جھنگ میں ن لیگ کے ایم این اے کی جگہ احمد لدھیانوی کامیاب

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جھنگ میں ن لیگ کے ایم این اے کی جگہ احمد لدھیانوی کامیاب

Post by محمد شعیب »

جھنگ سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی اکرم شیخ کی جگہ احمد لدھیانوی کامیاب ،الیکشن ٹریبونل
Image
فیصل آباد: الیکشن ٹریبونل نے جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر ان کے مد مقابل متحدہ دینی محاذ کے رہنما احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ اکرم کی کامیابی کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے علاوہ وہ بینک کے نادہندہ بھی ہیں اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دے کر اس نشست پر ان کے مد مقابل احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہےکہ احمد لدھیانوی کا نام ایم این اے کے گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جبکہ ٹریبونل نے کیس کا ریکارڈ بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
قومی اسمبلی کی نشست کے لیے حلقہ 89 پر کامیاب قرار دیئے جانے والے احمد لدھیانوی نے متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا تھا جس میں شیخ اکرم نے 74 ہزار 324 جبکہ مولانا احمد لدھیانوی نے 71 ہزار 598 ووٹ حاصل کیے تھے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیے جانے کے بعد ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ اکرم کو آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہ اترنے پر نا اہل قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ اکرم شیخ وقاص اکرم کے والد ہیں، شیخ وقاص مسلم لیگ(ق) کی حکومت میں وزیرتعلیم کے عہدے پر فائز رہے جب کہ سابق حکومت میں جب پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ق) کا اتحاد ہوا تو وہ وزیرمملکت رہے تاہم جیسے ہی حکومت کی مدت پوری ہوئی شیخ وقاص نے بھی چڑھتے سورج کی پوجا کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تاہم جعلی ڈگری کے معاملے پر وہ انتخابی دنگل میں نہیں اتر پائے۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جھنگ میں ن لیگ کے ایم این اے کی جگہ احمد لدھیانوی کامیاب

Post by یاسر عمران مرزا »

دھاندلی
ن لیگ کے آدھے سے زیادہ کامیاب ارکان دھوکہ دہی سے جیتے ہیں.
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”