان کا ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ اس نے کبھی بھی اپنے ہیروز کی قدر نہیں کی-
اسی وجہ سے ہم آج اس حال میں ہیں-ہر کوئی حتی کہ چوڑا چمار ہمیں آنکھیں دکھاتا نظر آتا ہے-
ہمارا ٹیلینٹ ملک چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھتا ہے-
تقلین مشتاق-وسیم اکرم-انضمام الحق-محمد یوسف سعید انورکے ساتھ کیا ہوا-سب جانتے ہیں-
وسیم اکرم پر پھر تنقید بھی یہ ہوتی ہے کہ ملک کی خدمت نہیں کررہا-اللہ ہی پوچھے جی!