Page 1 of 1

باپ نے بیٹے کو سالگرہ پر دیا حقیقی ٹینک کا تحفہ!!

Posted: Tue Apr 15, 2014 4:40 pm
by محمد شعیب
Image
بیجنگ …این جی ٹی …ماں باپ کی بچوں سے محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کی بچگانہ خواہشوں کو پورا کرنے کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ چینی بحریہ کے سابق اہکار جیان لین سے جب اس کے 6 سالہ بیٹے نے اپنی سالگرہ پر ٹینک کی فرمائش کی تو اس نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ اس کا یہ سپنا حقیقت میں پورا ہو جائے گا۔مگر اس کے ابا جان نے تواس خواہش کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ بالکل حقیقی جیسا ٹینک ہی تیار کرکے اس تحفے کے طور پر دیدیا۔چینی فوج کے ہلکے وزن کے ٹینک ڈیزائن کو لے کر جیان نے کام شروع کیا اور 2 ماہ کے اندر اس کی مکمل نقل تیار کی جس میں ایک توپ بھی نصب ہے جو فائر بھی کرسکتی ہے۔جیان کا کہنا ہے کہ میں نے مارکیٹ میں پہلے اپنی پسند کی چیز تلاش کرنے کی کوشش کی مگر ایسا نہ ہوسکا تو پھر میں نے خود ہی ٹینک بنانے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ میں اس تحفے کو یادگار بنانا چاہتا تھا۔پہلے تو اس نے چھوٹا ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا مگر جب اسے احساس ہوا کہ پرزے کم قیمت پر دستیاب ہیں تو اس نے اسے حقیقی نقل بنانے کی ٹھان لی۔اس نے 5 میٹر لمبے اور 2 میٹر اونچے ٹینک کی تیاری پر 2 ماہ کے دوران 4 ہزار پاؤنڈز سے زائد خرچ کئے، جبکہ اس کا وزن 3 ٹن ہے تاہم اس میں اصلی ہتھیار نصب نہیں کئے گئے۔

Re: باپ نے بیٹے کو سالگرہ پر دیا حقیقی ٹینک کا تحفہ!!

Posted: Tue Apr 15, 2014 10:02 pm
by یاسر عمران مرزا
واہ محبت ہو تو ایسی.........