Page 1 of 1

امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Fri Jun 06, 2014 2:51 am
by مسلم
Image
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو یہ جان کر یقینا خوشگوار حیرات ہو گی لاہور صرف پاکستان میں ہی نہیں ہے بلکہ امریکہ میں بھی ایک لاہور ہے جو کہ عنقریب اپنی مشرقی خوبصورتی، روایات، کھانوں اور زندہ دلی کے ساتھ دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والا ہے۔ امریکہ کا لاہور دارالحکومت واشنگٹن سے 75 میل کے فاصلے پر واقع ایک گاﺅں ہے جس کی بنیاد 1850ءکی دہائی میں ایک امریکی جوڑے نے موجودہ پاکستانی لاہور کی جنگ آزادی کے حوالہ سے شہرت سے متاثر ہو کر رکھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ میں مقیم ایک معروف پاکستانی نور نغمی نے پاکستانی لاہور کی محبت سے سرشار ہو کر 235 ایکڑ پر مشتمل امریکی لاہور کو 30 لاکھ ڈالر کے عوض خرید لیا ہے اور اب وہ اسے لاہوری ثقافت اور روایات کا مرکز بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہ رہے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ امریکی لاہور میں شالامار باغ کی طرز کا ایک ضیافت خانہ، لائبریری، میوزیم اور پاکستانی کھانوں کے ریسٹورنٹ کھولے جائیں۔ انہوں نے امریکی لاہور کی عمارتوں کو پاکستانی لاہور کی شکل دینے کیلئے حیدر آباد کے ایک فلم سٹوڈیو سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ نور نغمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی لاہور میں پاکستانی لاہور کے انداز میں بھرپور طریقے سے رنگا رنگ بسنت بھی منائی جائے گی۔
[link]http://dailypakistan.com.pk/real-estate ... 014/109727[/link]

Re: امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Fri Jun 06, 2014 6:32 am
by اضواء
بہت خوب ... پردیسیوں کو خاص کر بہت ہی بہترین سہولت ہوجائیگی ...

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ

Re: امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Fri Jun 06, 2014 12:18 pm
by محمد شعیب
ملک سے دور رہ کر ہی ملک کی قدر کا پتہ چلتا ہے.
شئرنگ کا شکریہ

Re: امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Sat Jun 07, 2014 9:05 pm
by چاند بابو
بہت خوب.

Re: امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Mon Jun 09, 2014 10:19 am
by بلال احمد
معلومات کے لیے شکریہ

Re: امریکہ کا شہر لاہور

Posted: Wed Jun 11, 2014 11:46 am
by افتخار
zub;ar