Page 1 of 1

"حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں

Posted: Mon May 12, 2014 6:07 pm
by سید انور محمود
تاریخ: 12 مئی 2014
[center]"حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں[/center]
از طرف: سید انور محمود
محترم ایڈمن صاحب
اسلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اور آپکی مہربانیوں کے سائےتلے ہم بھی بلکل خیریت سے ہیں۔ لازمی بات ہے کہ اس سیکشن میں موضوع کا عنوان اور ہمارا نام دیکھ کر لازمی آپ کو یہ خیال آیا ہوگا کہ ہم جو آپکو مخاطب کررہے ہیں وہ آپکی خیریت کےلیے تو ہرگز ایسا نہیں کررہے ہونگے ضرور کوئی مطلب ہوگا، تو آپ یقین کریں کہ آپکا تکا بلکل صیح ہے، ویسے آپکو اگر نزلہ بھی ہوگا تو وہ ہیں نہ میاں اشفاق جو فیس بک پرہر وقت شاعروں کی طرح جھانسی کی رانی کو یاد کرتے رہتے ہیں وہ فورا بتادینگے، آپکو اگر اس بات پر یقین نہ آئے تو پھر بیمار ہوکر میاں اشفاق کو آزما لیں۔

برحال آمد برسر مطلب، تو جناب آپسے گذارش ہے کہ "حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں، جو اگر مندرجہ ذیل ہو تو بہتر ہوگی:۔
آج کی خبر یا تازہ ترین خبر
قلم و کالم
سیاسیات ، سیاسی تجزیے
منظر پس منظر
سیاسی تصاویر
اور دوستوں کی رائے بھی لےلیں ۔ شکریہ

Re: "حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں

Posted: Mon May 12, 2014 6:21 pm
by علی خان
میرے خیال میں اپکا مشورہ اچھا ہے. ہم میٹنگ روم میں اس پر مشورہ کرکے یا پھر اگر ماجد بھیا بھی اسکو صحیح سمجھے تو بھی اسکو تبدیل کر دینگے. انشاء اللہ

Re: "حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں

Posted: Mon May 12, 2014 10:49 pm
by محمد شعیب
سیاسی تصاویر کے علاوہ دیگر ترتیب مناسب ہے.

Re: "حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں

Posted: Tue May 13, 2014 8:22 pm
by محمد اسفند
میں تو کہتا ہوں ایسے ہی ٹھیک ہے.باقی آپکی مرضی

Re: "حالات حاضرہ" کے سیکشن پر نظرثانی کریں

Posted: Wed May 14, 2014 7:32 pm
by چاند بابو
جی محترم سید انور محمود صاحب واقعی میں ڈر تو جاتا ہوں جب آپ کہیں پر میرا نام پوسٹتے ہیں تو.
بہرحال آپ کی رائے سر آنکھوں پر مگر اس میں تھوڑی سی قباحت ہے کہ اگرآپ کی بات مان لی جائے تو پھر کھیل، کارٹون اور نوکریوں کا کیا ہوگا؟
البتہ سیاست کو سیاسیات ، سیاسی تجزیے کا نام دینے پر میں بھی متفق ہوں.
باقی دوسرے احباب یہیں پر اپنی رائے دے دیں میٹنگ روم میں جانا میرے خیال میں ضروری نہیں ہے.