Page 1 of 1

میرا تعارف

Posted: Fri Apr 11, 2014 10:29 am
by فورٹعباس
میرا نام عثمان خان فورٹ عباس کا رہنے والا ہوں فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کی ایک تحصیل ہے. پیشہ کے لحاظ سے میں ایک کلینکل ٹیکنیشن ہوں اور ساتھ ہی بزنس مین بھی ( نہیں بھائی بہت بڑا نہیں ایک چھوٹا سا بزنس مین ہوں بس معمولی سا ) :) میں خواب دیکھ کر پورا کرتا ہوں میرا یقین ہے کہ خواب پورے کئے جا سکتے ہیں خواہش نہیں ہر لحاظ سے اپنی شخصیت مکمل کرنا چاہتا ہوں ہر علم سیکھنے کا جنون ہے اپنی کامیابی بہت پسند ہے میرا خیال میں اتنا تعارف بہت ہے باقی پھر آہستہ آہستہ جان جائیں گے ہم سب ایک دوسرے کو .
اللہ نگہبان

Re: میرا تعارف

Posted: Fri Apr 11, 2014 10:33 am
by نورمحمد
مرحبا . مرحبا . . ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: میرا تعارف

Posted: Fri Apr 11, 2014 11:32 am
by میاں محمد اشفاق
بہت خوب جناب اور بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنا تعارف پیش کیا کسی بھی خواب کو پورا کرنے کے لئے انسان کو ایک لمبی جدوجہد اور اللہ کی مدد ہو و ہی کامیاب ہوتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے جو جدوجہد کرتے ہیں .بہت خوشی ہوئی کہ آپ ایک تعمیری زہن رکھنے والے انسان ہیں امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

Re: میرا تعارف

Posted: Fri Apr 11, 2014 7:48 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم عثمان خان صاحب آپ کے بارے میں پڑھ کر خوشی ہوئی.
یہ پڑھ کر اور بھی خوشی ہوئی کہ آپ میں جدوجہد کرنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. جدوجہد جاری رکھئے اللہ پاک مدد فرمائیں گے اور آپ انشااللہ بہت کچھ حاصل کر لیں گے.
البتہ ایک عرض کرنا چاہوں گا، جیسا کہ آپ نے کہا ہر لحاظ سے اپنی شخصیت مکمل کرنا چاہتا ہوں ہر علم سیکھنے کا جنون ہے اپنی کامیابی بہت پسند ہے اس ضمن میں عرض ہے کہ شخصیت کی تکمیل میں جہاں علم اپنی حیثیت رکھتا ہے وہیں پر مذہب اور اخلاقیات اس سے کہیں زیادہ حیثیت رکھتے ہیں اس لئے شخصیت کی تکمیل کے لئے اسلامی تعلیمات کو اپنا خاصہ بنائیں جس میں مذہب تعلیم اور اخلاقیات کی اس قدر اعلیٰ اقدار موجود ہیں جن کا کسی بھی دنیاوی تربیت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ہے.
اس کے علاوہ محترم ہرعلم سیکھنا اور ہرعلم میں عبور حاصل کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے جیسے اللہ پاک کی کائنات بہت وسیع ہے اسی طرح اس میں موجود علم بھی بہت وسیع ہیں آپ کوشش یہ کیجئے کہ بجائے ہر علم سیکھنے کے جو علم بھی آپ سیکھنا چاہتے ہیں اس پر عبور حاصل کیجئے یقین کیجئے اگر آپ علم کی کسی ایک شاخ میں بھی ماہر ہو جائیں تو آپ کے کیا ہی کہنے.
اور اپنی کامیابی کو پسند ضرور کیجئے مگر اس پسندیدگی میں تکبر کا عنصر شامل ہرگز نہ ہونے دیں وگرنہ سارے کیئے کرائے پر پانی پھر جائے گا.

Re: میرا تعارف

Posted: Sat Apr 12, 2014 1:28 pm
by فورٹعباس
بہت شکریہ چاند بابو اپنے بہت اچھی بات کی ہے تو چاند بابو اپ پریشان نا ہو میں اپکی ہربات کو سمجھو گا اور دین اسلام اور اخلاقیات کا خا ص خیال رکھوں گا اور تکبر تو انسان کو برباد کرتا ہے میں اسے پاس بھی نی انے دیتا

Re: میرا تعارف

Posted: Sat Apr 12, 2014 7:26 pm
by محمد شعیب
بہت خوب
اپنا تعارف شئر کرنے کا شکریہ
اور چاند بابو کی باتیں سونے کے پانی سے لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لیں. اور ہر وقت اس کا استحضار کرتے ہوئے عمل کی کوشش کریں.
اللہ ہمیں بھی ان نصیحتوں پر عمل کی توفیق نصیب فرمائے.